شھید بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ سے ملحقہ آصفہ ڈینٹل کالیج میں خاتون اسسٹنٹ پروفیسر کو مبینہ طور پر حراساں کیے جانے کا معاملا سامنے آ گیا

لاڑکانہ رپورٹ محمد عاشق پٹھان

شھید بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ سے ملحقہ آصفہ ڈینٹل کالیج میں خاتون اسسٹنٹ پروفیسر کو مبینہ طور پر حراساں کیے جانے کا معاملا سامنے آ گیا اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شمائیلا شیخ نے مبینہ طور پر 3 سال سے حراساں کیے جانے کے خلاف صوبائی محتسب برائے تحفظ خواتین حراسگی سیل کراچی میں درخواست دائر کر دی

شھید بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی سے ملحقہ آصفہ ڈینٹل کالج کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شمائیلا شیخ نے صوبائی محتسب برائے تحفظ خواتین حراسگی سیل میں اپنے وکیل کے ذریعے درخواست
دائر کر کے بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے ڈین ڈیٹسٹری پروفیسر سید یوسف شاہ پر گزشتہ تین سالوں سے مسلسل حراسانی کا الزام کیا ہے اس سلسلے میں ڈاکٹر شمائیلا شیخ کہنا ہے کہ انہوں نے مسلسل تین سالوں تک ہراساں کیے جانے کا سامنا کیا ہے، اور اب تمام شواہد کے ساتھ اپنے دفاع کے لیے قانونی جنگ لڑیں گیں، انکا کہنا تھا کہ انہیں مختلف طریقوں سے حراساں کیا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب زیر الزام ڈین پروفیسر سید یوسف شاہ کا کہنا ہے کہ وہ ان پر لگے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں، جبکہ متعلقہ الزامات انکے خلاف ایک سازش ہیں جس کا عدالت میں سامنا کرکے اپنا بھرپور دفاع کریں گے
==========================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC