ملک میں ڈاکٹروں کو وٹامنز اور فوڈ سپلیمنٹ لکھنے کی کھلی چھٹی ختم، نگران وفاق حکومت کا یو ٹرن پر یوٹرن ، پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

لاہور(مدثر قدیر)ملک میں ڈاکٹروں کو وٹامنز اور فوڈ سپلیمنٹ لکھنے کی کھلی چھٹی ختم، نگران وفاق حکومت کا یو ٹرن پر یوٹرن ، پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی حکومت نے 6 فروری کو اپنے کابینہ اجلاس میں ڈاکٹروں کے فوڈ سپلیمنٹس وٹامنز OTC ادویات کو اپنے نسخہ میں لکھنے پر پابندی لگائی گئی تھی لیکن کچھ ہی دنوں بعد 13 فروری ڈاکٹروں کے احتجاج پی ایم اے کے احتجاج اور پاکستان میں فارماسسٹ لیگل فورم کے احجاج کے بعد یہ پابندی ختم کر دی گئی تھی مگر

26 فروری کو ایک دفعہ پھر اسلام اباد ہیلتھ اتھارٹی اور ڈریپ نے یو ٹرن لیتے ہوئے دوبارہ فوڈ سپلیمنٹس اور وٹامنز پر پابندی کا ایک نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ہے صدر پاکستان لیگل فورم نور مہر کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن عجیب و غریب ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ قانونی لحاظ سے غیر حقیقت پسندانہ ہے جبکہ ہم ڈاکٹروں اور فارماسسٹو ں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ مریضوں کو مہنگے اور ناجائز قسم کے فوڈ سپلیمنٹس اور وٹامنز نہ لکھیں اور سستی ادویات کو عام کریں پاکستان میں وفاقی حکومت کے ایس ار او کے تحت فارماسسٹ بھی نسخہ میں مریضوں کو فوڈ سپلیمنٹ اور وٹامن تجویز کر سکتے ہیں.