جیسا نام ویسا کام ۔سیمنٹ کمپنی نے پاکستان میں نئی تاریخ رقم کر دی

جیسا نام ویسا کام ۔سیمنٹ کمپنی نے پاکستان میں نئی تاریخ رقم کر دی

ویسے تو پاکستان میں ڈیڑھ درجن سے زیادہ سیمنٹ کمپنیاں کام کر رہی ہیں اور ہر سیمنٹ کمپنی کی اپنی شناخت اور اپنی کارکردگی ہے جس کی بنیاد پر مارکیٹ میں اس کا ایک خاص مقام ہے لیکن اج سیمنٹ کمپنی کی بات ہم کرنے جا رہے ہیں اس نے پاکستان میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے اس لیے ہر طرف اس کا چرچا ہے اس کی دھوم ہے اور سیمنٹ حلقوں میں اس کمپنی کی حکمت عملی اور کامیابیوں کی تعریف ہو رہی ہے اور اس سیمنٹ کمپنی کی انتظامیہ اور اس کے ملازمین خوشی سے نہال ہیں ۔

پاکستان کی مختلف سیمنٹ کمپنیاں عرصہ دراز سے نہ صرف ملکی ضروریات پوری کرتی آرہی ہیں بلکہ مختلف ملکوں کو بھی سیمنٹ برامد کرتی ہیں یہ سلسلہ کافی برسوں سے جاری ہے اور پاکستان میں سیمنٹ کی پروڈکشن اور ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے ملکی تعمیر و ترقی اور معیشت کو استحکام دلانے میں پاکستان کی سیمنٹ فیکٹریوں کا کافی دخل ہے ۔
ہم یہاں مختلف سیمنٹ کمپنیوں کی بات بھی کریں گے اور سیمنٹ کمپنیوں کو درپیش چیلنجوں اور مشکلات کا جائزہ بھی لیں گے اور ان کی حکمت عملی اور اہداف پر بھی نظر ڈالیں گے ۔

پاکستان سے یورپ کو پہلی سیمنٹ شپمنٹ بھیجنے والی کمپنی نے نئی تاریخ رقم کی ہے اور اسی بات پر سب اس کمپنی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اس کی ایکسپورٹ پالیسی نے پاکستان میں سیمنٹ انڈسٹری کے لیے نئی راہیں کھول دی ہیں یہ کمپنی ہے پاور سیمنٹ کمپنی ۔اس کا قیام ویسے تو یکم دسمبر 1981 کو ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر عمل میں لایا گیا تھا پھر نو جولائی 1987 کو یہ پبلک لمیٹڈ کمپنی بن گئی تھی اور سرگرمی سے سیمنٹ کی مینوفیکچرنگ سیل اور مارکیٹنگ کرتی آرہی ہے پاور سیمنٹ کا نعرہ ہی بڑا شاندار ہے وہ کہتے ہیں۔۔۔۔۔ پاور سیمنٹ۔۔۔۔ مضبوطی چٹانوں جیسی ۔

یورپ کے لیے سپمنٹ کی پہلی شپمنٹ بھیج کر پاور سیمنٹ نے بے شک پاکستان کی نئی تاریخ رقم کی پاور سیمنٹ کی جانب سے تیار کیے جانے والے 53 گریڈ سیمنٹ نے دھوم مچا رکھی ہے اس کمپنی کی جانب سے 15 سے زائد ملکوں میں سیمنٹ ایکسپورٹ ہو رہا ہے جبکہ چین کو کنٹینرز میں کلینکرز بھی بھیجے جاتے ہیں دنیا کے جن ملکوں میں پاور سیمنٹ کی جانب سے سیمنٹ بھیجا جا رہا ہے ان میں کیمرون جبوتی گانا ایوری کوسٹ مالٹا معظم بیک سو مالیہ تنزانیہ ٹوگو بنگلہ دیش چین سری لنکا یمن قطر مڈاگاسکر جیسے ملکوں کے نام نمایاں ہیں اس کمپنی کے ڈائریکٹرز کا اگلا انتخاب اکتوبر 2025 میں ہونا ہے

اس کمپنی کی اونرشپ عارف حبیب گروپ کے پاس ہے

پاور سیمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افیسر محمد کاشف حبیب خود ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں ۔یہ کمپنی پاکستان میں ترقی کی منازل بڑی تیزی سے طے کر رہی ہے ۔
آج ہم پاکستان اور مختلف ملکوں میں سیمنٹ کی مانگ اور

سیمنٹ فیکٹریوں کی ترجیحات اور تعمیر و ترقی کے سفر میں سیمنٹ کمپنیوں کے کردار پر بات کریں گے اور اپ کو کافی مفید معلومات بھی فراہم کریں گے جو اپ کے لیے دلچسپ بھی ہوگی اور اپ کو یہ باتیں جان کر خوشی بھی ہوگی ۔
جو لوگ پاکستان میں سیمنٹ انڈسٹری کے بارے میں معلومات رکھتے ہیں وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ یونس برادرز گروپ کی فلیگ شپ کمپنی لکی سیمنٹ کمپنی کو پاکستان کی سب سے بڑی سیمنٹ کمپنی ہونے کا اعزاز حاصل ہے اس کی پروڈکشن سب سے زیادہ اور سیمنٹ کی فروخت بھی دوسروں سے بہت الگ ہے لگ بھگ 15 ملین ٹن سالانہ پیداواری صلاحیت ہے جو پاکستانی سیمنٹ مارکیٹ میں 18 فیصد سے زیادہ شیئر رکھتی ہے اور یہ کمپنی پاکستان سٹاک اور لندن سٹاک میں بھی لسٹڈ ہے اس کے علاوہ ڈی جی خان سیمنٹ بہت بڑی سیمنٹ فیکٹری ہے جس کے چار پلانٹ ڈی جی خان اور خیرپور ڈسٹرکٹ میں واقع ہیں اس کے علاوہ اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ کوہ نور سیمنٹ دیوان سیمنٹ میپل لیف سیمنٹ بیسٹ وے سیمنٹ اور پاور سیمنٹ کے نام نمایاں ہیں ایک کمپنی پاپولر سیمنٹ کے نام سے بھی ہے ۔
اپ کو بتاتے چلیں کہ سیمنٹ انڈسٹری میں دنیا بھر میں فادر اف سیمنٹ کس شخصیت کو مانا جاتا ہے ۔ان کا نام جوزف ایس پیڈین ہے انہوں نے 1824 میں چاک اور مٹی کو جلا کر سیمنٹ بنانے کا کامیاب تجربہ کیا اور اسے پورٹ لینڈ سیمنٹ کے نام سے شہرت حاصل ہوئی مسٹر ولیم اسپیڈین ان کے بیٹے ہیں ۔
پاکستان میں پاور سیمنٹ کمپنی عارف حبیب گروپ کی ملکیت ہے یہ گروپ 13 مختلف شعبوں میں کمپنیوں کا مالک ہے جس میں پاور سیمنٹ بھی نمایاں کمپنی ہے ۔
پڑوسی ملک بھارت میں الٹرا ٹیک سیمنٹ لمٹڈ سب سے بڑی سیمنٹ بنانے والی کمپنی ہے ۔
دنیا کا سب سے بڑا سیمنٹ سپلائر ملک اس وقت چین ہے سال 2022 میں اس کی سپلائی دو ارب میٹرک ٹن سے تجاوز کر چکی تھی ۔


دنیا کی سب سے اونچی بلڈنگ برج خلیفہ دبئی میں ہے کیا اپ جانتے ہیں کہ اس عظیم عمارت کی تعمیر میں کون سی کمپنی کا کون سا سیمنٹ استعمال کیا گیا ؟
ہم اپ کو بتاتے ہیں کہ برج خلیفہ کی تعمیر کے لیے
ElkEM Microsilica
کا استعمال کیا گیا اور اسے ہائی پرفارمنس کنکریٹ سیمنٹ مانا جاتا ہے اکثر لوگ یہ بات تو جانتے ہیں کہ ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت سے بننے والی برج خلیفہ دبئی میں ہے اور یہ دنیا کی سب سے اونچی بلڈنگ ہے اسے اگلے سو سال کے لیے تیار کیا گیا

اس کی 160 منزلیں ہیں یہ 828 میٹر بلند یا 2717 فیٹ اونچی ہے اس میں 12 ہزار لوگوں کی رہائش کی گنجائش ہے 9 اپارٹمنٹ 304 ہوٹل رومز 2957 پارکنگ اسپیس ہے ۔
پاکستان کی سب سے پرانی سیمنٹ فیکٹری کون سی ہے ؟
پاکستان کی سب سے پرانی سیمنٹ فیکٹری – پاکستان سے پہلے 1921 میں قائم ہوئی تھی اس وقت اس کمپنی کا نام ایسوسی ایٹ سیمنٹ کمپنی تھا اور اب اسے سب لوگ عسکری سیمنٹ لمیٹڈ کے نام سے جانتے ہیں ۔
پاکستان میں کل کتنی سیمنٹ فیکٹریاں ہیں ؟
پاکستان میں سیمنٹ پروڈکشن کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جسے نارتھ اور ساؤتھ کا نام دیا گیا ہے پاکستان میں مجموعی طور پر 19 سیمنٹ کمپنیاں کام کرتی ہیں جن میں سے 16 کمپنیاں فعال ہیں ان کے 24 پلانٹس کام کر رہے ہیں نارتھ زون میں پنجاب خیبر پختون خواہ اور ازاد کشمیر کے علاقے اتے ہیں اور ساؤتھ میں سندھ اور بلوچستان شامل ہے ۔
پاکستان میں سیمنٹ مہنگا کیوں ہے ؟
بزنس کا بنیادی اصول ڈیمانڈ اینڈ سپلائی ہے سیمنٹ انڈسٹری میں بھی یہی اصول لاگو ہے چھوٹے قصبوں دیہاتوں سے شہروں کی جانب ابادی کی منتقلی اور اربنائزیشن کی وجہ سے اور انفراسٹرکچر پروجیکٹس اور ہاؤسنگ ڈیمانڈ کی وجہ سے سیمنٹ کی مانگ بڑھ گئی ہے جس کے نتیجے میں سیمنٹ مہنگا ہوتا گیا ۔
سیمنٹ کا فارمولا کیا ہے ؟
سیمنٹ کا فارمولا یہ ہے
CaO.SiO2.A12O3. Fe2O3
سب سے بڑا سیمنٹ پلانٹ کہاں ہے ؟
پاکستان کا سب سے بڑا سیمنٹ پلانٹ ڈی جی خان سیمنٹ کا ہے جس کی گنجائش 22 ہزار 4 سو ٹن یومیہ ہے جو 67 لاکھ ٹن سالانہ بنتی ہے دو پلانٹ ڈیرہ غازی خان میں اور دو پلانٹ خیرپور ڈسٹرکٹ میں ہیں ۔
کون سے ممالک پاکستان سے زیادہ سیمنٹ خریدتے ہیں ؟
پاکستان سے زیادہ سیمنٹ خریدنے والے ملکوں میں افغانستان اور سری لنکا اور بھارت کے نام نمایاں ہیں افغانستان 29 فیصد و سری لنکا 23 فیصد کا خریدار ہے افغانستان تقریبا 48 ملین ڈالرز اور سری لنکا تقریبا 39 ملین ڈالرز کا سیمنٹ خریدتا ہے پورٹ لینڈ سیمنٹ ۔ایلومینس سیمنٹ ،سلیک سیمنٹ ،سپر سلفیٹ سیمنٹ اور ہائیڈرولک سیمنٹ نمایاں ہیں سیمنٹ کی ایک بوری میں 50 کلوگرام سیمنٹ ہوتا ہے ۔
پاکستان میں سیمنٹ کی پروڈکشن کی صورتحال کیا ہے ؟
اس بارے میں ال پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے مطابق نومبر 2023 میں 32 لاکھ ٹن سیمنٹ کی مینوفیکچرنگ تھی جبکہ نومبر 2022 میں 38 لاکھ ٹن سیمنٹ بھیجا گیا تھا ایک سال کے دوران فیصد صورتحال نیچے ائی ۔ دنیا میں سب سے زیادہ سیمنٹ استعمال کرنے والے پانچ بڑے ممالک میں چین بھارت امریکہ برازیل اور روس کا نمبر اتا ہے ۔
=================================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC