عورت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک روزہ فیمینسٹ ریسرچ میتھڈولوجیز پر ورکشاپ مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔

کراچی (رپورٹر)عورت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک روزہ فیمینسٹ ریسرچ میتھڈولوجیز پر ورکشاپ مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔ اس تربیتی ورکشاپ کے انعقاد میں آکسفیم، کینیڈا، لیجسلیٹیو واچ گروپ، ادارہ استحکام شرکتی ترقی نے عورت فاؤنڈیشن سے اشتراک کیا تھا۔ ورکشاپ میں ریزیڈنٹ ڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن مہناز رحمان اور ریسرچ اسپیشلسٹ منیزے خان سمیت مختلف ماہرین نے شرکا کو فیمینسٹ ریسرچ کے مختلف طریقہ کار

سے تفصیلی طور پر آگاہ کرتے ہوئے تربیتی ورکشاپ کی اہمیت اور اس حوالے سے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ ورکشاپ میں شہر کی مختلف یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات اور ریسرچرز نے حصہ لیتے ہوئے اسپیشلسٹ سے تربیت حاصل کی۔ ورکشاپ میں کورس ورک کے مطابق گروپ مشقیں بھی کرائی گئیں تاکہ اس کا مؤثر ابلاغ ہوسکے۔ آخر میں صوبائی پروگرام مینیجرعورت فاؤنڈیشن ملکہ خان نے شرکاء سے اظہار تشکر کیا۔
=========================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC