وزیر اعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں

وزیر اعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے ساتھ دے کر جمہوریت کی مضبوط داغ بیل ڈالی۔ صدر زرداری کا قوم ایوان صدر میں منتظر۔جمہوریت کی گاڑی کو ڈی ریل کرنے والے ملک دشمن۔ پاکستان کے خلاف ہر سازش ناکام ہوگی۔ IMFاور امریکی صدر کو خط قوم کی پیٹھ پر چھرا گھونپا گیا۔ شہنیلہ خانزادہ

کراچی۔۔۔(بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور AITکی سرپرست اعلی شہنیلہ خانزادہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے ساتھ دے کر جمہوریت کی مضبوط داغ بیل ڈالی۔ صدر زرداری کا قوم ایوان صدر میں منتظر۔جمہوریت کی گاڑی کو ڈی ریل کرنے والے ملک دشمن۔ پاکستان کے خلاف ہر سازش ناکام ہوگی۔ IMFاور امریکی صدر کو خط قوم کی پیٹھ پر چھرا گھونپا گیا۔ شہنیلہ خانزادہ نے کہا کہ پی پی پی ملک کی سب سے زیادی منظم اور جمہوریت پسند جماعت ہے۔ سندھ اور بلوچستان کی حکومتیں فعال ہو چکی ہیں۔ جو پی پی پی کے ویژن کے مطابق کام کر رہی ہیں۔ بارش اور سیلاب کے چلینجز کو نمٹنے کے لئے بلوچستان کے وزیر اعلی سرفراز بگٹی، متحرک ہو کر کام کر رہے ہیں۔ جبکہ وزیر اعلی سندھ، میئر کراچی، ڈپٹی میئر کراچی اور سندھ بھر میں بارش کے چیلنجوں کو نمٹا گیا۔ ملک کی ترقی کے لئے تمام سیاسی قوتیں پی پی پی کی تقلید کریں۔ قانونی راستہ اختیار کیا جائے نہ کہ احتجاج اور نفرت کی سیاست کی داغ بیل ڈالی جائے۔ شہنیلہ خانزادہ نے عمر ایوب پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انکا وزیر اعظم کو مبارکباد نہ دینے کا اعلان افسوسناک ہے۔ قوم نہیں بھولی کی پی آئی اے کی تباہی انکے غیر ذمہ دازرانہ بیانات سے ہوئی۔ وہ بعد میں غلط ثابت ہوئی۔ لیکن اگر انتہا پسندانہ رویہ جاری رہا تو پھر یہ ملک کو عدم استحکام میں ڈالنے اور آئی ایم ایف اور بین الاقوامی قوتوں کو خوش کرکے مذموم مقاصد کے لئے ہوگا۔ ہم قوم کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ صدر زرداری کے آنے کے بعد یہ سازشیں دم توڑ جائیں گی۔ وہ ملک اور حکومت دونوں کو بہتر طریقے سے چلائیں گے۔ جیالے ملک کی سب سے بڑی طاقت اور ملک کی حفاظت کے لئے ہر اول دستہ ہیں۔