سائیکل کا استعمال

سائیکل کا استعمال سموگ و فضائی آلودگی میں کمی کا باعث بن سکتا ھے
تحریر ۔شہزاد بھٹہ

دنیا میں سب سے زیادہ چلنے والی سواری سائیکل ھے جو کم خرچ بالا نشین کے مقولے پر پوری اترتی ھے
ایک وقت تھا کہ پاکستان میں بائیسکل کا استعمال بہت زیادہ تھا سکول کالجز جانے والے طالب علم ۔دفتروں میں جانے والے بابو۔فیکٹریوں میں جانے والے مزدور بائیسکل کا استعمال کرتے اور پھر اہستہ اہستہ پیسے کی دوڑ نے


غریب کی سواری تقربیا ختم کردی اج سڑک پر کوئی اک دیک بائیسکل نظر اتی ھے
موٹر سائیکل گاڑیاں چنگچی و دیگر ذرالع امدورفت نے سڑکوں اور ماحولیات کو برباد کر دیئے ھے پٹرول و ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں نے فضائی آلودگی میں انتہائی اضافہ کر دیا ھے جس سے لاھور میں فضائی آلودگی میں پہلی پوزیشن حاصل کر چکا ھے
شور نے لوگوں کو ذہنی مرض بنا دیا ھے نوجوانوں کی صحت تباہ ھوگئی ۔ورزش ختم ھوگئی کروڑوں روپے کا قیمتی سرمائے تیل کی مد میں باھر جارھا ھے گاڑیوں کے دھواں نے خطرناک صورت حال اختیار کر رکھی ھے

لاھور و دیگر شہروں گوجرانوالہ فیصل آباد میں سموگ نے شہریوں کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کر دیا ھے
اب بھی وقت ھے کہ گورنمنٹ اور عوام جھوٹی شان و شوکت اور بناوٹی رھن سہن کو چھوڑ کر بائیسکل کلچر کو فروغ دیں سکولز کالجز اور دفاتر انے اور جانے کی بائیسکل کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں
جیسا کہ دنیا دیگر ترقی یافتہ مملک کے شہری کر رھے ھیں حکومت کے لیے ایک تجویز ھے کہ ایک سیکم شروع کرے کہ ھر طالب علم کو بائیسکل فراھم کرے اس کے حکومتی سطح پر سائیکل نہ خریدی جاہیں بلکہ تمام گورنمنٹ سکولز کے طلبہ و طالبات کو سائیکل کی قیمت دی جائے اور وہ خود مارکیٹ جا کر اس کی خریداری کریں
اس سے محکمے کرپشن بھی نہ کر پائیں گئے اور خاص طور نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ کے لیے تعلیمی اداروں میں انے جانے کے ھر قسم کی گاڑیوں کے استعمال پر پابندی لگائی جائے اور انہیں سائیکل استعمال کرنے کی ترغیب دی جائے
خاص طور پر اسپشل ایجوکیشن کے اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے ڈیف طلبہ کو سکول انے جانے کے لیے سائیکل دی جائیں جس سے خصوصی بچوں کی بسیں سے بوجھ بھی کم ھوگا ۔اس سے کروڑوں روپے کازرمبالہ بچے گا ۔
بچوں اور عوام کی صحت بہتر ھو گئی اور ماحول بہتر ھوگا بچوں میں سادگی اختیار کرنے کاشعور بھی پیدا ھوگا
شکریہ شہزاد بھٹہ
======================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC