صحافیوں کی برطرفی کے خلاف بہاول پور یونین آف جرنلسٹس کا مظاہرہ حکومت صحافیوں کی بر طرفی کے خلاف ایکشن لے، اے۔مجید گل،اکبر شیخ

بہاولپور ( محمد عمر فاروق خان)
تفصیل کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پہ بہاول پور یونین آف جرنلسٹس نے بہاول پور پریس کلب کے باہرایک پرائیویٹ ٹی وی چینل اور میڈیا کے کچھ اداروں سے صحافیوں کو ملازمت سے جبری طور پر برطرف کر نے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین کی قیادت پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے بانی منہاج برنا کے قریبی ساتھی اور بہاول پور یونین آف جرنلسٹس کے بانی اے مجید گل جن کو حال ہی میں پی ایف یو جے کی جانب سے صحافی برادری کے حقوق کے لیے طویل جدو جہد کرنے پہ نثار عثمانی ایوارڈ بھی دیا گیا انھوں نے اور بہاول پور یونین آف جرنلسٹس کے صدر محمد اکبر شیخ نے کی۔
مظاہرین نے حال ہی میں ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل کی طرف سے صحافیوں کو ملازمت سے جبری طور پر برطرف کرنے کی بھر پور مذمت کی۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان برطرفیوں کے ذمہ دار عناصر کے خلاف نہ صرف ایکشن لے بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنائے کہ آئندہ کسی بھی میڈیا کے ادارے میں کام کرنے والے میڈیا ورکرز کو ملازمت سے برطرف نہ کیا جاسکے۔ انھوں نے برطرف میڈیا ورکرز کی ملازمت پہ بحالی کا بھی مطالبہ کیا۔
احتجاج میں شرکت کرنے والوں میں صحافی رہنما بہاول پور یونین آف جرنلسٹس کے سینئر نائب صدراکرم ناصر، جنرل سیکرٹری راشد عزیز ہاشمی، جوائنٹ سیکرٹری شاہد بشیر چوہدری، سینئر جرنلسٹ اور کالم نگار ڈاکٹر ہارون یاور،، سابق صدر بہاول پور پریس کلب جنید نذیر ناز، ڈاکٹر رضوان اشرف، احسن انصاری، فاروق ملک، رانا ایّوب، سّید ثقلین شاہ، چوہدری مرتضٰی، وسیم قریشی، چنّی خان و دیگر شامل تھے۔
بعد میں بہاول پور یونین آف جرنلسٹس کے اراکین نے نائب صدر بہاول پور یونین آف جرنلسٹس فہد شفیق کی دادی، رکن بی ایچ یو جے اسلم آزاد کی والدہ اور دیگر صحافیوں کے وفات پا جانے والے عزیزوں کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC