گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے ویڈنگ ایکسپو کا افتتاح کردیا ایکسپو میں نیشنل برانڈ کے 80 اسٹالز لگائے گئے ہیں۔ ماربل ڈیکوریشن پیسس،میک اپ اور مختلف اسٹالز شامل ہیں

کراچی ( اکتوبر21 )
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایکسپو سینٹر میں ویڈنگ ایکسپو کا افتتاح کردیا ۔ ایکسپو میں نیشنل برانڈ کے 80 اسٹالز لگائے گئے ہیں،جن میں ماربل ڈیکوریشن پیسس،میک اپ ،فرنیچر جیولری، پرفیوم،سجنے کے لئے پارلر ،عروسی ملبوسات کے اسٹالز لگائے گئے ہیں ۔ گورنر سندھ نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور منتظمین کی کاوش کو سراہا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ معاشی مشکل حالات کے باوجود اپنا کاروبار جاری رکھنے والے قابل مبارک باد ہیں ۔ بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور اسٹیک ہولڈرز اختلافات بھلا کر متحد ہوجائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کے لئے استحکام پاکستان کمیشن بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ذاتی حیثیت میں اور بطور گورنرسندھ وطن واپسی پر خوش آمدید کہتا ہوں ، انہیں وطن واپس آنے اور مقدمات پر نظر ثانی کی درخواست کا پورا حق حاصل ہے اگر وہ ایسا کررہے ہیں تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے ۔گورنرسندھ نے کہا کہ آصف علی زرداری ، مولانا فضل الرحمن ، خالد مقبول صدیقی ، سراج الحق ، اسفند یار ولی اور اختر مینگل سے کہتا ہوں کہ ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کے لئے ایک پلیٹ فارم پر آجائیں کیونکہ اگر ہم ایک نہ ہوئے تو حالات مزید بگڑ سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے کل( اتوار )شام 6 بجے گورنرہاﺅس آئیں ، تمام سول سوسائٹی کو بھی اس میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔
======================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC