کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس حادثے کا شکار بادل نالہ اسٹیشن پر4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، اپ اینڈ ڈاو¿ن ٹریک بند

تمام مسافر محفوظ رہے ، کراچی سے ریلیف ٹرین روانہ،امدادی کام شروع
کراچی ( فصاحت خان)کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس بن قاسم کے قرین بادل نالہ کے مقام پرحادثے کا شکار ہوگئی، مسافر ٹرین کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ بن قاسم بادل نالہ اسٹیشن کے قریب شالیمار ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، یہ ٹرین کراچی سے لاہور جارہی تھی، تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔حادثے کی اطلاعات ملتے ہی کراچی کینٹ اسٹیشن سے ریلیف ٹرین پہنچ گئی، حکام کا بتانا ہے کہ شالیمار ایکسپریس کو حادثے کے بعد اپ اینڈ ڈاو¿ن ٹریک بند کردیا گیا۔واضح رہےکہ شالیمار ایکسپریس کو گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران سندھ میں یہ دوسرا حادثہ ہے، گزشتہ منگل کو بھی پڈ عیدن کے قریب اسی ٹرین کی ٹرالی ٹریک پر گرگئی تھی۔
====================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC