جیکب آباد : ( رپورٹ ایم ڈی عمرانی) ڈپٹی کمشنر جیکب آباد اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر دادلو زرانی کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا ہے ،جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ریٹرننگ افسران پی ایس 1 جیکب آباد ، پی ایس 2 ٹھل ، پی ایس 3 گڑھی خیرو اور این اے 190 کے امیدواروں کے حلقوں میں آنے والے ووٹرز کو مطلع کریں کہ آپ کے حلقوں میں آنے والے پولنگ اسٹیشنوں کی فہرست موجود ہے ، متعلقہ آر اوز کی طرف سے جاری کیا گیا ہے

جیکب آباد : ( رپورٹ ایم ڈی عمرانی) ڈپٹی کمشنر جیکب آباد اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر دادلو زرانی کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا ہے ،جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ریٹرننگ افسران پی ایس 1 جیکب آباد ، پی ایس 2 ٹھل ، پی ایس 3 گڑھی خیرو اور این اے 190 کے امیدواروں کے حلقوں میں آنے والے ووٹرز کو مطلع کریں کہ آپ کے حلقوں میں آنے والے پولنگ اسٹیشنوں کی فہرست موجود ہے ، متعلقہ آر اوز کی طرف سے جاری کیا گیا ہے ، جس کی فہرست ان کے دفاتر کے باہر بھی لگائی گئی ہے ،
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر دادلو زارانی کی جانب سے جاری نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشنوں میں بوتھ ، میل اور فیل ووٹرز کی تعداد بھی ڈرافٹ میں بتائی گئی ہے ، لہٰذا اس نوٹس کے ذریعے ضلع جیکب آباد کے ووٹرز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اگر کسی کو آر اوز کے پولنگ اسٹیشنز پر کوئی اعتراض ہے تو وہ 11 جنوری 2024 تک اپنی درخواست ڈی آر او آفیس میں جمع کرائے تاکہ ان کی اپیل کی سماعت کی جا سکے اور حتمی فہرست 17 جنوری کو جاری کی جا سکے ۔
=====================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC