لاہورپریس کلب نے معزز ممبران اور ان کے اہلخانہ کے لئے پرائیویٹ نرسنگ کالجز فیڈریشن کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہورپریس کلب نے معزز ممبران اور ان کے اہلخانہ کے لئے پرائیویٹ نرسنگ کالجز فیڈریشن کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا ۔میڈیکل کیمپ میں جنرل چیک اپ ، خواتین کے مخصوص امراض ، دانتوں کے امراض،آنکھوں کا معائینہ، ماہرغذائیت ، فری شوگر چیک ، فری بلڈپریشر چیک کئے گئے۔ میڈیکل کیمپ میں سپیشلسٹ جنرل فزیشن ڈاکٹرجمیل بلوچ ، ڈاکٹر شمائلہ ، ڈاکٹر صباء، ڈاکٹر اسامہ آصف ، ڈاکٹر عبدالرحمن ، ڈاکٹر ایمن اورپیرامیڈیکل سٹاف نے شرکت کی اور میڈیکل کیمپ میں شرکت کرنے والے مریضوں کا معائینہ کیا ، علاج تجویزکیااور ادویات فراہم کیں۔لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری ،نائب صدر امجدعثمانی، سیکرٹری زاہد عابد، ممبرگورننگ باڈی عمران شیخ ، رانا شہزاد ، فاطمہ مختار نے کیمپ میں شرکت کرنے والے ڈاکٹر ز ، لاہورپریس کلب کے ممبران اور ان کے اہلخانہ کو خوش آمدید کہا۔ ممبران اور ان کے اہلخانہ نے کیمپ کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ منتخب گورننگ باڈی مزید ایسے اقدامات جاری رکھے گی جس سے اراکین پریس کلب زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں۔ صدر ارشد انصاری اور سیکرٹری زاہد عابد نے میڈیکل کیمپ میں شرکت کرنے والے ممبران اور ان کے اہلخانہ کا شکریہ ادا کیااورپرائیویٹ نرسنگ کالجز فیڈریشن کی جانب سے میڈیکل کیمپ قائم کرنے پر ان کی جنرل سیکرٹری ثانیہ کھیڑاکا شکریہ ادا کیا اور انھیں کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈدی گئی۔ انھوں نے کیمپ کے شاندار انعقاد پر نائب صدر امجد عثمانی اور کونسل ممبر محمد عبداللہ کی کاوشوں کوسراہا.