الیکشن میں پی پی امیدوار کے مقابلے میں الیکشن لڑنے پر ایڈوکیٹ سلامت لاکھو اور ان کے بھائی امانت لاکھو پر ایک بااثر پیپلزپارٹی کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

میرپورخاص رپورٹ.تحسین احمدخان ~
حالیہ الیکشن میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 45 پر الیکشن میں حصہ لینے والے آزاد امیدوار و ٹرانسپورٹر سلامت علی لاکھو ایڈوکیٹ اور ان کے بھائی محکمہ بلدیات کے افسر امانت لاکھو کے حمایتوں نے ان کی رہائی جیل میں مبینہ تشدد کے خلاف ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا کر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سکندر لاکھو، سلطان لاکھو، جھانگیر پنہور اور دیگر نے کہا کہ الیکشن میں پی پی امیدوار کے مقابلے میں الیکشن لڑنے پر ایڈوکیٹ سلامت لاکھو اور ان کے بھائی امانت لاکھو پر ایک بااثر پیپلزپارٹی کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے سلامت علی لاکھو، ان کے بھائی امانت لاکھو اور دیگر اہل خانہ اور سپورٹرز کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرائے گئے ہیں جو کہ سراسر زیادتی ہے انہوں نے الزام لگایا کہ ایڈووکیٹ سلامت علی لاکھو اور امانت لاکھو پر حیدرآباد سنٹرل جیل کی کال کوٹھڑی میں بند کرکے جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ اہلخانہ کو ان سے ملنے نہیں دیا جاتا اور انہیں کھانا اور ادویات بھی نہیں دی جاتیں جو کہ قانون کے اور جیل مینوئل کے خلاف ہے جبکہ بااثر افراد ان پر دباؤ ڈال رہے ہیں ان کی زمینیں اور ٹرانسپورٹ بااثر افراد کے نام پر منتقل کی جائیں بااثر افراد کے اس اقدام سے سندھ کی لاکھو برادری کے لوگ شدید غم و غصے اور تشویش میں مبتلا ہیں ہم اس ظلم و بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں وزیر اعلیٰ سندھ سمیت چیف جسٹس سندھ، آئی جی سندھ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ معاملے کا نوٹس لیں اور درج کئے گئے جھوٹے مقدمات کی اعلیٰ سطحی انکوائری کرائی جائے جیل اور تشدد کا نوٹس لیا جائے بصورت دیگر ہم حیدرآباد سینٹرل جیل کے سامنے احتجاجی تحریک چلانے سمیت دھرنا دیں گے***