بہاولپور کا خبرنامہ

بہاول پور(محمد عمر فاروق خان ) ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل لاہور ہائیکورٹ (بہاول پور بنچ) محمد شاہد حسین کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب اور ظہرانہ کا انعقاد کیا گیا۔مہمانِ خصوصی سینئر جج لاہور ہائیکورٹ بہاول پور بنچ مسٹرجسٹس انوار حسین نے انہیں اعزازی شیلڈ دی اور ان کی محکمانہ خدمات کی تعریف کی۔ تقریب میں مسٹر جسٹس سلطان تنویر احمد،سینئر ایڈیشنل رجسٹرار محمد نوید اقبال، ریسرچ آفیسر محمد حسنین انور،ریسرچ آفیسر راؤ عمیر، ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل محمد اللہ یار، ڈپٹی رجسٹرار محمد امتیاز علی خان، اسسٹنٹ رجسٹرار میاں عثمان وحید کے علاوہ عدالتی افسران، اسٹبلشمنٹ اور بہاول پور بنچ کی معروف شخصیات شریک ہوئیں۔سینئر جج لاہور ہائیکورٹ بہاول پور بنچ مسٹر جسٹس انوار حسین نے کہا کہ عہدے اور عزت اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ ہیں۔ ذمہ دار عہدے پر رہتے ہوئے اپنے فرائض بخوبی سر انجام دینے والے کو ہمیشہ یاد رکھا جاتاہے۔تقریب کے شرکاء نے انہیں تحائف پیش کیے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔تقریب کے آخر میں ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل محمد شاہد حسین نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سروس سے ریٹائرمنٹ زندگی کا اہم موڑ ہے۔ میں سروس کے دوران گزارے گئے بہترین وقت کے لیے تمام دوستوں کا شکرگزار رہوں گا۔
======================

بہاول پور(محمد عمر فاروق خان ) ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی زیر صدارت دفتر میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کے فیز IIکے تحت جاری کاموں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کی دیہی یونین کونسلوں میں صفائی ستھرائی کے کام شاندار انداز میں کیے جائیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد سرور،اسسٹنٹ کمشنر بہاول پورسٹی محمد عدیل خان، اسسٹنٹ کمشنر بہاول پورصدر احمد شیر، اسسٹنٹ کمشنر خیرپور ٹامیوالی سید گل عباس، اسسٹنٹ کمشنر یزمان مجاہد عباس، اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محمد فیصل، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ خورشید احمد، سی ای او ہیلتھ سید تنویر شاہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کے تحت جاری نکاس آب کے امور کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ سینیٹیشن فیس کی وصولی سو فیصد یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی اور نکاس آب کے کام کے لئے دستیاب مشینری استعمال کی جائے۔ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ خورشید احمد نے بریفنگ میں بتایا کہ اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کے تحت سیکنڈ فیز میں ضلع کی 85 دیہی یونین کونسلوں کے 734 دیہات میں 3لاکھ 39 ہزار سے زائد ایکٹیویٹی کی گئی ہیں اور اس پروگرام کے تحت 11لاکھ 72 ہزار روپے سے زائد سینیٹیشن فیس وصول کی گئی ہے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ بنیادی مراکز صحت، رورل ہیلتھ سینٹرز، تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال اور دیگر صحت کے مراکز سے مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوکر خدمات سرانجام دیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے اس سلسلہ میں متعلقہ افسران و سٹاف بہتر حکمت عملی کے تحت کام کریں۔انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے حوالہ سے لوگوں کا شعور اجاگر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پانی کو ایک جگہ ٹھہرنے نہ دیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی کے بچاؤ کے لیے انڈور اور آؤٹ ڈور ٹیمیں فیلڈ میں فعال انداز میں کام کریں اور اینڈرائڈ یوزر سرگرمیوں میں مزید اضافہ کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی کے حوالے سے ضلع میں ہاٹ سپاٹس کی کوریج سو فیصد یقینی بنائی جائے۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے سرکاری واجبات کی وصولی کے امور کا جائزہ لیا۔
======================

بہاول پور( محمد عمر فاروق خان )بہاولپور کے مشہور و معروف سینیئر فزیو تھراپسٹ ڈاکڑ محمد طارق ملک نے گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمن سے گورنر ہاس بہاولپور میں گزشتہ روز ملاقات کی۔ ڈاکڑ محمد طارق ملک نے گورنر پنجاب کو فزیوتھراپیسٹ کی نئی آسامیاں،پروموشن اور فزیوتھراپی کونسل سمیت اہم امور پرتبدلہ خیال کیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ مریض کو محتاجی سے بچانے میں فزیوتھراپی طریقہ علاج کافی موثر ہے۔ اور بے شمار مریض شفایاب ہورہے ہیں۔گورنر پنجاب نے ڈاکر محمد طارق ملک فزیوتھراپیسٹ کی شبعہ فزیوتھراپی میں خدمات کو سراہا اور شبعہ فزیوتھراپی میں اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ڈاکڑ رانا طارق بھی موجود تھے
======================

بہاول پور(محمد عمر فاروق خان )رات گئے تحریک انصاف کے کارکنوں پر پولیس کا کریک ڈاون امیدوار پاکستان تحریک انصاف سمیع اللہ چوہدری کے تمام تجویز کنندہ تائید کنندہ محمد عابد ، شیر خان ولد عبدالحمید خان ،چوہدری جاوید, ذیشان اسلم ,زاہد مئو, محمد فہیم ،محمد طارق,شمس دین،محمد رضوان کے گھروں پر چھاپے چادر چاردیواری کا تقدوس پامال کیا گیا اور تائید کنندہ فاروق بشیر کو گرفتار کر لیا گیا اور زاہد مئو کے چھوٹے بھائی اور ذیشان اسلم کے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا
====================

بہاول پور(محمد عمر فاروق خان )رات گئے تحریک انصاف کے کارکنوں پر پولیس کا کریک ڈاون امیدوار پاکستان تحریک انصاف سمیع اللہ چوہدری کے تمام تجویز کنندہ تائید کنندہ محمد عابد ، شیر خان ولد عبدالحمید خان ،چوہدری جاوید, ذیشان اسلم ,زاہد مئو, محمد فہیم ،محمد طارق,شمس دین،محمد رضوان کے گھروں پر چھاپے چادر چاردیواری کا تقدوس پامال کیا گیا اور تائید کنندہ فاروق بشیر کو گرفتار کر لیا گیا اور زاہد مئو کے چھوٹے بھائی اور ذیشان اسلم کے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا
=====================

بہاول پور(محمد عمر فاروق خان )سابق وزیر اعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سولہویں برسی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی بہاولپور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی تنظیم کے زیرِ اہتمام “غمِ بینظیر” کے عنوان سے تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں پیپلز کے کارکنان الائیڈ ونگز امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی بھی شریک ہوئے، شرکا سے ضلعی نائب صدر سٹڈی سرکل مرزا جمیل ،معروف سکالر سید زوار حسین شاہ ، اقلیتی ونگ کے بوٹا سرفراز ، لائرز فورم کے مسعود عزیز ایڈووکیٹ ، ڈاکٹرز فورم کے صوبائی صدر ڈاکٹر عزیر قریشی ،خواتین ونگ کی زہرہ بی بی ، ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری شاہ محمد چنڑ ضلعی جنرل سیکرٹری ارشاد سرویا ، پیپلز پارٹی کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 168 حسین احمد مدنی ،امیدوار صوبائی اسمبلی سید تطہیر الحسن ،ملک عبد المجید چنڑ سٹی صدر پیپلز پارٹی بہاولپور ملک امتیاز چنڑ نے خطاب کیا اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی یادوں کو تازہ کیا ان کی جمہوریت آور عوام کیلئے لازوال خدمات پر روشنی ڈالی،اجلاس کے آخر میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کیلئے اور پیپلز پارٹی کے دیگر شہدا کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ،اجلاس میں عبد القیوم ملک ، سید امجد بشیر،شاہ خضر حسن ،محمد آصف بھارہ ایڈووکیٹ ،خواجہ ولید ،حسنین کلیم اللہ ایڈووکیٹ ،ملک محمد اقبال ، عبدالرحمن قریشی ،پیٹر جان مٹو ،انور جی ،ملک قمر چنڑ ایڈووکیٹ ،بلال لودھی ایڈووکیٹ ، ملک شفقت ایڈووکیٹ ، را رضوان
،حاجی ریاض، ملک حنان، اشرف چیمہ ، خواجہ قاسم ،غلام عباس ، سردار محمد ، جاوید ملک ، رب نواز لبانہ، یوسف اوڈ و دیگر کارکنان خواتین و حضرات شریک ہوئے
===========================

بہاول پور(محمد عمر فاروق خان ) ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوز نے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے تھانہ جات کی حدود میں جمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو چیک کیا۔سیکیورٹی پر مامور جوانوں کے پاس موجود اسلحہ اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجود ہیں۔ ملکی صورتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور الرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے، سیکیورٹی فرائض میں غفلت و لا پرواہی بلکل برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں موثر گشت اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔
=========================

بہاول پور (محمد عمر فاروق خان)مسائل سے نجات حقیقی نمائندے ممکن بنا سکتے ہیں جے یو آئی کے کارکن عام کیساتھ ملکر کا اس انتخابات میں چوروں اور لٹیروں کا راستہ روکیں گے ان خیالات کااظہار جمعیت علما اسلام بہاول پور سٹی کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد عبداللہ نے کیا انہوں نے کہا ہے کہ ملکی مسائل سے نجات حقیقی نمائندے ممکن بنا سکتے ہیں انتخابات میں عوام جے یوآئی کے امیدواروں کو ووٹ دیکر مورثی سیاستدانوں کو شکست دیں ۔ انہوں نے کہاکہ عوام جب تک الیکشن میں مفاد پرستوں کو مسترد کر کے حقیقی نمائندوں کا چنا نہیں کرتے تب تک مسائل سے نجات ممکن نہیں لوگوں کو بنیادی سہولیات حاصل کرنے کیلئے مسلط نمائندوں کا 8 فروری کو ووٹ کے ذریعے احتساب کرنا ہوگا انتخابات میں شفافیت بنیادی شرط ہے سب جماعتوں کو یکساں موقع فراہم کیے جائیں بصورت دیگر انتخابات کی شفافیت پر بیرون ملک نہیں اندرون ملک بھی اعتراضات اٹھیں گے
==========================

بہاول پور( محمد عمر فاروق خان )کلچر کی طاقت سے انتہا پسندی کا مقابلہ کریں گے ، اور نئے سال کی آمد پر سرائیکی وسیب کی طرف سے دنیا کو شائستگی ،امن اور محبت کا پیغام دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار سرائیکستان قومی کونسل کے چیئرمین ظہور دھریجہ نے ملتان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری شریف کھیڑا ایڈووکیٹ، ملک نعیم اقبال ایڈووکیٹ، ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ، شرافت عباس ایڈووکیٹ و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر ظہور دھریجہ نے وکلا برادری کو سرائیکی فوڈز فیملی فیسٹیول میں شرکت کی دعوت دی جس پر سینئر وکلا نے کہا کہ ہم فیسٹیول میں بھر پور شرکت کریں گے اور وسیب کی تہذیب و ثقافت کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ صوبہ سرائیکستان کے لیے ہر طرح کی قربانی دیں گے ۔ سرائیکی فوڈز فیملی فیسٹیول کے آرگنائزر ظہور دھریجہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وسیب کی ثقافت کو زندہ کرنے کیلئے یکم جنوری 2024 پیر کو ملتان ٹی ہائوس میں سرائیکی فوڈز فیملی فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں سرائیکی وسیب کے دیسی کھانے جن میں گندلوں کا ساگ، مکھن مکئی ، چاول کے آٹے کے چیلڑے ، باجرے کی روٹی ، دال مونگ، ڈولی روٹی ، سوہانجڑاں، گڑ کی چوری ، سری پاوے، سرائیکی پلا، سمیت دیگر دیسی اقسام کے کھانے آنے والے مہمانوں کو پیش کئے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ فیسٹیول میں کرافٹ بازار لگایاجائے گا وسیب کی مصنوعات کی نمائش بھی ہو گی اور معروف آرٹسٹ ضمیر ہاشمی کے فن پاروں کی تصویری نمائش ہو گی اور سرائیکی ادبی و ثقافتی تقریبات ہوں گی ۔ ظہور دھریجہ نے کہا کہ سرائیکی فوڈز فیملی فیسٹیول وسیب کی تہذیب ، ثقافت کواجاگر کرنے کیلئے ہے، انہوں نے لوگوں کو دعوت دی کہ اس فیملی فیسٹیول میں لوگ فیملی سمیت شریک ہو ں ۔
========================

بہاول پور( محمد عمر فاروق خان )بہاول پور (پ)شعبہ ادیان عالم وبین المذاہب ہم آہنگی، فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے پاکستان کی مذہبی اقلیتوں کی شناخت اور مسائل کے حل کے لیے پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن، ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز کی ہدایت پر ایک علمی بحث کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ اور طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ریاض احمد سعید، اسسٹنٹ پروفیسر نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ڈاکٹر سجیلہ کوثر، صدر شعبہ ادیان عالم وبین المذاہب ہم آہنگی نے شرکا کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اداروں کے قیام کا ایک مقصد معاشرے کی فلاح و بہبود اور امن کا قیام بھی ہوتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
=======================

بہاول پور( محمد عمر فاروق خان ) سید تابش الوری کے کاغذات نامزدگی آج ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے منظور کر لئے جو بہاولپور شہر کے قومی اسمبلی کے حلقہ کیلئے داخل کئے گئے تھیاس موقع پر مختلف علاقوں کے نمائندہ افراد نے انھیں مبارکباد دی ہار پہنائے اور انھیں اپنی بھر پور حمایت کا یقین دلایاسید تابش الوری نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں عوام کی محبتوں کا مقروض ہوں میں نے ماضی میں بھی بہاولپورکی اجتماعی ترقی اور صوبائی بحالی کیلئے بے پناہ جدوجہد کی ہے اور آئندہ بھی وسیب کے مسائل حل کرانے کیلئے بھر پور کوشش کرونگا گونگی بہری قیادت نے بہاولپور کو بہت پیچھے دھکیل دیا ہے رائے دہندگان کو آنیوالے انتخابات میں اندھا دھند تقلید کی بجائے سوچ سمجھ کر کارکردگی اور معیار و کردار کی بنیاد پر ووٹ دینا ہوگا تاکہ ایک فعال قیادت میں نئی نسل کا مستقبل روشن ہوسکے بہاولپور کو تجارت صنعت اور زراعت کا مرکز بنا کر ہی روزگار اور خوش حالی کے دروازے کھلیں گے
======================

بہاول پور (محمد عمر فاروق خان)ظلم و جبر کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دینگے سابق عوامی نمائندوں کے بنگلے اونچے اور مزدور اپنے گھر سے محروم ہیں ۔ صاف اور شفاف ا لیکن ھو ئے تو جماعت اسلامی پنجاب میں کلین سویپ کریگی ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی یو سی 15 کے رہنما اصغر علی نے کیا انہوں نے کہا کہ ۔ ستر سالوں سے اقتدار کے ایوانوں میں رہنے والوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیاہے ۔ جماعت اسلامی روزاول سے ہی اسلامی نظام کی حامل ہے بیرونہ آقاں کی غلامی نے ملک میں بے روز گاری – معیشت کی تباہی ۔ افراتفری بے یقینی تذبذب اور مہنگائی نے 24کروڑ عوام کا کچومر نکال دیاہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ 8 فروری 2024 ووٹ کی پرچی کے زریعے جماعت اسلامی کے انتخابی نشان ترازو پر مہر لگائیں اور ظالم حکرانوں سے نجات پائیں کیونکہ خوشحال پاکستان ہی اسلامی پاکستان ہے۔ مشروط ہے الیکشن کا انعقاد ہی وطن عزیز کی بقا اور سلامتی کی ضامن ہے ۔ یہ بات جماعت اسلامی کے مقامی رہنما رکن اصغر علی نے الیکشن کمپین اور عوامی رابطہ مہم کے دوران دوستوں اور بزرگوں سے کہی
======================

بہاول پور( محمد عمر فاروق خان ) نکاح خواہ نکاح نامہ کے تمام کالم پرباہم مشاورت سے عمل کریں کالم نمبر18 دلہن کو طلاق کاحق تفویض کرتاہے ان خیالات کااظہار ملک نیازاحمدجوئیہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بہاول پورسٹی نے میڈیاسے ملاقات کے دوران کیاانہوں نے کہاکہ نکاح خواں کایہ فرض بنتاہے کہ نکاح نامہ کے تمام کالم دولہا دلہن کوپڑھ کرسنائیں اور باہم مشاورت سے ان کالمز کوپر کریں انہوں نے کہا کہ نکاح نامہ پر موجود کالم نمبر18 اکثروبیشترنکاح خواں نظراندازکردیتے ہیں حالانکہ کالم نمبر18 میں یہ واضح طورپر تحریرہے کہ آیادولہانے دلہن کوطلاق کامتن تفویض کیاہے یانہیں اگرکیاہے توکن شرائط کے تحت کیاگیاہے ۔
========================

بہاول پور( محمد عمر فاروق خان ) فارو ق ا’امان اللہ کی تیسری برسی پر تعزیتی اجلاس کاانعقاد’ روزنامہ رھبر بہاول پورمیڈیاسینٹر ٹرسٹ کالونی میں تعزیتی اجلاس منعقدہوا اجلاس میں سیدعاصم اختر’ عاطف اختر’خرم شہزاد’آصف کبیر’ایازقریشی ‘عبدالحمیدخان گھلو’عبدالرزاق’ طارق سمیجہ’ شیخ بلال’ محمدنعیم’ سلمان احمد’ مہرزبیر’رشیدنظامی’ڈاکٹررضوان اشرف’ محمدعمر فاروق’ محمداقبال قریشی’ ہارون یاور’سعید ثاقب ‘راشدہاشمی’دیگرشریک تھے تعزیتی اجلاس میںفاروق امان اللہ کی 3 ویں برسی کے حوالہ سے شرکاء نے خیالات کااظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اوردعاکی گئی کہ اللہ مرحوم کی درجات بلندکرے اورلواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے فاروق امان اللہ 28 دسمبر2020 ء کوداعی اجل کولبیک کہہ گئے تھے
========================

بہاول پور(محمد عمر فاروق خان) پولیس کارات گئے فاروق بشیرایڈوکیٹ کے گھرریڈ’چادرچاردیواری کاتقدس پامال’ فاروق بشیرکو پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سمیع اللہ چوہدری کے تصدیق کنندہ ہونے کے جرم میں گرفتارکرلیاگیا یہ بات فاروق بشیرایڈوکیٹ کے بھائی قیصربشیرنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ گذشتہ رات تقریبا ایک بجے کے قریب پولیس کی 10-12 گاڑیاں ہمارے گھرواقع سیٹ لائٹ ٹائون فرنیچرمارکیٹ آئی اور دیواریں پھاندکراندرداخل ہوگئی اور چادرچاردیواری کاتقدس پامال کرتے ہوئے گھرمیں توڑ پھوڑ کی اور میرے بھائی فاروق بشیرایڈوکیٹ کوگرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا انہوں نے کہا کہ میرے بھائی فاروق بشیر ایڈوکیٹ کاقصورصرف اتناتھا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سمیع اللہ چوہدری کے تصدیق کنندہ تھے ہمار جرم صرف یہ ہے کہ ہمارا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے
===========================

بہاول پور (محمد عمر فاروق خان ) تیمور ثمین خان رہنما پاکستان تحریک انصاف بہاولپور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے ملک پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف کے لیڈران اور کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے تاکہ عمران خان کہیں جیت نہ جانے اس بات کا خوف انہیں دن رات سونے نہیں دے رہا اگر ایسا ہے تو پھر الیکشن ہی کیوں کروائے جارہے ہیں پی ٹی آئی کے علاوہ تمام پارٹیوں نے ورک شروع کر رکھا ہے لیکن صرف پی ٹی آئی کو نہ الیکشن میں کاغذات جمع کروانے دیے جاتے ہیں اور نہ الیکشن کمپین چلائی جانے دی جارہی ہے اور یہ سب کچھ غیر آئینی اقدام ہماری عدلیہ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی آنکھوں کے سامنے ہو رہا ہے لیکن اس کے باوجود ہماراے ملک کے تمام ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں اسی طرح آج رات گئے بہاول پور میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر پولیس کا کریک ڈاون شروع ہو چکا ہمارے ایم این اے کے آمیدور سمیع اللہ چوہدری کے تمام تجویز کنندہ تائید کنندہ محمد عابد ، شیر خان ولد عبدالحمید خان ،چوہدری جاوید, ذیشان اسلم ,زاہد مئو, محمد فہیم ،محمد طارق,شمس دین،محمد رضوان کے گھروں پر چھاپے چادر چاردیواری کا تقدوس پامال کیا گیا اور تائید کنندا فاروق بشیر ایڈووکیٹ کو گرفتار کر لیا گیا اور زاہد میئو کے چھوٹے بھائی جنید یعقوب میئو اور ذیشان اسلم کے بھائی ارسلان اسلم کو بھی گرفتار کر لیا گیاجبکہ دوسری جانب خبریں آرہی ہیں کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی لسٹیں تیار کی جارہی ہیں آخرایسا کب تک چلے گا چیف جسٹس آف پاکستان نے انسانی حقوق اور چادر چاردیواری کی پامالی کا نوٹس کیوں نہیں لیا آج پوری قوم جاننا چاہتی ہے کہ عوام کو تحفظ فراہم کون کرے گا جن اداروں کی ڈیوٹی ہے کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی وہی عوام پر آے دن طرح طرح کے ظلم ڈھا رہے ہیں لہذا اب قوم نے بھی فیصلہ کر لیا ہے کہ ظلم کا بدلہ ووٹ سے کیوں کہ ووٹ ہی اصل طاقت ہے,
==========================

بہاول پور( محمد عمر فاروق خان )بہاول پور (پ)رجسٹرارآفس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام ڈپٹی رجسٹرار اور اسسٹنٹ رجسٹرارکے لیے ایڈوانسڈ آئی ٹی پروفیشنل اسکلز سے متعلق ایک جامع تربیتی پروگرام کانفرنس روم عباسیہ کیمپس میں منعقد کیا گیا۔ تربیتی ورکشاپ کا مقصد شرکاء کو جدید ترین آئی ٹی رجحانات اور ایپلی کیشنز سے آراستہ کرنا تھا۔ تربیتی ورکشاپ کی قیادت محمد طارق، سسٹم اینالسٹ ڈائریکٹوریٹ آف آئی ٹی اور سہولت کار اسامہ شفیق اسسٹنٹ رجسٹرار، ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے کی۔ تربیتی پروگرام میں سسٹم پر مبنی ایپلی کیشنز، ڈیٹا بیس مینجمنٹ، ڈیٹا اینالیٹکس، کلاؤڈ کمپیوٹنگ ٹیکنالوجیز سمیت متعدد موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔ تربیتی ورکشاپ کے مہمان خصوصی عارف رموز ایڈیشنل رجسٹرار (ایڈمن)، شجی الرحمان، ڈائریکٹر ایفیلی ایشن اور محمد عمران بھٹہ، ایڈیشنل رجسٹرار (ریگولیشنز) تھے۔ اعزازی مہمانوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ تربیتی ورکشاپ ہمارے عملے کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور تنظیم کے اہداف اور مقاصد میں مؤثر طریقے سے فائدہ مند ہو گئی۔ مزید برآں، رجسٹرار آفس اپنے ملازمین کو مسلسل اور اعلیٰ معیار کے تربیتی پروگرام فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، جو کہ مہارت کے سیٹ کو بہتر بنانے اور بالآخر کارکردگی کو بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔
===========================

===========================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC