نگراں وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی کا سینیٹ میں اظہار خیال


نگراں وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی کا سینیٹ میں اظہار خیال

سینیٹر محترمہ ثانیہ نشتر نے بہت اہم نکات اٹھائے ہیں، مرتضیٰ سولنگی

پارلیمانی کی اجتماعی دانش سے یقیناً حکومت کو رہنمائی ملتی ہے، مرتضیٰ سولنگی

ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، کسی قسم کی کمی نہیں، مرتضیٰ سولنگی

پنجاب کے پاس 39 لاکھ 24 ہزار 367 میٹرک ٹن گندم موجود ہے، مرتضیٰ سولنگی

سندھ کے پاس 8 لاکھ 17 ہزار 394 میٹرک ٹن، خیبر پختونخوا کے پاس 2 لاکھ 15 ہزار 82 میٹرک ٹن گندم موجود ہے، مرتضیٰ سولنگی

بلوچستان کے پاس 89 ہزار 354 میٹرک ٹن گندم موجود ہے، مرتضیٰ سولنگی

پاسکو کے پاس 17 لاکھ 18 ہزار 177 میٹرک ٹن گندم موجود ہے، مرتضیٰ سولنگی

پاسکو اور صوبائی محکمہ خوراک کے پاس مجموعی طور پر 67 لاکھ 64 ہزار 374 میٹرک ٹن گندم موجود ہے، مرتضیٰ سولنگی

پرائیویٹ اسٹاکس میں پنجاب کے پاس 3 لاکھ 37 ہزار 270 میٹرک ٹن، سندھ کے پاس 93 ہزار 165 میٹرک ٹن، خیبر پختونخوا کے پاس 14918 میٹرک ٹن اور بلوچستان کے پاس 4157 میٹرک ٹن گندم موجود ہے، مرتضیٰ سولنگی

مجموعی طور پر پرائیویٹ اسٹاکس میں گندم کے ذخائر 4 لاکھ 49 ہزار 510 میٹرک ٹن ہیں، مرتضیٰ سولنگی

ملک میں گندم کے مجموعی ذخائر 72 لاکھ 13 ہزار 884 میٹرک ٹن ہیں، مرتضیٰ سولنگی

درآمد شدہ گندم کے پرائیویٹ سٹاک 10 لاکھ 33 ہزار 845 میٹرک ٹن ہیں، مرتضیٰ سولنگی

صوبوں میں گندم کی سپورٹ پرائس مختلف ہے، مرتضیٰ سولنگی

پنجاب میں سپورٹ پرائس 4600 روپے جبکہ سندھ میں 4700 روپے ہے، مرتضیٰ سولنگی

درآمد شدہ گندم کی قیمت کم ہے، اس لئے وافر مقدار میں گندم موجود ہے، مرتضیٰ سولنگی
====================

گورکھ ہل پروجیکٹ میں بے ضابطگیوں کا نوٹس، ڈائریکٹر سے وضاحت طلب
27 نومبر ، 2023FacebookTwitterWhatsapp
کراچی (اسٹاف رپورٹر)نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا گورکھ ہل پروجیکٹ میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لے لیا ، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ نے گورکھ ہل کے فنڈز اور اثاثوں کے بے دریغ استعمال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروجیکٹ کی گاڑیوں ، ریزورٹ اور پیٹرول کے استعمال میں بہت سی بے ضابطگیاں سامنے آرہی ہیں پراجیکٹ کی گاڑیوں پر 18 ڈرائیورز مامور ہیں لیکن وہ ڈیوٹی پرائیویٹ لوگوں کے ساتھ کرتے ہیں، گورکھ ہل ر یزورٹ میں 12 باورچی رکھے گئے ہیں اس کے باوجود بھی پراجیکٹ کی بہتری کے لیے کام نہیں ہورہا ،نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پراجیکٹ میں140 ملازمین ہیں لیکن کوئی بھی کام نہیں کرتا ، انہوں نے گورکھ ہل پراجیکٹ ڈائریکٹر کو ایکسپلینش دینے اور گورکھ ہل پراجیکٹ پر مکمل تحقیق و تفتیش کے لیے چیف سیکریٹری کو ہدایت کر دی انہوں نے کہا کہ گورکھ ہل پراجیکٹ فنڈز عوام کی تفریح و سہولت کے لیے ہیں نہ کہ چند من پسند لوگوں کو نوازنے کے لیے، فنڈز کا غلط استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ، دریں اثنا نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نےکراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ واٹر بورڈ اور دیگر میونسپل اداروں کو انتباہ کرتا ہوں کہ آئندہ کسی سوئیپر کو گٹر کے اندر نہیں بھیجیں گے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور دیگر متعلقہ ادارے ایسی مشینری لائیں جو بلاک گٹرز کو کھولے گندے اور زہریلی گیس میں بھرے ہوئے گٹروں میں سوئیپرز کو اندر بھیجنا غیر اخلاقی اور انسان دشمن رویہ ہے، ہر انسان قابل احترام، عزت اور محبت کے لائق ہے، اس کی قدر کرنی چاہیئے تمام میونسپل ادارے جو سوئیپرز کو گٹرز کے اندر بھیج رہے ہیں وہ یہ غیر انسانی کام بند کریں اب ٹیکنالوجی کا زمانہ ہے، مشینری استعمال کریں ۔
==============

صدر ڈاکٹر عارف علوی سے نائیجیریا کے لیے نامزد ہائی کمشنر کی ملاقات
صدر ڈاکٹر عارف علوی سے نائیجیریا کے لیے نامزد ہائی کمشنر ریٹائرڈ میجر جنرل سہیل احمد خان کی ملاقات ۔ اقتصادی سفارت کاری پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکزی حصہ ہے ۔دونوں ممالک کے باہمی فائدے کیلئے دوطرفہ تجارتی حجم کو بڑھانا ہوگا۔نائیجیریا کے ساتھ تجارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعاون مزید بہتر بنایا جائے ۔ صدر مملکت کی ہدایت

=======================

دلہن کی خواہش‘دولہاہیلی کاپٹرمیں بارات لیکر پشاور پہنچ گیا
27 نومبر ، 2023FacebookTwitterWhatsapp
پشاور ی)صوابی سے زکریا نامی دلہا اپنی دلہن لینے ہیلی کاپٹر میں پشاور پہنچ گیا۔یہ بارات پشاور کے مضافاتی اچینی بالا میں آئی جہاں کے رہائشی رحمان شاہ کی بیٹی کی رخصتی ہیلی کاپٹرمیں ہوئی۔زکریا کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سسرال اور واپس جانے میں تقریباًساڑھے تین گھنٹے لگے جس کا مجموعی کرایہ 8لاکھ روپے آیا ‘پولیس نے بتایا کہ دلہا دلہن کی خواہش پوری کرتے ہوئے اسے ہیلی کاپٹر میں لے گیا۔ اس موقع پر مضافاتی علاقے میں ہیلی کاپٹر کو دیکھ کر مقامی افراد کافی حیران بھی ہوئے اور بڑی تعداد میں بارات دیکھنے بھی پہنچے۔دولہاسمیت 6افراد ہیلی کاپٹرمیں آئے تھے ‘مقامی میڈیا کے مطابق پشاور سے نجی ہیلی کاپٹر پہلے صوابی ʼ پھربارات لے کر اچینی بالاپشاور اوروہاں سے دلہن بٹھاکربارات لے کر صوابی اورپھرپشاور تک واپسی میں کل ساڑھے تین گھنٹہ سے زائد وقت لگا۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC