آئر (AYR) سٹی اونٹاریو کنیڈا میں کافی عرصہ سے مسلمانوں کی قلیل تعداد کے پیش نظر اک مسجد کے قیام اور علاقے کے مسلمانوں کو اک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی ضرورت کو شدت سے محسوس کیا جا رہا تھا


کراچی ،اونٹاریو (جہان ڈیسک )
آئر (AYR) سٹی اونٹاریو کنیڈا میں کافی عرصہ سے مسلمانوں کی قلیل تعداد کے پیش نظر اک مسجد کے قیام اور علاقے کے مسلمانوں کو اک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی ضرورت کو شدت سے محسوس کیا جا رہا تھا -اس سلسلے میں علاقے کی سرگرم سماجی شخصیت قوی العزیز عبدالمعید نے آگے بڑھ کر بالآخر سٹی آئر کی تاریخ میں پہلی بار اک اسلامی اجتماع مقامی کرلنگ کلب ھال میں کامیابی سے منعقد کیا-اجتماع میں امام شیخ محمد ،پروفیسر نعمان عتیق ،رئیس بیگ کے علاوہ قرب و جوار کے زعماء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر قوی العزیز عبدالمعید نے مسجد کے لئے حکومت سے جگہ حاصل کرنے اور آئندہ ہفتوں سے جمعہ کی نماز کے انعقاد کا اعلان کیا ، تقریب کے بعد عشاء کی نماز اور عشائیہ کا اہتمام کیا گیا.
=================

آئر (AYR) سٹی اونٹاریو کنیڈا میں پہلی بار علاقے کی سرگرم شخصیت قوی العزیز عبد المعید کی کوششوں سے آئر کرلنگ کلب ھال میں اسلامی اجتماع اور عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ،امام شیخ محمد ،نعمان عتیق ،رئیس بیگ اور گردونواح کےزعماء نے کثیر تعداد میں شرکت کی

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC