صوبائی وزیر برائے انڈسٹریز وکامرس اور ریونیو محمد یو نس ڈاگھا کی ہدایت پر انڈسٹریالسٹ اور بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے 16 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جس کے چیئرمین کمشنر حیدرآباد ہوں گے۔ کمیٹی کو 15 دن کے اندر اپنی سفارشات و تجویز پیش کرنا ہوں گی

کراچی
مور خہ 16نومبر 2023
کراچی 16 نومبر ۔صوبائی وزیر برائے انڈسٹریز وکامرس اور ریونیو محمد یو نس ڈاگھا کی ہدایت پر انڈسٹریالسٹ اور بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے 16 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جس کے چیئرمین کمشنر حیدرآباد ہوں گے۔ کمیٹی کو 15 دن کے اندر اپنی سفارشات و تجویز پیش کرنا ہوں گی یہ کمیٹی انڈسٹریا لسٹ و بزنس کمیونٹی کمیٹی کے مسائل کے حوالے سے مفصل رپورٹ تیار کرے گی جبکہ یہ کمیٹی حیدرآباد، کوٹری و نوری آباد انڈسٹریل سائٹ پر انفراسٹرکچر کے مسائل یوٹیلٹی سروسز کی فراہمی جس میں بجلی، گیس ،پانی کی فراہمی نکاسی آب ،سڑکوں کی تعمیر و صفا ئی ستھرائی اور ناجائز تجا وزات کے خاتمے کے حوالے سے بھی اپنی تجا ویز دے گی ۔سیکریٹری انڈسٹریز و کامرس عبدالرشید سولنگی نے اپنے ایک جاری بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ صوبہ سندھ میں کاروباری برادری کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور اس کمیٹی کے قیام کا بنیادی مقصد بھی انڈسٹریل زونز میں موجود انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ تمام تربنیادی ضروریات کی فراہمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں انڈسٹریز کو مضبوط بنا کر اور مزید نئی انڈسٹریز کے قیام سے صوبہ سندھ کی عوام کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے اور صوبے میں خوشحالی کے ایک نئے سفر کا آغاز ہوگا۔
ہینڈآؤٹ نمبر 892۔۔۔ایس ڈی
================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC