جیکب آباد کا خبرنامہ

جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد کے قومی حلقہ پر تین خواتین سمیت 22امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے،صوبائی حلقہ پی ایس ون پر 35،پی ایس ٹوپر 21اور پی ایس تھری پر 22امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قومی حلقہ این اے 190اور تین صوبائی حلقوں پی ایس ون،ٹو اور تھری پر ایک سو امیدوارں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے ہیں قومی حلقہ این اے 190پر تین خاتون امیدواروں نگینہ،کونج خاتون اور نوشین ارم ریاض سمیت 22امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں سابق چیئر مین سینیٹ محمد میاں سومرو،سردار عبدالرزاق کھوسو،سابق صوبائی مشیر اعجاز جکھرانی،مولا بخش سومرو،قادر کھوسو،پی ٹی آئی کے سابق منحرف ایم پی اے اسلم ابڑو،ممتاز جکھرانی،جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری،خالد جکھرانی،ولی جکھرانی،،علی نواز شاہ،اصغر پہنور،وسیم نثار،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر دیدار لاشاری،سلیمان پہنور،طارق علی شامل ہیں جبکہ جیکب آباد کے صوبائی حلقہ پی ایس ون پر زبیدہ بیگم،ممتاز خاتون،آسیہ بی بی سمیت محمد میاں سومرو،شیر محمد مغیری،سردار عبدالرزاق کھوسو،اسلم ابڑو،راجہ جکھرانی،دیدار لاشاری،لیاقت لاشاری،عمران ابڑو،آصف مغیری،طاہر علی،محمد عثما ن،اصغر پہنور،رحمت اللہ کھوسو پی ایس ٹو ٹھل پر عروسہ لاشاری،کونج خاتون سمیت ڈاکٹر سہراب سرکی،شفیق کھوسو،ذوہیب سرکی،محسن سرکی،مولا بخش کھوسو،سلیم بروڑ،عبدالحفیظ بجارانی،عبدالباسط شاہ،نواب بھٹی،روشن کنڈرانی،صدام کھوسو،پی ایس تھری گڑھی خیرو پر سردار عبدالرزاق کھوسو،اورنگزیب پہنور،اعجاز جکھرانی،مولا بخش سومرو،ممتاز جکھرانی،شجاع اللہ پہنور،ارباب خان،عرفان تھیم،مختیار کھوسو،زبیر احمد،سلمان خان شامل ہیں۔

جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد میں الیکشن کمیشن کے احکامات کے خلاف مقامی افسر عرصہ سے مقرر اینٹی کرپشن میں انکوائری بھی چل رہی ہے ایسی ٹیم کے ساتھ فری اینڈ فیئر انتخابات کیسے ممکن ہیں صحافی کا ڈی سی /ڈی آر او سے سوال،یہ میرے اختیار میں نہیں،الیکشن کمیشن اس پر ایکشن لے ڈی آر اودادلو ظہرانی کا میڈیا بریفنگ میں جواب تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے کانفرنس روم میں ضلع کے صحافیوں سے ڈپٹی کمشنر /ڈی آراو دادلو ظہرانی نے الیکشن ضابطہ اخلاق کے حوالے سے میٹنگ کی جس میں ضلعی الیکشن کمشنر تسلیم میاں،آراوز ارشاد کمالانی ن،ذاکر حسین کاکڑ،احمر آفتاب کے علاوہ پرویز ابڑو،عبدالرحمن آفریدی،جانب لہر اور دیگر نے شرکت کی،اجلاس میں ڈی آر او سے سوال کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کے احکامات کے باوجود جیکب آباد سے مقامی افسر ہٹائے نہیں گئے عرصے سے تعینات ہیں ان پر کرپشن کے الزامات بھی ہیں اور اینٹی کرپشن تحقیقات بھی کررہا ہے ایسی ٹیم کے ساتھ فری اینڈفیئر الیکشن کیسے ممکن ہیں جس پر ڈی آر او کا کہنا تھا کہ یہ میرے اختیار میں نہیں الیکشن کمیشن اس پر نوٹس اور ایکشن لے سکتا ہے اب تو تبادلوں پر بھی پابندی ہے،ڈی آر او نے صحافیوں کے مختلف سوالات کے جواب میں کہا کہ الیکشن مانیٹرنگ ٹیم 26دسمبر سے اپنا کام شروع کرے گی،11جنوری سے پولنگ اسٹیشن کی تبدیلی کے متعلق اعتراضات سنیں گے،ضلع کی 314پولنگ اسٹیشن پر سہولیات کی دستیابی کے لئے ٹینڈر کیا گیا ہے اگر کوئی اسکو ل رہ گیا ہے تو نشاندہی کی جائے،پی ایس تھری کے رٹننگ افسر کے دفتر کی جیکب آباد منتقلی اور اسلحہ کی نمائش کی شکایت کی گئی جس پر ڈی آراو نے ضلعی الیکشن کمشنر کواحکامات دئے

جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد کی جمس ہسپتال میں بجلی کی بندش،انکیوبیٹر میں رکھے نومولودوں کی حالت بگڑ گئی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی جمس ہسپتال میں بدانتظامی کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے جمس میں بجلی کی دوگھنٹے بند ش کے باعث انکیوبیٹر میں رکھے متعدد نومولودوں کی حالت بگڑ گئی،بچوں کی حالت اچانک بگڑنے پر ورثہ سخت پریشان ہوگئے، جبکہ ہسپتال میں جنریٹر کے علاوہ سولر سسٹم سمیت بجلی کی دوسری لائین کی سہولت بھی موجود ہے،اس سلسلے میں ڈائریکٹر جمس ڈاکٹر عبدالکریم جمالی سے رابطے کی کوشش کی گئی پر انکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔

جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد کے ہولڈنگ کیمپ میں مقرر عملے کا تین روز سے پانی بند،کربلا مچ گئی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے یوتھ ہاسٹل میں غیر ملکیوں کے لئے قائم ہولڈنگ کیمپ پر مقرر عملے کا پانی تین روز سے بند کر دیا گیا ہے جس کے باعث کیمپ میں کربلا مچ گئی ہے،ہولڈنگ کیمپ میں انتظامات کے نام پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے 7کروڑ 71لاکھ87ہزار سے زائد خرچ کئے جاچکے ہیں،معلوم ہوا ہے کہ ڈی سی کے اسسٹنٹ کی جانب سے پارٹنر شپ کی بنیاد پر من پسند کو ٹھیکہ دیکر فرضی بلوں کے ذریعے بندربانٹ کی جا رہی ہے ہولڈنگ کیمپ پر پولیس،اسپیشل برانچ،نادرا،ایف آئی اے،روینیو کا عملہ مقرر ہے اس سلسلے میں ڈی سی جیکب آباد دادلو ظہرانی سے رابطے کی کوشش کی گئی پر انکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔

جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد مسلح افراد نے نوجوان سے موبائل فون چھین لیا،شاہ بھٹائی بازار سے موٹر سائیکل چوری تفصیلات کے مطابق جیکب آبا دکے سٹی تھانے کی حدودمیں اسٹریٹ کرائم پر ضابطہ نہیں آسکا ہے گزشتہ شب ڈنگر محلہ سے تین موٹر سائیکل سوار مسلح افراد گرمیت کمار سے چالیس ہزار مالیت کا موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ شاہ بھٹائی بازار سے گلی میں کھڑی گڈو کمار کی سی ڈی موٹر سائیکل ماڈل 2020چوری ہو گئی جس کی رپورٹ تھاے پر درج کرائی گئی ہے۔
===================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC