آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ سے ملاقات

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کی۔

آرمی چیف نے گفتگو میں خاص طور پر کشمیر اور غزہ کے جاری مسائل پر روشنی ڈالی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، کشمیر کا دیرینہ تنازع حل ہونے تک جنوبی ایشیاء میں امن نہیں آ سکتا۔

آرمی چیف نے جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کی یک طرفہ اور غیر قانونی بھارتی کوششوں کی مذمت کی اور کہا کہ یک طرفہ اور غیر قانونی بھارتی کوشش سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے مؤقف کا بھی اعادہ کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا دیرپا حل دو ریاستی حل میں ہے، سیکریٹری جنرل غزہ میں جارحیت فوری رکوانے کے لیے عالمی برادری کو متحرک کریں۔

آرمی چیف نے دانستہ نشانہ بنائے جانے والے فلسطینیوں کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے آرمی چیف کی یو این ہیڈکوارٹر آمد پر ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور شکریہ ادا کیا۔

یو این سیکریٹری جنرل نے عالمی امن و استحکام کے لیے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دستوں کے تعاون کو سراہا۔

علاوہ ازیں آرمی چیف نے سیکریٹری آف اسٹیٹ، ڈیفنس سیکریٹری اور ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ سے بھی ملاقاتیں کیں۔
===========================

آرمی چیف کی امریکی حکومتی و عسکری حکام سےملاقاتیں، روابط جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) آرمی چیف نے امریکی حکومتی و عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں ، اس دوران روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بطور سپہ سالار اپنے پہلے دورہ امریکا کے دوران نائب امریکی قومی سلامتی مشیر جوناتھن فائنر، امریکی نائب وزیر خارجہ وکٹوریہ نولینڈ، امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل چارلس کیو براؤن سے ملاقات کی جس کے دوران دوطرفہ دلچسپی، عالمی اور علاقائی سلامتی کے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں جاری بین الاقوامی تنازعات اور دوطرفہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، دونوں اطراف نے مشترکہ مفادات کے حصول کیلئے دوطرفہ تعاون کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ آرمی چیف اور امریکی حکام میں عالمی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقاتوں کے دوران انسداد دہشتگردی اور دفاعی تعاون کے شعبوں کو بنیادی اہمیت دی گئی، فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف نے مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
===========================

وفاقی بیورو کریسی تبادلے، محمد عثمان چاچڑ ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن مقرر

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وفاقی بیورو کریسی تبادلے ،وفاقی حکومت نے تین ہفتوں سے خالی ایم ڈی پرنٹنگ کا رپوریشن آ ف پا کستان کے اہم عہدے پر محمد عثمان چا چڑکو تعینات کردیا ۔ عامر خلیل CAD میں ڈی جی ایڈمن ‘ صفدر شاہ ڈی جی ایچ آرڈی ‘ قیصر خٹک ڈی جی انوائرمنٹ ،محمد شہباز ڈی جی ویجیلنس تعینات ،شکیل تالپور ڈائریکٹر ،حمید شاہ ڈپٹی ڈائریکٹربے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ، شہر یار عارف کو ڈیپوٹیشن پر CDA بھیج دیاگیا ، محمد عثمان چاچڑپا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گر یڈ22 کے افسر اور ان دنوں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تھے۔ یہ عہدہ ندیم ارشاد کیانی کو تبدیل کرنے سے خالی ہوا تھا جنہیں24نومبر کو سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن تعینات کیا گیا ۔8فر وری کے متوقع عام انتخابات کیلئے انتخابی مواد کی طباعت کے تناظر میں یہ تقرری اہمیت کی حامل ہے۔یہ طباعت پی سی پی کرتی ہے۔در یں ڈی جی پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز اسلام آباد محمد عامر خلیل کوتبدیل کرکے 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر سی ڈی اے میں ڈ ی جی ایڈمن تعینات کیاگیا ۔ ڈی جی ایڈمن محمد شہباز کو ڈی جی ویجی لنس یونٹ سی ڈی اےاورڈی جی ایچ آ رڈی قیصر خٹک کو ڈی جی انوائرمنٹ سی ڈی اے تعینات کیا گیا ۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC