چین میں پاکستانی انجینیئرز اور ماہرین تعلیم کے وفد کا شاندار استقبال ، داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین کا جی یونیورسٹی اف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں اے ائی پر خصوصی لیکچر ۔


چین کے دورے پر پاکستانی انجینیئرز اور ماہرین تعلیم کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ چین دوستی کے تناظر میں دونوں ملکوں کے وفود ایک دوسروں کے ملک کے دورے کرتے ہیں اسی سلسلے میں پاکستانی انجینیئرز اور ماہرین تعلیم کا ایک اعلی سطحی وفد چین کے دورے پر ہے جہاں ماہرین تعلیم اور انجینیئرز کے درمیان خیالات کا تبادلہ ہو رہا ہے خصوصی اجلاس اور نشستیں منعقد ہوئی ہیں داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین نے چین میں Jiangxi university جیانگ شی یونیورسٹی اف سائنس

اینڈ ٹیکنالوجی میں ارٹیفیشل انٹیلیجنس کے موضوع پر خصوصی لیکچر دیا جسے بہت پسند کیا گیا اس موقع پر بڑی تعداد میں سٹوڈنٹس نے مقررین اور پاکستانی وفد کے اراکین کے ہمراہ وقت گزارا اور یادگاری تصاویر اور ویڈیوز بھی بنوائی وفد کے اراکین نےاس دورے کو بہت مفید قرار دیا ہے اور اعلی تعلیم کے شعبے میں اس طرح کے وفود کے تبادلے کو نوجوان نسل بالخصوص اسٹوڈنٹس کے لیے کافی معاون اور مفید قرار دیا جا رہا ہے
=======================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC