بلوچستان کا خبرنامہ- بہت سی اہم اور تازہ ترین خبریں۔

کوئٹہ ۔ 21 اکتوبر ۔ نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کو ہفتہ کے روز یہاں محکمہ سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، انٹرنیشنل آئی ٹی اینڈ ڈیجیٹل کنسلٹنٹ اور انٹرنیشنل بنکنگ اینڈ فنانشل کنسلٹنٹ کی جانب سے بلوچستان ڈیجیٹل روڑ میپ 2030 سے متعلق اعلیٰ سطحی بریفننگ دی گئی ، اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت وسیع المدتی آئی ٹی منصوبوں کے مواقعوں سے متعلق آگاہ کیا گیا اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان میں آئی ٹی انڈسٹریزی کے فروغ کے لئے جامع حکمت عملی کی تشکیل پر کام جاری ہے بلوچستان میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں رئیل ٹائم سسٹم مینجمنٹ کا نفاذ خاطر خواہ نتائج کا حامل ثابت ہوا ہے ان حوصلہ افزا نتائج کی روشنی میں رئیل ٹائم سسٹم مینجمنٹ کا دائرہ کار دیگر محکموں تک بڑھانے کی ضرورت ہے ، نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ہدایت کی کہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ بلوچستان اور کنسلٹنٹ بلوچستان میں آئی ٹی کے فروغ کے لئے مجوزہ منصوبوں پر مشاورت کرکے آئندہ مشترکہ اجلاس میں جامع ورکنگ پیپر پیش کریں نجی شعبے کی معاونت سے صوبائی سطح پر ڈیٹا بنک کے قیام اور صوبائی حکومت کی اونرشپ کے لئے حتمی فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں باہمی مشاورت سے لیا جائے گا آئی ٹی کمپنیز کو سوفٹ ویئر کی تشکیل اور ڈیٹا سینٹرز کے قیام کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے اور جہاں ضرورت پیش آئی رائج الوقت رولز میں بہتری لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ ڈیٹا بیس کے قیام سے بجٹ کی تشکیل سمیت مفاد عامہ سے متعلق بہتر منصوبہ بندی ممکن ہوسکے گی اس کے علاؤہ ایجوکیشن ایکو سسٹم کی تشکیل سے تعلیمی نظام میں نمایاں بہتری آئے گی میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ اسٹوڈنٹ لائف سائیکل جیسے سوفٹ ویئر سے ایک طالب علم کا کلاس اول سے لیکر اس کے برسر روزگار آنے تک کا ڈیٹا موجود ہوگا ایسے دیگر کئی مفید سافٹ ویئر مختلف شعبوں کا ڈیٹا اکھٹا کرنے اور ان کی تصدیق اور موازنہ کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سرکاری محصولات کی وصولی کے لئے B-pay کے مجوزہ منصوبے کی تجویز کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیں گے اور عوامی سہولیات کے لیے ہر ایسے اقدام کو عملی جامہ پہنائیں گے جس سے ایک ہی چھت تلے عوام کو سرکاری امور میں آسانی اور معاونت حاصل رہے انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کی جدید سہولیات کو بروئے کار لاکر گورننس میں بہتری اور سروس ڈیلیوری کے عمل کو سہل بنایا جاسکتا ہے جبکہ پرفارمنس ایولیشن کے لئے آئی ٹی کے جدید طریقے کارکردگی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں اس لئے ایسے مفید اور دیرپا قابل عمل آئی ٹی پروجیکٹس تشکیل دئیے جائیں جس کے فوائد عوام کو حاصل ہوں اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی بلوچستان ایاز خان مندوخیل ، ڈی جی آئی ٹی ملک شہزاد اعوان ، انٹر نیشنل آئی ٹی اینڈ ڈیجیٹل کنسلٹنٹ نوید خالد لطیف ، انٹر نیشنل بنکنگ اینڈ فنانشل کنسلٹنٹ حسن علی آغا نے بلوچستان میں آئی ٹی کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے منصوبوں اور حکمت عملی پر تفصیلی بریفننگ دی
===================
کوئٹہ 21 اکتوبر: نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کے انتہائی کامیاب دورہ چین کا پرتپاک خیرمقدم کیا ہے نگران صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نگران وزیر اعظم پاکستان نےعلاقائی روابط اور مشترکہ خوشحالی کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت کی بھرپور وکالت کے علاوہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور یقین دلایا کہ پاکستان ان منصوبوں پر عملدرآمد یقینی بنائے گا۔وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ نے چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر چین کا دورہ کیا۔ بین الاقوامی تعاون کے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت اور خطاب کے لیے بیجنگ چین پہنچنے تھے چینی صدر شی جن پنگ نے تقریباً 140 ممالک کی شرکت کے ساتھ فورم کا افتتاح کیا۔نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے علاوہ فورم کے معززین میں روس کے صدر ولادی میر پیوٹن، ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد، سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے، جمہوریہ کانگو کے صدر ڈینس ساسو اینگیسو، پاپوا نیو گنی کے وزیر اعظم جیمز ماراپے، کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن مانیٹ، ارجنٹائن کے وزیر اعظم ہان منیٹ شامل تھے۔وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چینی تاجروں کو معاشی اور مالی استحکام کے لیے پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ پائیدار اور جامع ترقی کے لیے پاکستان کے وژن سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کا خاکہ پیش کیا۔جس میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا قیام بھی شامل ہے، جو غیر ملکی سرمایہ کاری کی سہولت کے لیے ون ونڈو پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔دورے کے دوران یونائیٹڈ انرجی گروپ آف چائنہ اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ نے پیٹرولیم سیکٹر میں 1.5 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ایم او یو ریفائنری کی پٹرول کی پیداواری صلاحیت کو 250,000 میٹرک ٹن سے 1.6 ملین میٹرک ٹن اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کو 0.6 ملین میٹرک ٹن سے 2 ملین میٹرک ٹن تک بڑھانے میں مدد کرے گا۔دورے کے دوران، دونوں فریقوں نے 20 معاہدوں اور مفاہمت ناموں پر دستخط کیے، جن میں بی آر آئی، انفراسٹرکچر، کان کنی، صنعت، سبز ترقی، صحت، خلائی تعاون، ڈیجیٹل، ترقیاتی تعاون اور چین کو زرعی مصنوعات کی برآمدات شامل ہیں

======

خبرنامہ نمبر 4912/2023
گوادر۔ 21 اکتوبر 2023
گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور بلوچستان موٹر اسپورٹس کے زیرِ انتظام گوادر آف روڑ ریلی میں ہفتہ کے روز اسٹاک موٹر ریس اور ٹریل بائیکس ریس منعقد ہوے جس میں 26 موٹر کارز اور 15 ٹریل بائیکس نے قسمت آزمائی کی ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی داؤد خان خلجی نے فلیگ اپ کرتے ہوئے ریس کا باقاعدہ افتتاح کیا گوادر ریلی کے غیر
حتمی نتائج کے مطابق آف روڈ ریلی کےمین راونڈ کے مقابلوں کے پہلے کٹیگری کے فاتح محمد نواز دشتی قرار پائے موٹر کارز کا ٹریک 250 جبکہ ٹریل بائیکس کا ٹریک 40 کلومیٹر ہے جو کہ ناہموار، ریت کے چٹانوں اور سنسنی خیز مہم جوئی پر مشتمل ہے گوادر آف روڈ ریلی کا آخری مراحلہ اتوار کو پریپئرڈ موٹر کار کیٹگری کا ریس ہوگا۔ اور اختتامی تقریب منعقد ہوگی جس میں مہمان خاص گوادر آف روڈ ریلی کے فاتحین میں پرائز تقسیم کریں گے گوادر
آف روڈ ریلی کے شاندار انعقاد میں جی ڈی اے بلوچستان موٹر اسپورٹس ، رئیس ایسوسی ایٹ کے ساتھ ضلعی انتظامیہ، گوادر پورٹ اتھارٹی ، ڈسٹرکٹ پولیس، سیکیورٹی فورسز سمیت گوادر کے تمام سول و عسکری اداروں کا بھرپور تعاون شامل ہے۔

خبرنامہ نمبر 4917/2023
کوئٹہ 21 اکتوبر:بلوچستان رائٹرز گلڈ (برگ) کے ایک اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ کی ادبی تاریخ میں پہلی بار ادبی سمپوزیم منعقد کیا جا رہا ہے ۔جس کا اہتمام بلوچستان رائٹرزگلڈ (برگ) نے کیا ہے ۔
سمپوزیم قلم قبیلہ سے متصل ثاقبہ گرلز کالج کوئٹہ کینٹ میں ہو گا مہمانانِ گرامی میں ڈاکٹر فردوس انور قاضی ، ڈاکٹر عبدالروف رفیقی ، ڈاکٹر عرفان احمد بیگ ، آغاگل پروفیسر خورشید افروز ، میجر(ر) نذر حسین زمرد سمیت بلوچستان کے معروف اہلِ قلم کی بڑی تعداد کو مدعو کیا گیا ہے ۔
چیئر مین برگ شیخ فرید کے مطابق سمپوزیم میں پہلی بار طلباء کو براہِ راست شریک ہونے کا موقع فرایم کیا جا رہا ہے ، شیخ فرید نے بتایا کہ سمپوزیم کے مقاصد میں طلباء و طالبات کو ادبی کتب کا مطالعہ بینی کی جانب راغب کرنا ، اُن میں ادبی خود آگہی کو فروغ دینا اور میں ادبی شعور کو پروان چڑھانا ہے ۔
سمپوزم سوموار کی صبح ٹھیک 10 بجے شروع ہو گا ۔
======
خبرنامہ نمبر 4916/2023
کوئٹہ 21 اکتوبر: نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کے انتہائی کامیاب دورہ چین کا پرتپاک خیرمقدم کیا ہے نگران صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نگران وزیر اعظم پاکستان نےعلاقائی روابط اور مشترکہ خوشحالی کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت کی بھرپور وکالت کے علاوہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور یقین دلایا کہ پاکستان ان منصوبوں پر عملدرآمد یقینی بنائے گا۔وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ نے چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر چین کا دورہ کیا۔ بین الاقوامی تعاون کے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت اور خطاب کے لیے بیجنگ چین پہنچنے تھے چینی صدر شی جن پنگ نے تقریباً 140 ممالک کی شرکت کے ساتھ فورم کا افتتاح کیا۔نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے علاوہ فورم کے معززین میں روس کے صدر ولادی میر پیوٹن، ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد، سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے، جمہوریہ کانگو کے صدر ڈینس ساسو اینگیسو، پاپوا نیو گنی کے وزیر اعظم جیمز ماراپے، کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن مانیٹ، ارجنٹائن کے وزیر اعظم ہان منیٹ شامل تھے۔وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چینی تاجروں کو معاشی اور مالی استحکام کے لیے پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ پائیدار اور جامع ترقی کے لیے پاکستان کے وژن سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کا خاکہ پیش کیا۔جس میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا قیام بھی شامل ہے، جو غیر ملکی سرمایہ کاری کی سہولت کے لیے ون ونڈو پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔دورے کے دوران یونائیٹڈ انرجی گروپ آف چائنہ اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ نے پیٹرولیم سیکٹر میں 1.5 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ایم او یو ریفائنری کی پٹرول کی پیداواری صلاحیت کو 250,000 میٹرک ٹن سے 1.6 ملین میٹرک ٹن اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کو 0.6 ملین میٹرک ٹن سے 2 ملین میٹرک ٹن تک بڑھانے میں مدد کرے گا۔دورے کے دوران، دونوں فریقوں نے 20 معاہدوں اور مفاہمت ناموں پر دستخط کیے، جن میں بی آر آئی، انفراسٹرکچر، کان کنی، صنعت، سبز ترقی، صحت، خلائی تعاون، ڈیجیٹل، ترقیاتی تعاون اور چین کو زرعی مصنوعات کی برآمدات شامل ہیں.

=======================
پریس ریلیز
ڈپٹی ڈی ایچ او قلات محمد اقبال نورزئی ،محمدیعقوب نورزئی ،ماسٹر محمد یوسف نورزئی کی والدہ ماجدہ ایڈیشنل کمشنرسبی ڈویژن محمدیونس مینگل کےساس قضاےُ الہی سے انتقال کرگئی،اناللہ واناللہ راجعون مرحومہ کی نماز جنازہ وتدفین بعداز نماز عصر مقامی قبرستان شاھی باغ میں اداکی گئی مولانامحمودالحسن نےنمازجنازہ پڑھایاعلاقہ کےقبائلی معتبرین علماءکرام آفیسرز سماجی رہنماؤں کی کثیرتعدادمیں شرکت فاتحہ خوانی فاروقیہ ٹاؤن میں ہوگی
=======
خبرنامہ نمبر 4915/2023
ڈپٹی کمشنر بارکھان فلاہیٹ لیفٹینیٹ (ر) بلال شبیر کی سربراہی میں لیویز فورس اور کیو آر ایف کا ضلع بارکھان کے علاقے بغاو بدنام زمانہ ملا بازے کے گھر چھاپہ متعدد اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان متعدد مقدمات میں نامزد تھے لیویز فورس کی جانب سے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزمان سمیت دیگر 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا یہ آپریشن ہفتہ صبح چھ بجے شروع ہوا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا جس میں انچارج کیو آر ایف سبی شیر محمد مری سمیت 160 لیویز اہلکاروں نے ڈپٹی کمشنر برکھان کی قیادت میں حصہ لیا۔ملزمان سے 02 عدد موٹرسائیکل،440 روندز سکیل روندز،04 عدد RPG-7 روندز، 01 عدد 3نا3 گن اور 1 عدد سکیل گن برآمد کیا گیا۔ ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے بارکھان لیویز فورس کے حوالے کیا گیا ہے۔
==========================
بارکھان
ڈپٹی کمشنر بارکھان بلال شبیر کی سربراہی میں فورسز کا ضلع بارکھان کے علاقے بغاو میں کاروائی کرتے ہوئے متعدد اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا
ملزمان سے 02 عدد موٹرسائیکل،440 روندز سکیل روندز،04 عدد RPG-7 روندز، 01 عدد 3نا3 گن اور 1 عدد سکیل گن برآمد کیا گیا
=========================
خبرنامہ نمبر 4914/2023
کوئٹہ 21 اکتوبر: نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے محکمہ اطلاعات حکومت بلوچستان کو مالی مدد فراہم کرنے پر چینی سفارت خانے کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے چینی سفارتخانے کے تعاون اور دوستی کے غیر متزلزل عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزارت اطلاعات بلوچستان نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں میں اضافہ کے ذریعے بااختیار بنانے کے وژن پر گامزن ہے۔ چینی سفارتخانے کے تعاون کے مشکور ہیں جن کی وجہ سے دو جدید ترین ڈیجیٹل لیبز کا قیام یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ یہ اقدام وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی سربراہی میں “ٹیک بلوچستان” کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا. نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان اور پیپلز ریپبلک آف چائنہ ہمیشہ سے بہترین دوست رہے ہیں اور عالمی برادری میں ہمارے بہترین سفارتی تعلقات کی مثالیں دی جاتی ہیں۔ چینی سفارتخانے کی جانب سے مالی مدد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرواتے ہیں۔

خبرنامہ نمبر 4913/2023
کوئٹہ ۔ 21 اکتوبر ۔ نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے سماجی بہبود و ترقی نسواں شانیہ خان نے کہا ہے کہ حالیہ دور میں جہاں انسانوں کو بہت سی جان لیوا بیماریوں کا سامنا ہے وہیں کینسر جیسا موذی مرض سر فہرست ہے کینسر ایک ایسی خطرناک بیماری ہے جو انسانی جسم میں موجود ڈی این اے میں تبدیلی کی وجہ سے جنم لیتی ہے اس کے نتیجے میں غیر ضروری اور غیر معمولی خلیوں کے جتھے کے جتھے تشکیل پاتےہیں جو بعد میں ٹیومر کی شکل اختیار کر کے پورے جسم میں پھیل جاتے ہیں کینسر کی بروقت تشخیص سے اس کا علاج ممکن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو سینار اسپتال اور بی ایم سی کے اشتراک سے کینسر سے متعلق شعوری آگاہی کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا شانیہ خان نے کہا کہ دنیا بھر میں ہر سال کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے والے اور اس کی وجہ سے جان کی بازی ہارنے والے افراد کی تعداد تشویشناک ہے۔ اس سے قبل کینسر کے شعبے میں لا علمی اور محدود شعور کے باعث اس مہلک مرض میں مبتلا ہونے والا شخص جینے کی تمام امیدیں کھو بیٹھتا تھا ۔ لیکن موجودہ دور میں کینسر کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس سے کینسر کے مریضوں کی زندگی میں امید کی نئی کرن روشن ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آج بھی بریسٹ کینسر کی پہلی سٹیج پر تشخیص چار فیصد سے بھی کم ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ آج بھی پاکستان میں ہر نو میں سے ایک خاتون کو بریسٹ کینسر کا خطرہ ہے عورتوں کو ہونے والے کینسر میں اب بریسٹ کینسر سرِفہرست ہے یہ مرض عام طور پر 50 سے 60 برس کی عمر کی عورتوں میں پایا جاتا تھا، لیکن اب کم عمر خواتین بھی اس بیماری میں مبتلا ہو رہی ہیں بریسٹ کینسر کی مریض خواتین نہ صرف پسماندہ اور ترقی پذیر ممالک میں پائی جاتی ہیں بلکہ ترقی یافتہ ممالک کی خواتین بھی اس مرض کا تقریباً اسی شرح سے شکار ہو رہی ہیں شانیہ خان نے کہا کہ بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں صحت کی سہولیات کا فقدان ہے اور ایسے میں بریسٹ کینسر میں مبتلا خواتین کی پہلے اسٹیج پر تشخیص کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے اس لیے ہمیں خواتین میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بلوچستان انڈومنٹ فنڈ کے تحت غریب افراد کو کینسر سمیت موزی امراض کے مفت علاج معالجے کے لئے پاکستان کے بڑے اسپتالوں میں ریفر کررہی ہے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی ہدایت پر سیریس نوعیت کے مریضوں کو ہنگامی بنیادوں پر علاج کی سہولت فراہم کی جاررہی ہے۔

خبرنامہ نمبر 4911//2023
ہرنائی, 21اکتوبر:ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد جاوید ڈومکی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مومن خان ترین, پرنسپل ڈگری کالج ہرنائی پروفیسر حبیب اللہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیاض احمد مستوئی، خزانہ آفیسر یوسف علی، ڈسٹرکٹ ڈپٹی ایجوکشن آفیسر مشتاق احمد، ڈسٹرکٹ ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر شاہرگ زاہد شاہ مشوانی، آر ٹی ایس ایم کے اورنگزیب اور گروپ کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد جاوید ڈومکی نے کہا اس سال کے سالانہ امتحانات سے قبل کلاسز کے سلیبس وقت پر مکمل کرنا تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان اور اساتذہ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یہ بھرپور کوشش کی گئی ہے کہ سکولوں اور کالجز کے دورے کرکے اساتذہ کی حاضری کو چیک کریں اور انہیں ڈیوٹیوں کا پابند بنائے اور ساتھ ہی طلباء و طالبات کو پڑھانے اور سکھانے کا معیار کا جائزہ لیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد جاوید ڈومکی نے کہا کہ ضلعی سطح پر ایجوکیشن گروپ بنانے کا مقصد تب پورا ہوگا جب یہاں پر تعلیمی میدان میں پائے جانے والے مشکلات کی خاتمے کیلیے ہم ملکر کام کریں۔ انہوں نے کہا امتحانات میں نقل کے تصور کی حوصلہ شکنی کیلیے تعلیمی اداروں میں پڑھائی کا نظام بہتر بنانا نہایت ضروری ہے۔ جس کیلیے اساتذہ کو چاہیے کہ کلاس میں پڑھانے کے بنیادی اصولوں کو مدنظر رکھ کر پڑھائیں۔ تاکہ بچے پڑھنے میں دلچسپی لیکر کر اس سکھیں اور سمجھ سکیں۔
سبی21 اکتوبر:اسسٹنٹ کمشنر سبی جاراللہ خان کاکڑ کی صدارت میں سبی نالہ کی سالانہ بھل صفائی کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ ایریگیشن کے نمائندے، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے نمائندے سمیت زمینداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ ہوا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی طے شدہ تاریخوں کے مطابق یکم نومبر سے تین نومبر تک سبی نالہ کی بھل صفائی ہو گی اس ضمن میں 31 اکتوبر کی شام کو نالہ میں پانی کی فراہمی بند کی جائے گی جبکہ تین نومبر صفائی مکمل کرنے کے بعد دوبارہ پانی کی فراہمی بحال کر دیا جائے گا اس حوالے سے محکمہ پی ایچ ای وافر مقدار میں پانی ذخیرہ کر لے تاکہ کے صفائی کے دنوں میں مسلسل شہر میں پانی کی سپلائی جاری رکھی جا سکے انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنی ضرورت کے مطابق پانی ذخیرہ کر لیں تاکہ ان دنوں میں انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

خبرنامہ نمبر 4906//2023
کوئٹہ 21اکتوبر۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد کی ہدایت پر کوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی، گرانفروشی،تجاوزات اور شہری علاقوں میں قائم منی پٹرول پمپس کیخلاف بلا تعطل کارروائیاں جاری ہیں اسی تناظر میں اسسٹنٹ کمشنر سریاب حافظ محمد طارق نے سبزل روڈ پر زیر تعمیر شادی ہال کو سیل کرکے جاری کام کو بند کروایا اور مالک سے نقشہ جات،این او سی سمیت دیگر دستاویزات کو طلب کیا گیا برما ہوٹل کے آس پاس ریڑھی بانوں کی تجاوزات پر کارروائی عمل میں لائی گئی اور متعدد افراد کو وارننگ دی گئی بعداز سبزل روڈ اور کرانی روڈ پر قصاب کی دکانوں کا دورہ کیا سرکاری نرخ نامے کے برعکس گوشت فروخت کرنے اور ناقص صفائی پر 2 دکانداروں کو گرفتار کیا گیا اسکے علاوہ انہیں گنجان آباد علاقوں میں قائم منی پٹرول پمپس کو سیل کر کے تا حکم ثانی بند کیا گیا۔

خبرنامہ نمبر 4907//2023
کوئٹہ 21اکتوبر:نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اسکواش کے سنہری دور کی واپسی کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے اقدامات نہایت خوش آئند ہے نوجوان کھلاڑیوں کوگراس روٹ لیول سے اسکواش کی جدید تربیت فراہم کرکے ہی عالمی معیار کے کھلاڑی تیار کئے جاسکتے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان اسکواش ایسوسی ایشن کے صدر محمد ارشد کے ساتھ شاہنواز مری اسکواش کمپلیکس کے دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر بلوچستان اسکوائش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری فنانس سلمان ناصر، سینیئر وائس پریزیڈنٹ کلیم اللہ خان کاکڑ، سینیئر وائس پریزیڈنٹ معین صدیقی، ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی جواد احمد، انفارمیشن آفیسر عدیل احمد بھی تھے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد دیکھ کر دل خوش ہواجہانگیر خان اسکواش کی دنیا کا ایک ایسا نام تھے جنہیں شکست پسند نہیں تھی۔ وہ سالوں تک فتوحات سمیٹتے رہے اور حیرت انگیز طور پر 5 سال 8 ماہ تک ناقابلِ شکست رہے۔ مسلسل 555 میچز میں ان کی فتح ناقابل یقین ہی لگتی ہے وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ نگران حکومت محدود وسائل میں رہتے ہوئے اسکوائش کی بحالی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائی گئی انہوں نے اسکوائش کھلاڑیوں کیلئے شہید نوابزادہ سراج رہیسانی کے نام منسوب ٹورنامنٹ اور اسکواش کھلاڑیوں کے لیے فٹنس جم کا اعلان بھی کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان منسٹر جمال رہیسانی بلوچستان میں اسپورٹس کے فروغ کیلئے دن رات کام کر رہیہیں اور ان کی یہ کاوشیں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔

خبرنامہ نمبر 4908//2023
موسیٰ خیل21 اکتوبر:نگران صوبائی وزیر پی ایچ ای و بہبود ابادی سردار اعجاز احمد خان جعفر کی صدارت آل ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنرموسی خیل کیپٹن (ر) ذوالفقار علی کرار چیف انجینیئر نارتھ ملک محمد اعظم زرکون اور دیگر افسران موجود تھے تمام محکموں کے افسران نے محکموں کے حوالے سے بریفننگ دی اس موقع پر پی ڈی فقیر محمد نے لورالائی۔موسی خیل ٹو تونسہ روڈ اور کنگری ٹو موسیٰ خیل روڈ کہ باریمیں بھی تفصیلی بریفننگ دی اس موقع پر نگراں صوبائی وزیر نے کہا کہ اگر افسران اپنی اپنی ذمہ داریاں نیک نیتی اور ایمانداری سے سرانجام دے تو کوئی بھی ایسا مسائل نہیں جو حل نہ ہوں تمام سرکاری آفیسر اپنیآپ کو عوام کا خادم سمجھ کر کام کریں انہوں نے کہا کہ افسران و اہلکاروں کی ترقیوں کے حوالے سے کام کو تیز کیا جائے اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت کا مظاہرہ برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئیتمام ترقیاتی کاموں سے متعلق جو بھی مسائل درپیش ہے انہیں فوری طور پر حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔بعدازیں نگران صوبائی وزیر پی ایچ ای وبہبود آبادی سردار اعجاز احمد خان جعفر سے ایک قبائلی عمائدین کی وفد سابق صوبائی وزیر مولانا سرور موسیٰ خیل میں ملاقات کی اور ضلع موسیٰ خیل کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر نگران صوبائی وزیر نے حل کرنے کی یقین دہائی کرائی۔

خبرنامہ نمبر 4909//2023
لورالائی 21اکتوبر:لورالائی کمشنر ڈویژن بالاچ عزیز نیبی ایچ یو ناصر آباد کا اچانک دورہ کیا مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا دورے کے موقع پر ڈاکٹر طارق محمود نے انہیں ہسپتال میں طبی سہولیات اور درپیش مشکلات کے متعلق آگاہی فراہم کی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا بھی جائزہ لیا ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کا حاضری رجسٹرڈ چیک کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لورالائی سجاد اسلم بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے کمشنر نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو سختی سے ہدایت دیں کہ عوام کو دستیاب وسائل میں رہ کر طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے لورالائی کے قریبی علاقوں سے آنے والے لوگوں کو طبی امداد کے لیے اقدامات کیے جائیں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف اپنی کارگردگی میں بہتری لائیں تاکہ صحت کا شعبہ بہتری کی جانب گامزن ہوسکے کمشنر لورالائی ڈویژن نے کہا کہ غیر حاضری پر کوئی سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا جن ملازمین پر سرکار کی جانب سے ذمہ داری عائد کی گئی ہے اور وہ سرکار سے مراعات حاصل کررہے ہیں ان پر لازم ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاحسن انداز سے نبھائیں کوتاہی برتنے والوں کو کبھی نہیں بخشا جائے گا ہمیں ملکر کر دکھی انسانیت کی خدمت کے اس تسلسل کو جاری رکھنا ہوگا ہماری محنت سے ہی عوام کی مشکلات اور تکالیف میں کمی واقع ہوگی انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام محکموں میں عوام کے مفاد میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ہمارا مقصد عوام کے لیے بے لوث خدمت کرنا ہے۔

خبرنامہ نمبر 4910//2023
کوئٹہ 21اکتوبر: نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر محمد زبیر جمالی کا وڈھ کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت قبائلی تنازعات کے پر امن حل کیلئے زور اول سے کردار ادا کررہی ہے جبکہ تنازعات کا باہمی حل بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے نگران وزیر داخلہ میر محمد زبیر جمالی کا کہنا تھا کہ بلوچستان امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے ملک کے حساس صوبے میں شمار ہوتاہے۔ ماضی کے صورتحال کو دیکھتے ہوئے 144 لگایا گیا ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے جہاں پر بھی اسیٹ رٹ کو چیلنج کیا گیا وہاں پر قانون حرکت میں آئے گی میر محمد زبیر جمالی کا مزید کہنا تھا کہ بات چیت قبائلی معاشرے کی مضبوط روایات کا حصہ ہے جبکہ قبائلی تنازعات امن کے قیام میں رکاوٹ بنتے ہیں اور ان تنازعات سے نقصان ہمیشہ عوام کا ہوتا ہے۔ جس کے باعث 144کا انقاد کیا گیا ہے میر زبیر جمالی نے کہا کہ تنازعے کے پر امن حل میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا لیکن دونوں فریقین صبرِ تحمل کا مظاہرہ کریں نگران وزیر کا مزید کہنا تھا کہ موجود صورتحال کو دیکھتے ہوئے سیکورٹی تشویش کے باعث بی این پی کو اپنا لانگ مارچ ملتوی کرنا چاہیے۔
=======
خبرنامہ نمبر 4902//2023
کوئٹہ 21 اکتوبر: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے الحمد اسلامک یونیورسٹی کے دوسرے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کا کانووکیشن طلباء، اساتذہ اور والدین کیلئے نہایت خوشی اور مسرت کا موقع ہوتا ہے جس دن ان سب کو اپنے اپنے فرائض کی ادائیگی اور کارکردگی کا ثمر مل جاتا ہے. تعلیم دراصل تمام بنی نوع انسان کا مشترکہ سرمایہ ہے. کسی بھی معاشرے کی ترقی کا دارومدار تعلیم پر ہی ہے. تعلیم کا حصول جدھر سے بھی ہو اس کی اہمیت، افادیت اور مرتبہ یکساں اہمیت کا حامل ہوتے ہیں. اسی طرح استاد کی تکریم اور اکرام ان کی گرانقدر خدمات کی بنیاد پر ہوتا ہے خواہ ان کا تعلق کسی مذہب، رنگ اور نسل سے ہو. ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمد یونیورسٹی کے دوسرے کانوکیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گیسٹ آف ہانر سباق سینٹر حاجی لشکری ریئسانی، صدر الحمد اسلامک یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیل روشن، نسٹ یونیورسٹی بلوچستان کیمپس کے ڈین اینڈ ڈائریکٹر برگیڈیر ڈاکٹر وسیم خالق اور الحمد اسلامک یونیورسٹی کے پرو ریکٹر عروہ جاوید سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور والدین بھی شریک تھے. الحمد اسلامک یونیورسٹی کے دوسرے کانوکیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو ڈگری یا تعلیم آپ میں تبدیلی نہیں لا سکتی اس پر نظر ثانی کرنی چاہئے. انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی بلاامتیاز تکریم اور احترام صوبے کی تعلیمی ترقی، ذہنی تبدیلی اور تدریس کے نظام کو مستحکم کرنے میں مددگار ہوگا. تعلیم کا ایک بنیادی مقصد کردار سازی بھی ہے اس حوالے سے اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین کا فریضہ ہے کہ وہ اپنے بچوں کی بہترین تربیت، اعلیٰ انسانی اقدار سے آگاہی اور ترقی پسند رحجانات کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں. گورنر بلوچستان نے کہا کہ بدقسمتی سے آج کی اس ترقی یافتہ دور میں بھی ہمارے کئی علاقوں میں تعلیمی اداروں کا فقدان ہے، صحت کے مراکز کی عدم دستیابی کے باعث لوگ مختلف مشکلات سے دوچار ہیں انہوں نے کہا کہ تعلیم اتنی مہنگی ہو چکی ہے کہ والدین اپنے بچوں کو مدارس میں داخلہ دلوانے پر مجبور ہیں. تعلیم دراصل پوری انسانیت کا اثاثہ ہے لہٰذا آپ بھی تعلیم حاصل کر کے اپنی صلاحیتوں کو انسانوں کی بہبود کیلئے بروئے کار لائیں. انہوں نے کامیاب کانووکیشن کے انعقاد پر الحمد یونیورسٹی کی پوری ٹیم کی انتھک کاوشوں کو سراہا اور تمام فارغ التحصیل ہونے والے طلباء و طالبات کے مستقبل کی زندگی میں کامیابی اور کامرانی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا. قبل ازیں سابق سینیٹر حاجی لشکری ریئسانی اور ڈاکٹر شکیل روشن نے بھی کانوکیشن کے شرکاء سے خطاب کیا. آخر میں گورنر بلوچستان نے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء و طالبات میں گولڈ مڈلز اور اسناد تقسیم کیے. گورنر بلوچستان نے الحمد اسلامک یونیورسٹی کے احاطے میں ارض کے نام سے منسوب یوٹیوب چینل کا افتتاح بھی کیا۔

خبرنامہ نمبر 4903//2023
کوئٹہ۔ 21 اکتوبر۔ نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کو ہفتہ کے روز یہاں محکمہ سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، انٹرنیشنل آئی ٹی اینڈ ڈیجیٹل کنسلٹنٹ اور انٹرنیشنل بنکنگ اینڈ فنانشل کنسلٹنٹ کی جانب سے بلوچستان ڈیجیٹل روڑ میپ 2030 سے متعلق اعلیٰ سطحی بریفننگ دی گئی، اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت وسیع المدتی آئی ٹی منصوبوں کے مواقعوں سے متعلق آگاہ کیا گیا اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان میں آئی ٹی انڈسٹریزی کے فروغ کے لئے جامع حکمت عملی کی تشکیل پر کام جاری ہے بلوچستان میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں رئیل ٹائم سسٹم مینجمنٹ کا نفاذ خاطر خواہ نتائج کا حامل ثابت ہوا ہے ان حوصلہ افزا نتائج کی روشنی میں رئیل ٹائم سسٹم مینجمنٹ کا دائرہ کار دیگر محکموں تک بڑھانے کی ضرورت ہے، نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ہدایت کی کہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ بلوچستان اور کنسلٹنٹ بلوچستان میں آئی ٹی کے فروغ کے لئے مجوزہ منصوبوں پر مشاورت کرکے آئندہ مشترکہ اجلاس میں جامع ورکنگ پیپر پیش کریں نجی شعبے کی معاونت سے صوبائی سطح پر ڈیٹا بنک کے قیام اور صوبائی حکومت کی اونرشپ کے لئے حتمی فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں باہمی مشاورت سے لیا جائے گا آئی ٹی کمپنیز کو سوفٹ ویئر کی تشکیل اور ڈیٹا سینٹرز کے قیام کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے اور جہاں ضرورت پیش آئی رائج الوقت رولز میں بہتری لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ ڈیٹا بیس کے قیام سے بجٹ کی تشکیل سمیت مفاد عامہ سے متعلق بہتر منصوبہ بندی ممکن ہوسکے گی اس کے علاؤہ ایجوکیشن ایکو سسٹم کی تشکیل سے تعلیمی نظام میں نمایاں بہتری آئے گی میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ اسٹوڈنٹ لائف سائیکل جیسے سوفٹ ویئر سے ایک طالب علم کا کلاس اول سے لیکر اس کے برسر روزگار آنے تک کا ڈیٹا موجود ہوگا ایسے دیگر کئی مفید سافٹ ویئر مختلف شعبوں کا ڈیٹا اکھٹا کرنے اور ان کی تصدیق اور موازنہ کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سرکاری محصولات کی وصولی کے لئے B-pay کے مجوزہ منصوبے کی تجویز کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیں گے اور عوامی سہولیات کے لیے ہر ایسے اقدام کو عملی جامہ پہنائیں گے جس سے ایک ہی چھت تلے عوام کو سرکاری امور میں آسانی اور معاونت حاصل رہے انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کی جدید سہولیات کو بروئے کار لاکر گورننس میں بہتری اور سروس ڈیلیوری کے عمل کو سہل بنایا جاسکتا ہے جبکہ پرفارمنس ایولیشن کے لئے آئی ٹی کے جدید طریقے کارکردگی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں اس لئے ایسے مفید اور دیرپا قابل عمل آئی ٹی پروجیکٹس تشکیل دئیے جائیں جس کے فوائد عوام کو حاصل ہوں اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی بلوچستان ایاز خان مندوخیل، ڈی جی آئی ٹی ملک شہزاد اعوان، انٹر نیشنل آئی ٹی اینڈ ڈیجیٹل کنسلٹنٹ نوید خالد لطیف، انٹر نیشنل بنکنگ اینڈ فنانشل کنسلٹنٹ حسن علی آغا نے بلوچستان میں آئی ٹی کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے منصوبوں اور حکمت عملی پر تفصیلی بریفننگ دی۔

خبرنامہ نمبر 4904//2023
کوئٹہ 21اکتوبر:نگران صوبائی وزیر برائے کھیل و امور نوجوانان نوابزادہ میر جمال رئیسانی نے آج اسلام آباد میں مسلم ہینڈز سکول آف ایکسیلنس اور مسلم ہینڈز کنٹری آفس کا وزٹ کیا۔ اس وزٹ کے دوران سکول کے تمام شعبہ جات کے بارے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا گیا۔ بعدازاں مسلم ہینڈز آفس میں پوری دنیا میں جاری مسلم ہینڈز کے جاری مختلف پروجیکٹس پر صوبائی وزیر کو مفصل بریفنگ دی گئی۔ خاص طور پر مسلم ہینڈز کی سپورٹس فار ڈویلپمنٹ کے لیے ”میدان” پروجیکٹ کے نام سے جاری خدمات کے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC