بھارتی خاتون ماڈل کی لاش 11 دن بعد نہر سے مل گئی

نوجوان سابق بھارتی خاتون ماڈل دیویا پاہوجا کی لاش 11 دن بعد ہریانہ نہر سے پولیس کو مل گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دیویا پاہوجا کو گزشتہ ہفتے گرگاؤں کے ایک ہوٹل میں گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزمان کو لاش ہوٹل میں گھسیٹتے ہوئے دیکھا گیا تھا اور اس کے بعد سے لاش کی تلاش جاری تھی۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ لاش ہریانہ کی ایک نہر سے ملی جو کہ پنجاب میں بھاکڑا نہر میں پھینکی گئی تھی اور یہ بہہ کر پڑوسی ریاست میں آگئی۔

بھارتی پولیس کے مطابق لاش کی تصاویر اہلخانہ کو بھیجی گئی تھیں اور اب شناخت کے بعد اسے پوسٹمارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیس میں گرفتار کیے گئے ایک ملزم نے گزشتہ روز اعتراف کیا تھا کہ اس نے قتل کے ایک دن بعد لاش 3 جنوری کو پنجاب کی ایک نہر میں پھینکی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر بلراج گل نے سابق ماڈل کی لاش کو اپنے ساتھی روی بنگا کے ساتھ مل کر دریا میں پھینکا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دیویا پاہوجا کو ایک ملزم کے مبینہ مقابلے میں ہلاکت کے کیس میں 7 سال جیل میں گزارنے کے بعد جون 2023ء میں بمبئی ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کیا تھا۔

واضح رہے کہ ان کے قتل میں ملوث 5 میں سے 3 ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔
=======================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC