‎صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کی سخت ہدایات پر صوبہ سندھ میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران اور مانیٹرنگ ٹیموں کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں جاری  ہیں اس سلسلے میں آج ضلع کورنگی میں خلاف  ضابطہ وال چاکنگ کو ختم  کرکے دیواروں کو صاف کردیا گیا

‎مورخہ 24 جنوری 2024

‎صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کی سخت ہدایات پر صوبہ سندھ میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران اور مانیٹرنگ ٹیموں کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں جاری  ہیں اس سلسلے میں آج ضلع کورنگی میں خلاف  ضابطہ وال چاکنگ کو ختم  کرکے دیواروں کو صاف کردیا گیا تاہم ڈسٹرکٹ کیاماڑی کے حلقہ پی ایس 112، ضلع عمرکوٹ کے حلقہ پی ایس 49 اور ڈسٹرکٹ ٹھٹہ کے حلقہ پی ایس 76   میں  ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے کارروائی کرتے ہوئے  ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جھنڈے، بینرز، بلا بوڑاور دیگر تشہیری مواد ہٹاکر تمام گذر گاہوں کو کلئیر کردیا ہے   اس کے علاوہ  ضلع عمر کوٹ کے حلقہ پی ایس 49  میں مانیٹرنگ ٹیم لائوڈ اسپیکر کے ذریعے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیئے آگاہی دی گئی بعدازاں  نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر  پوسٹر ، بینر و جھنڈے بھی عوامی مقامات سے اتار دیئے گئے ۔
 
‎صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے واضع احکامات کی روشنی میں ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے  انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف الیکشنز ایکٹ 2017  کے سیکشن 234(4 ) کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے جائے گی، اانہوں نے اس عزم کا اعادہ بحی کیا کہ  انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور پر امن انعقاد کے لیئے کسی قسم کی کوتاہی اور خلاف ورزی برداشت نہیں کی

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC