جیکب آباد کی خزانہ آفیس میں مبینہ ایک ارب روپے سے زائد کے رقم کا غبن کرنے والے ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ سمیت11عملداران کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا،

جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد کی خزانہ آفیس میں مبینہ ایک ارب روپے سے زائد کے رقم کا غبن کرنے والے ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ سمیت11عملداران کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل آفیسر صفر علی جونیجو کی مدعیت میں خزانہ آفیس کے 11عملداران کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوۓ سرکل آفیسر نے بتایا کہ میگا کرپشن کے مقدمے میں ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ مظہر مگسی، ناصر سومرو، ذوالقرنین شاہ، عظمت لاڑک، شمیم مہر، مجاہد علی، علی احمد مگسی، وسیم بھٹو سمیت دیگر نام شامل ہیں بدعنوانی میں ملوث عملداروں نے ایک ارب 26 کروڑ 89 لاکھ 63ہزار 444 روپے جعلی پنشنر کی آئی ڈیز کے ذریعے یہ میگا کرپشن کرکے اتنی بڑی رقم کا غبن کیا ھے تمام جانچ پڑتال کے بعد ان لوگوں پر غین ثابت ہوا جس سے چئیرمین اینٹی کرپشن کو آگاہ کیا گیا ہے انکوائریاں مکمل ہونے سے خزانہ آفیس کے گیارہ ملازموں پر یہ ثابت کہ انہوں نے مل جعلی طریقوں سے اتنی بڑی رقم ہڑپ کی ہے جس سے نہ صرف حقداروں کے حقوق غصب ہوۓ ہیں قومی خزانے کو بھی بڑا نقصان پہنچا ہےمذکورہ کرپٹ مافیا کے خلاف چیرمین این ٹی کرپشن کے حکم پر سرکار کی فریاد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔۔۔