فراز الرحمان کا عزیر عیسانی کوسندھ انڈسٹریل لائژن کمیٹی کا ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد

کراچی( ) کاٹی کے صدر فراز الرحمان نے معروف کاروباری شخصیت اور عیسانی گروپ آف کمپنیز کے سی ای او عزیر عیسانی کوگورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے سندھ انڈسٹریل لائژن کمیٹی کا ممبر مقرر کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ فراز الرحمان نے کہا کہ عزیر عیسانی نے جس طرح پاکستان بزنس گروپ کے پلیٹ فارم سے بزنس کمیونٹی کی خدمت کو اپنا شعار بنایا،امید ہے کہ آئندہ بھی وہ اپنی ذمہ داریاں نہایت خوش اسلوبی سے نبھاتے ہوئے تاجروں و صنعتکاروں کی نمائندگی کریں گے اور درپیش مسائل اور ان کے حل کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے حکومت اور بزنس کمیونٹی کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کریں گے ۔ صدر کاٹی نے کہا کہ عزیر عیسانی شپنگ اینڈ لاجسٹک کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور شپنگ کے شعبے کے مسائل سے بھی آگاہ ہیں۔ واضح رہے کہ عزیر عیسانی کاٹی کی قائمہ کمیٹی برائے گڈز ٹرانسپورٹ اینڈ لوجسٹک کے چیئرمین کے عہدے پر اپنی خدمات احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں جبکہ ڈی ایچ اے لائنز کلب کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔
==========================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC