‎صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کی سخت ہدایات پر صوبہ سندھ میں مانیٹرنگ ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کشمور نے پی ایس 4 کے امیدوار غالب ڈومکی کو انتخابی مہم کے دوران اسلحہ کی نمائش پر نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی گئی ہے

‎اعلامیہ
‎مورخہ 25 جنوری 2024

‎صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کی سخت ہدایات پر صوبہ سندھ میں مانیٹرنگ ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کشمور نے پی ایس 4 کے امیدوار غالب ڈومکی کو انتخابی مہم کے دوران اسلحہ کی نمائش پر نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی گئی ہے جبکہ خیرپور میں پولیس آفیسر کو ووٹرز کو ایک سیاسی جماعت کو ووٹ دینے پر حراسان کرنے پر وضاحت طلب کرتے ہوئے دو دن میں جواب جمع کرانے کا نوٹس جاری کردیا ہے تاہم خیرپور میں مانیٹرنگ آفیسر نے ٹائون آفیسر سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وضاحت طلب کی ہے۔

‎اس کے علاوہ کراچی ایسٹ، سجاول، ٹھٹھہ، کورنگی، کراچی سینٹرل، ٹنڈو الہیار اور حیدرآباد میں مانیٹرنگ ٹیموں نے موئثر و بر وقت کارروائیاں کرتے ہوئے خلاف ضابطہ جھنڈے، بینرز، بل بوڑاور سمیت دیگر تشہیری مواد ہٹاکر تمام گذر گاہوں کو کلئیر کردیا ہے۔
‎صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور پر امن انعقاد کے لیئے کسی قسم کی کوتاہی اور خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی ۔
====================
الیکشن کمیشن آف پاکستان
پریس ریلیز
25 جنوری 2024ء
الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کوہاٹ نے دو بار نوٹس جاری ہونیکے باوجود عدم حاضری کی بنا پر کاروائی کرتے ہوئے چیئرمین تحصیل کونسل گمبٹ ساجد اقبال کو 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کوہاٹ کو سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ تحصیل چئیرمین ساجد اقبال این اے 35 کوہاٹ سے امیدوار شہریار خان آفریدی ، پی کے 90 اور پی کے 92 کے امیدواروں کے لئے انتخابی مہم چلا رہا ہے اور ورکرز کنونشن میں بھی شرکت کی جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، جس پر 17 اور 18 جنوری کو انہیں طلبی کے نوٹس جاری کئے گئے لیکن اس کے با وجود وہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے دفتر میں پیش نہیں ہوئے۔
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لوئر چترال نے کار روائی کی۔ پی کے 2 لوئر چترال کے آزاد امیدوار فتح الملک علی ناصر کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا۔امیدوار نے جرمانہ سرکاری خزانہ میں جمع کرکے چالان پیش کردیا۔امیدوار ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لوئر چترال کے دفتر میں پیش ہوکر وضاحت پیش کی جسے غیر تسلی بخش قرار دیا گیا۔
اس کے علاوہ پنجاب میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے ضابطہ اخلاق کی شق 26 کی خلاف ورزی پر امیدوار برائے پی پی 107 سلطان علی خان کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا۔چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں ممنوعہ تشہیری ہورڈنگز اور مواد بھی ہٹایا جارہا ہے ۔
چاروں صوبوں میں اب تک مختلف خلاف ورزیوں پر امیدواران ودیگر کو 64 نوٹس جاری کیئے گئے ہیں اور ان پر کاروائی جاری ہے۔اب تک مجموعی طور پر 18 امیدواران اور لوکل گورنمنٹ کے چیئرمین و ڈسٹرکٹ چیئرمین کو جرمانے ہو چکے ہیں ۔

ترجمان الیکشن کمیشن

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC