جیکب آباد محکمہ ایجوکیشن کا کارنامہ، رٹائر اور مرحوم ملازمین کی بھی الیکشن ڈیوٹی کے لئے نام تجویز، الیکشن کی تربیت میں پچاس فیصد سے زائد ملازمین شریک ہی نہ ہوئے، فوت اور رٹائر ہونے والے دس کے قریب ملازمین کی نشاندہی ہوئی جو نام کاٹ دئے ہیں، تربیت میں غیر حاضر رہنے والوں کی فہرست نہیں ملی ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن

جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد محکمہ ایجوکیشن کا کارنامہ، رٹائر اور مرحوم ملازمین کی بھی الیکشن ڈیوٹی کے لئے نام تجویز، الیکشن کی تربیت میں پچاس فیصد سے زائد ملازمین شریک ہی نہ ہوئے، فوت اور رٹائر ہونے والے دس کے قریب ملازمین کی نشاندہی ہوئی جو نام کاٹ دئے ہیں، تربیت میں غیر حاضر رہنے والوں کی فہرست نہیں ملی ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے محکمہ ایجوکیشن کا ایک کارنامہ سامنے آیا ہے جس میں الیکشن ڈیوٹی کے لئے رٹائر اور فوت ہونے والے ملازمین کے نام تجویز کئے گئے ہیں، ملازمت سے حال ہی میں رٹائر اور فوت ہونے والے ملازمین کی الیکشن ڈیوٹی لگانے سے ضلعی انتظامیہ کی لاپرواہی اور غیر ذمہ داری کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، دوسری جانب معلوم ہو اہے کہ الیکشن ڈیوٹی کے لئے انتخابی عملے کی تربیت کے سیشن میں بھی متعدد ملازمین غیر حاضر رہے اور تربیت لینے نہیں آئے ذرائع کے مطابق پچاس فیصد سے زائد عملہ ٹریننگ کرنے نہیں آیاتربیت میں 852میں سے 392ملازمین شریک ہوئے باقی غیر حاضر پائے گئے، اس سلسلے میں ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن جیکب آباد مشتاق سدہایو نے رابطے پر بتایا کہ رٹائر اور فوت ہونے والے دس سے زائد کی نشاندہی ہوئی جس کے بعد ان کے نام کاٹ دئے گئے ہیں دیگر محکموں کے ملازمین کی بھی ڈیوٹی لگائی گئی ہے اسکا علم نہیں، الیکشن میں ڈیوٹی کرنے والے عملے کی تربیت میں غیر حاضر ملازمین کی فہرست تاحال نہیں ملی ہے فہرست ملنے کے بعد ایسے ملازمین کے خلاف کاروائی کی جائے گی، جبکہ الیکشن کمیشن حکام کا کہنا تھا کہ الیکشن ڈیوٹی کے لئے ملازمین کی فہرست متعلقہ محکموں نے فراہم کی تھی جس کے تحت تربیت اور ڈیوٹیز لگائی جا رہی ہیں۔
======================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC