صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز ابراہیم حسن مراد کی زیر صدارت پنجمن کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

پنجمن میں ہر قسم کے ٹینڈرنگ/آکشنز کے لیے نیلامی اور ای بولی لگانے کی ہدایت
لاہور 27 نومبر:: صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ پنجمن میں زیادہ راک سالٹ پیدا کرنے کی صلاحیت ہے اور پروسیسرڈ راک نمک کی برآمد میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے پنجمن کی کارکردگی بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ نمک کو را فارم میں بیچنے سے روکنے کی سمری متعلقہ اتھارٹی کو بھیجی جائے ۔انہوں نے جوائنٹ وینچرز، راک سالٹ کی پروسیسنگ اور راک سالٹ کی برآمد کے لیے بھی پی ایم ڈی سی سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔ جی ایم ٹیکنیکل نے بتایا کہ افغانستان / درآمدی کوئلے کی بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے کوئلے کے منصوبے خسارے میں ہیں۔ جس پر ایم ڈی پنجمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ افغانستان کے کوئلے کی سمگلنگ سے متعلق تفصیلی رپورٹ ایک ہفتے کے اندر ثبوتوں کے ساتھ پیش کریں۔ ایم ڈی پنجمین کو پچھلے پانچ سالوں کی بیلنس شیٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی۔ ایم ڈی پنجمن کو
شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پنجمن میں ہر قسم کے ٹینڈرنگ/آکشنز کے لیے نیلامی اور ای بولی لگانے کی بھی ہدایت کی گئی ۔ ایم ڈی پنجمین نے نشاندہی کی کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کا عہدہ خالی ہے۔مالیاتی معاملات کی منظوری نہ ملنے کی وجہ سے کارپوریشن کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ چیئرمین کی تقرری کے لیے سمری فوری بناکر فارورڈ کی جائے ۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC