جیکب آباد شہر سے بہت سی اہم اور تازہ ترین خبریں۔

جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد، پیپلز پارٹی میں ٹکٹوں کے معاملے پر اختلافات سامنے آگئے۔ سابق ایم پی اے نے پارٹی کے فیصلے کے خلاف نامزدگی فارم جمع کرادئیے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پیپلز پارٹی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں جیکب آباد کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 3 گڑہی خیرو سے 2 بار کامیاب ہونے والے پیپلز پارٹی کے امیدوار ممتاز جکھرانی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 190 جیکب آباد اور پی ایس 3 گڑہی خیرو پر پارٹی فیصلے کے خلاف اپنے نامزدگی فارم جمع کرادئیے ہیں۔ نامزدگی فارم جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ایم پی اے ممتاز جکھرانی نے کہا کہ میں گڑہی خیرو کی نشست پر دو بار کامیاب ہوا ہے مجھے چھوڑ کر ایک ایسے امیدوار کو ٹکٹ دینے کی باتیں کی جارہی ہے جس نے 2018 میں بدترین شکست کھائی تھی اگر پارٹی نے اس کو ٹکٹ دیا تو میں بھی اپنے ساتھیوں کے مشورے سے الیکشن میں مقابلہ کرونگا، انہوں نے کہا کہ میرا مخالف بلدیاتی الیکشن میں اپنے گھر کی یونین کونسل ہی ہار گیا تھا اب وہ خود کو نیلسن منڈیلا سمجھ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی میں ہوں لیکن الیکشن لڑنے کا فیصلہ اپنے ساتھیوں کے کرونگا۔ دوسری طرف پیپلز پارٹی کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 1 جیکب آباد کے امیدوار حاجی شیر محمد مغیری نے سابق وزیر اعجاز حسین جکھرانی کے ہمراہ جلوس کی صورت میں اپنا نامزدگی فارم جمع کرالیا ہے۔ علاوہ ازیں صوبائی حلقہ پی ایس 2ٹھل پر پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر سہراب سرکی اور جے یو آئی کے امیدوار میر شفیق خان کھوسہ نے بھی اپنے نامزدگی فارم کرالیے ہیں۔ جیکب آباد کے صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں پی ایس 1 جیکب آباد اور پی ایس 3 گڑہی خیرو پر ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پیپلز پارٹی میں اختلافات ہیں،صوبائی حلقہ پی ایس 1 پر تحریک انصاف کو چھوڑ کر ٹکٹ کے وعدے پر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے سابق ایم پی اے محمد اسلم ابڑو، چند روز قبل پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے سردار عبدالرزاق کھوسو، سابق ایم پی اے اورنگزیب پہنور اور ضلعی صدر لیاقت لاشاری نے بھی نامزدگی فارم وصول کرلیے ہیں جبکہ صوبائی حلقہ پی ایس 3 گڑہی خیرو پر اورنگزیب پہنور اور ممتاز جکھرانی کے درمیان کشیدگی جاری ہے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پیپلز پارٹی میں جاری اختلافات کی وجہ سے الیکشن میں پیپلز پارٹی کو شدید نقصان کا خطرہ ہے اگر اختلافات جاری رہے تو ضلع میں پیپلز پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد پیپلز پارٹی میں ٹکٹوں کے معاملے پر اختلافات سامنے آگئے۔ سابق ایم پی اے نے پارٹی کے فیصلے کے خلاف نامزدگی فارم جمع کرادئیے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پیپلز پارٹی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں جیکب آباد کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 3 گڑہی خیرو سے 2 بار کامیاب ہونے والے پیپلز پارٹی کے امیدوار ممتاز جکھرانی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 190 جیکب آباد اور پی ایس 3 گڑہی خیرو پر پارٹی فیصلے کے خلاف اپنے نامزدگی فارم جمع کرادئیے ہیں۔ نامزدگی فارم جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ایم پی اے ممتاز جکھرانی نے کہا کہ میں گڑہی خیرو کی نشست پر دو بار کامیاب ہوا ہے مجھے چھوڑ کر ایک ایسے امیدوار کو ٹکٹ دینے کی باتیں کی جارہی ہے جس نے 2018 میں بدترین شکست کھائی تھی اگر پارٹی نے اس کو ٹکٹ دیا تو میں بھی اپنے ساتھیوں کے مشورے سے الیکشن میں مقابلہ کرونگا، انہوں نے کہا کہ میرا مخالف بلدیاتی الیکشن میں اپنے گھر کی یونین کونسل ہی ہار گیا تھا اب وہ خود کو نیلسن منڈیلا سمجھ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی میں ہوں لیکن الیکشن لڑنے کا فیصلہ اپنے ساتھیوں کے کرونگا۔ دوسری طرف پیپلز پارٹی کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 1 جیکب آباد کے امیدوار حاجی شیر محمد مغیری نے سابق وزیر اعجاز حسین جکھرانی کے ہمراہ جلوس کی صورت میں اپنا نامزدگی فارم جمع کرالیا ہے۔ علاوہ ازیں صوبائی حلقہ پی ایس 2ٹھل پر پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر سہراب سرکی اور جے یو آئی کے امیدوار میر شفیق خان کھوسہ نے بھی اپنے نامزدگی فارم کرالیے ہیں۔ جیکب آباد کے صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں پی ایس 1 جیکب آباد اور پی ایس 3 گڑہی خیرو پر ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پیپلز پارٹی میں اختلافات ہیں،صوبائی حلقہ پی ایس 1 پر تحریک انصاف کو چھوڑ کر ٹکٹ کے وعدے پر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے سابق ایم پی اے محمد اسلم ابڑو، چند روز قبل پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے سردار عبدالرزاق کھوسو، سابق ایم پی اے اورنگزیب پہنور اور ضلعی صدر لیاقت لاشاری نے بھی نامزدگی فارم وصول کرلیے ہیں جبکہ صوبائی حلقہ پی ایس 3 گڑہی خیرو پر اورنگزیب پہنور اور ممتاز جکھرانی کے درمیان کشیدگی جاری ہے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پیپلز پارٹی میں جاری اختلافات کی وجہ سے الیکشن میں پیپلز پارٹی کو شدید نقصان کا خطرہ ہے اگر اختلافات جاری رہے تو ضلع میں پیپلز پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی
جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود سے 10سالہ بچہ 4 روز پراسرار طور پر لاپتہ، ورثہ نے اغوا کا شک ظاہر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود ریلوے تالاب موچی بستی کا رہائشی 10 سالہ بچہ اسد ولد اصغر سیلرو 4 روز سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ہے، بچے کی گمشدگی پر ورثہ نے حدود کے صدر تھانہ پر اطلاع دی ہے تاہم لاپتہ ہونے والے بچے کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ لاپتہ بچے کے دادا الیاس سیلرو کا کہنا ہے کہ 19 دسمبر کو بچہ کام کے لیے گھر سے نکالا تھا لیکن وہ واپس نہیں آیا ایسی اطلاع تھانے پر دی ہے لیکن پولیس کوئی تعاون نہیں کررہی،انہوں نے کہا کہ ہم نے بچے کو بہت ڈھونڈا ہے لیکن بچہ کہیں نہیں ملا، بچے کے دادا کے مطابق بچے کا والد مزدوری کے لیے سعودی عرب گیا ہوا ہے اوریہاں غربت کی وجہ سے بچے مزدوری کرتے ہیں، ورثہ نے شک ظاہر کیا ہے کہ بچے کو اغوا کیا گیا ہے۔

جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود سے 10سالہ بچہ 4 روز پراسرار طور پر ل
اپتہ، ورثہ نے اغوا کا شک ظاہر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود ریلوے تالاب موچی بستی کا رہائشی 10 سالہ بچہ اسد ولد اصغر سیلرو 4 روز سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ہے، بچے کی گمشدگی پر ورثہ نے حدود کے صدر تھانہ پر اطلاع دی ہے تاہم لاپتہ ہونے والے بچے کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ لاپتہ بچے کے دادا الیاس سیلرو کا کہنا ہے کہ 19 دسمبر کو بچہ کام کے لیے گھر سے نکالا تھا لیکن وہ واپس نہیں آیا ایسی اطلاع تھانے پر دی ہے لیکن پولیس کوئی تعاون نہیں کررہی،انہوں نے کہا کہ ہم نے بچے کو بہت ڈھونڈا ہے لیکن بچہ کہیں نہیں ملا، بچے کے دادا کے مطابق بچے کا والد مزدوری کے لیے سعودی عرب گیا ہوا ہے اوریہاں غربت کی وجہ سے بچے مزدوری کرتے ہیں، ورثہ نے شک ظاہر کیا ہے کہ بچے کو اغوا کیا گیا ہے۔
========================


جیکب آباد رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
کھوسہ قبیلے سے تعلق رکھنے والی خاتون نے جیکب آباد کے قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر نامزدگی فارم وصول کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں کھوسہ قبیلے سے تعلق رکھنے والی کونج خاتون نے جیکب آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 190اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 2ٹھل پر نامزدگی فارم وصول کرلیے ہیں۔ خاتون امیدوار کونج خاتون کا کہنا ہے کہ الیکشن میں بھرپور حصہ لیا جائے گا ضلع میں خواتین کی بڑی تعداد ہے جو میری حمایت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ جیکب آباد قبائلی ضلع ہے جہاں عام انتخابات میں خواتین حصہ نہیں لیتی اس بار میں الیکشن میں حصہ لیکر خواتین کو کہنا چاہتی ہوں کہ وہ انتخابی عمل میں اپنی شرکت کو ضروری بنائیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC