ریکٹ پاکستان کے جنرل سیکریٹری مختار اعوان ریٹاٸرڈ ہو گیے۔ الوداعی تقریب میں مختار اعوان نے محنت کش ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آر بی پاک ورکرز یونین کی جانب سے مزدور لیڈر اور موجودہ جنرل سیکریٹری مختار حسین اعوان کو 42 سال سروس کرکے ریٹائر ہونے پر الوداعی تقریب منعقد کی گئی. جس میں فیکٹری مینیجمنٹ سے مینیوفیکچرنگ ڈائریکٹر نوید،فیکٹری مینیجر عابد ایان،آئی آر مینیجر اشرف مجید ،سپلائی چین مینیجر حسان مرزا چغتائی ،پروڈکشن مینیجر شبلی اور اسٹور مینیجر مصطفٰی کمال نے شرکت کی،مینیوفیکچرنگ ڈائریکٹر نوید احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ مختاراعوان نے اس فیکٹری کو بہتر سے بہتر چلانے کیلئے ہمیشہ ساتھ دیا ہے اور آج فیکٹری جس مقام پر ہے اس میں مختار اعوان نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے،،فیکٹری مینیجر عابد ایان نے کہا کہ مجھے اس فیکٹری کا کنٹرول کورونا میں سونپا گیا تھا جس وقت اس فیکٹری کو چلانا بہت مشکل تھا مگر مختار اعوان نے اپنی تکنیکی صلاحیتوں سے جس طرح پرعزم ہوکر اس فیکٹری کیلئے جدوجہد کی اور فیکٹری کو اس مشکل دور سے نکالنے میں ہمارا ساتھ دیا وہ قابل تعریف ہے ہمارے دروازے ہمیشہ ان کیلئے کھلے ہیں،آئی آر مینیجر جناب اشرف مجید صاحب نے بات کرتے ہوئے کہا کہ مختار صاحب کے ساتھ وقت بہت اچھا گزرا،میرا اور مختار صاحب کا تعلق جب سے ہے جب ہم ریکٹ کے ہیڈآفس میں ہوا کرتے تھے اور میں نے مختار صاحب کو بطور مزدور لیڈر ہمیشہ بہتری کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے پایا،مختار اعوان اور میں نے ہمیشہ اس فیکٹری کے مفاد میں کام کیا اور میں نے کافی جگہ انڈسٹری میں دیکھا کہ لوگ تخریب کاری کا حصہ بنتے ہیں تاکہ مینیجمنٹ کو ٹف ٹائم ملے مگر ریکٹ میں مختار اعوان کو ہمیشہ اس کے برعکس پایا،آر بی پاک ورکرز یونین کے صدر اکرام اللّٰہ جان نے بات کرتے ہوئے کہ آپ آر بی پاک ورکرز یونین کو ہمیشہ اپنے ساتھ پائیں گے آپ کی اس فیکٹری کیلئے اور یہاں مزدوروں کیلئے جو خدمات ہیں وہ کسی تعریف کی محتاج نہیں،آخر میں الوداعی خطاب میں مختار حسین اعوان نے کہا کہ میری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ میں مزدوروں کے لئے اپنی جدوجہد ہمیشہ کی طرح جاری رکھوں اور مزدوروں کے حقوق کے لئے ہر جگہ اپنی آواز بلند کروں،آج میں جس مقام پر ہوں اس میں آپ تمام مزدوروں کا ساتھ شامل ہے جو آپ نے ہمیشہ مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا جس کی وجہ سے میں آج متحدہ لیبر فیڈریشن پاکستان کا سیکریٹری جنرل ہوں اور مختلف اداروں میں بحیثیت صدر اپنے فرائض انجام دے رہا ہوں