دونوں ہاتھوں سے خزانہ لٹانے والے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد کی دولت میں مزید اضافہ ۔۔۔۔۔!

دونوں ہاتھوں سے خزانہ لٹانے والے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد کی دولت میں مزید اضافہ ۔۔۔۔۔!


پرانے زمانے میں ایک شخص رات کی تاریکی میں لوگوں کو لوٹتا اور دن کے اجالے میں لوگوں میں وہی دولت تقسیم کر دیتا تھا ۔
مگر اج 21ویں صدی میں یہ شخص دن رات لوگوں کو لوٹنے میں مصروف ہے اور راؤنڈ دی کلاک لوگوں میں دولت تقسیم بھی کر رہا ہے ۔
اب اپ ہی فیصلہ کریں ۔۔۔۔۔دونوں میں بڑا کون ہے ؟
پرانے زمانے والا ۔۔۔۔۔۔یا ۔۔۔۔۔موجودہ زمانے والا ؟

امید ہے اب تک بات اپ کی سمجھ میں اگئی ہوگی اور جو لوگ ابھی تک حیران ہیں ان کی تسلی کے لیے بتائے دیتے ہیں کہ دونوں ہاتھوں سے لٹایا جانے والا یہ خزانہ کرنسی کا خزانہ نہیں ہے بلکہ علم کا خزانہ ہے ۔

اور جس دولت میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے وہ بھی علم کی دولت ہے ۔
ماجرہ یہ ہے کہ چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے پچھلے سال بھی علم کی دولت بڑھانے اور علم کا خزانہ لٹانے میں دن رات ایک کر دیا ۔وہ کسی دن بھی اس کام سے باز نہیں ائے ۔

وہ اس قوم کے مستقبل کے معماروں میں علم کا خزانہ مسلسل بانٹ رہے ہیں اور کوئی انہیں روک نہیں پا رہا ملک بھر کی یونیورسٹیز اور انسٹیٹیوشن کے ذریعے وہ یہ کام روز کر رہے ہیں ۔

اور دوسری جانب اپنے علم کی دولت میں بھی اضافہ کر رہے ہیں وہ بھی ہر روز ۔۔۔۔۔۔نئے لوگوں کے تجربات مشاہدات اور خیالات سے اگاہی حاصل کر کے وہ اپنی دولت میں اضافہ کرتے جا رہے ہیں اور کوئی انہیں ایسا کرنے سے روک نہیں پا رہا ۔۔۔۔۔۔

بہت خوب ڈاکٹر صاحب ۔۔۔۔یہ خزانہ لٹاتے رہیے اور اپنی دولت میں اضافہ کرتے رہیے ۔۔۔۔۔مسکراتے رہیے خوش رہیے ۔۔۔۔۔سلامتی ہو
=========================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC