آخری معلومات تک بلوچستان سے کانگو وائرس کے کل 17 کیسز کراچی منتقل کیے گئے تھے 16 مریضوں کو نجی اسپتال (آغا خان) منتقل کیا گیا تھا نجی اسپتال میں داخل 16 مریضوں میں سے دو مریض ڈسچارج ہوچکے ہیں دو مریض انتقال کر چکے ہیں


ترجمان محکمہ صحت سندھ

بلوچستان سے کانگو وائرس میں مبتلا ایک اور مریض کراچی میں انتقال کرگیا

35 سالہ مریض کو سندھ انسٹیٹیوٹ آف انفیکشیس ڈیزیز اسپتال نیپا میں قائم خصوصی کانگو وارڈ میں داخل کیا گیا تھا

مریض کو آج صبح ہی انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا

ڈاکٹرز نے مریض کو وینٹیلیٹر پر بھی ڈالا اور تمام ضروری اقدامات کیے

مریض کو سانس لینے میں بھی شدید دشواری کا سامنا تھا جو جانبر نہ ہوسکا

جاری کردہ

===============

آخری معلومات تک بلوچستان سے کانگو وائرس کے کل 17 کیسز کراچی منتقل کیے گئے تھے

16 مریضوں کو نجی اسپتال (آغا خان) منتقل کیا گیا تھا

نجی اسپتال میں داخل 16 مریضوں میں سے دو مریض ڈسچارج ہوچکے ہیں

دو مریض انتقال کر چکے ہیں

ایک مریض کو آج صبح ہی انتہائی تشویشناک حالت میں سندھ انسٹیٹیوٹ آف انفیکشیس ڈزیز اسپتال منتقل کیا گیا تھا

انفیکشیس ڈزیز اسپتال میں منتقل کیا گیا مریض جانبر نہ ہوسکا اور انتقال کرگیا

کانگو وائرس کا ایک کیس کراچی کے ضلع شرقی میں ظاہر ہوا تھا

42 سالہ شخص نجی اسپتال (انڈس) میں زیر علاج تھا

دو روز زیر علاج رہنے کے بعد مریض کو مکمل روبصحت ہونے پر گزشتہ روز ڈسچارج کیا جاچکا ہے

جاری کردہ

شبیر علی بابر
ترجمان محکمہ سندھ