عوام بلاول کو وزیر اعظم بنائیں پاکستان کی تقدیر بدل دینگے، آصفہ بھٹو

کراچی ( اسٹاف رہورٹر) پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن اورسابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارا پرائمری فوکس صحت پر ہے، غریب ہو یا امیر صحت کی سہولیات سب کو ملنی چاہیے، عوام بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنائیں وہ

پاکستان کی تقدیر بدل دینگے،8 فروری کو جیت عوام اور پیپلز پارٹی کی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو چنسیر گوٹھ میں خواتین کے انتخابی جلسہ عام سے خطاب میں کیا ۔

=====================
ن لیگ نے منشور نہیں دیا، مہنگائی ختم کرنے کا منصوبہ صرف ہمارے پاس، بلاول بھٹو
27 جنوری ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
لاہور() پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ن لیگ نے منشور نہیں دیا، مہنگائی ختم کرنیکا منصوبہ صرف ہمارے پاس ہے، رائیونڈ والے گھر سے نکلتے نہیں، خود بخود الیکشن جیتنے کے خواب دیکھ رہے ہیں، (ن) لیگ اور نواز شریف اب عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے، حکومت میں آکر اشرافیہ کی1ہزار 500ارب سبسڈی ختم کردو نگا،ر وزیراعلیٰ پنجاب جنوبی پنجاب سے بناؤنگا،پرانے سیاستدانوں نے معاشرے اور اداروں کو تقسیم کردیا جس کی وجہ سے پاکستان کی صورت حال آج خطرناک ہے۔ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا تین بار وزیراعظم رہنے والے سیاستدان چوتھی بار بھی کرسی کیلیے کوشش کررہے ہیں جبکہ انہیں عوامی مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ملک میں اس وقت مہنگائی اور بے روزگاری کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور سوائے پیپلز پارٹی کے کسی جماعت کے پاس اس کو قابو کرنے کا منصوبہ نہیں ، انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور پولیس نے قربانیاں دے کر دہشت گردی کو ختم کیا اور آج پھر سے دہشت گرد سر اٹھا رہے ہیں، پرانے سیاست دانوں کی معاشرتی تقسیم کی وجہ سے آج بھائی بھائی سے لڑ رہا ہے، ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کردیں گے۔
====================
لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے مسیحی برادری کے پاسٹرس ، بشپ حضرات ساور دیگر لوگوں سے بلاول ہاؤس میں ملاقات

لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری سے لاہور کے حلقہ این اے127 اور صوبائی حلقوں پر بات چیت

لاہومسیحی برادری کے مسائل اور لاہور شہر کے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتوں کے حقوق اور برابری کے بنیاد پر یقین رکھتی ہے، آصف علی زرداری

لاہور: آپ معززین کے تشریف آوارء کا شکریہ ادا کرتا ہوں، صدر آصف علی زرداری

لاہور: مسیح برداری ہمیشہ پاکستان کی جمہوریت کیساتھ کھڑی رہی ہے، صدر آصف علی زرداری

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی نے ہی ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، صدر آصف علی زرداری

لاہور:آپکی آسانی کیلئے ماڈل ٹاؤن میں گہر بنا رہا ہوں تاکہ آپ لوگوں کو آسانی ہو، آصف علی زرداری

لاہور:ہم سب پاکستانی ہیں ، آپ کے حقوق کسی کو چھیننے نہیں دونگا، آصف علی زرداری

لاہور:مسیحی برادری کے بچوں اور بچیوں کیلئے نرسز، ڈاکٹرزاور دیگر شعبوں میں کام کرنا ہے، صدر آصف علی زرداری

لاہور:سندھ میں نرسنگ سیکٹر میں بچیوں کو ماہانہ تیس ہزار سے زیادہ وظیفہ دیا جاتا ہے، صدر آصف علی زرداری

لاہور:آپ کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں رہینگے ، صدر آصف علی زرداری

لاہور:مسیحی برادری کے مسائل ہمیشہ پی پی پی نے حل کیے، آئندہ بھی ہم حل کریں گے، آصف علی زرداری

لاہور: این اے 127 سے تعلق رکھنے والے تمام پاسٹر اور بشپ حضرات نے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا حمایت کا اعلان کیا

لاہور : سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور سابق ایم پی اے سندہ اسمبلی انتھونی نوید بھی موجود تھے

لاہور: ملاقات کرنے والے میں حمزہ کرامت، کاشف اقبال،کامران پرویز، پاسٹر عرفان شہزاد، بشپ عاشرعزیز، بشپ آصف خان، بشپ ڈاکٹر جنید جمشید ، بشپ محبوب یعقوب موجود تھے

لاہور: پاسٹر عوبید اقبال، منشرعمران طارق، پاسٹر مصور منور، پاسٹر عرفان جان، پاسٹر جاوید بھٹی، پاسٹرپرویز نور نے بھی ملاقاتیں کی

لاہور: پاسٹر جاوید شوکت، مبشر عامر بشیر، پاسٹر عامر دیوان، پاسٹر جاوید برکت، پاسٹر ناحوم اور دیگر نے بھی ملاقاتیں کی

لاہور: پاسٹر فلپس، پاسٹر سہیل یونس، پاسٹر لطیف، پاسٹر عمران ، پاسٹر شہزاد، پاسٹر یونس صادق، پاسٹر پرویز وکڑ نے بھی ملاقاتیں کی

لاہور: ملاقاتیں کرنے والوں میں پاسٹر الیاس فرانس ، پاسٹر سیلاس جان، مبشر فرانس جلال، مبشر سہیل جان، پاسٹر کاشف، پاسٹر شریف شامل تھے

لاہور: پاسٹر شفیق، پاسٹر عامر عزیز، پاسٹر عرفان شہزاد، بشپ عاشر عزیز، بشپ آصف خان، بشپ ڈاکٹر جنید جمشید نے بھی ملاقاتیں کی

لاہور: بشپ محبوب یعقوب، پاسٹر عونیداقبال، مبشر عمران طارق، مبشر وکڑ لال، پاسٹر مصور منور، پاسٹر عرفان جان بھی ملاقاتیں کی

وفاقی بیورو کر یسی تقرر و تبادلے ، احمد اسحق جہانگیر ڈی جی FIAتعینات
27 جنوری ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔وفاقی حکومت نے پولیس سروس کے گریڈ 21کے افسر احمد اسحق جہانگیر کوڈی جی ایف آئی اے تعینات کر دیا ہے۔یہ عہدہ 31دسمبر سے خالی تھا ،جنرل منیجر فنانس نیشنل ہائی وے اتھارٹی محمد طیب کا تبادلہ کر کے اُنہیں ڈائریکٹر جنرل بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ احمد اسحق جہانگیر اس سے قبل ایڈیشنل ڈی جی کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ یہ تقرری وفاقی کا بینہ کی منظوری سے کی گئی ہے۔چونکہ یہ گریڈ22کی پوسٹہے اسلئے ان کی تقرری سول سرونٹس ایکٹکی سیکشن دس کے تحت کی گئی ہے۔یہ اہم عہدہ محسن حسن بٹکی ر یٹائرمنٹ کی وجہ سے خالی تھا۔ جنرل منیجر فنانس نیشنل ہائی وے اتھارٹی محمد طیب کا تبادلہ کر کے اُنہیں ڈائریکٹر جنرل بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC