گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے سندھ پریمیئر لیگ کی فرنچائز ٹیم خیر پور رائلزکے صدر عزیز قاسم کی ملاقات سندھ پریمیئر لیگ کے انعقاد،اس سے متعلق تیاریوں اور صوبہ میں کرکٹ کے فروغ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

کراچی ( اکتوبر21 )
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے سندھ پریمیئر لیگ کی فرنچائز ٹیم خیرپور رائلز کے صدر عزیز قاسم علی نے وفد کے ہمراہ گورنر ہاو¿س میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں سندھ پریمیئر لیگ کے دسمبر میں انعقاد،اس سے متعلق تیاریوں سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی اور صوبہ میں کرکٹ کے فروغ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ مقامی سطح پر کرکٹ کے فروغ کے لئے میرا ہرممکن تعاون جاری رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ 14 دسمبر سے شروع ہونے والی سندھ پریمیئر لیگ میں خیر پور رائلز کی شرکت خوش آئند ہے ۔واضح رہے کہ سندھ پریمیئر لیگ میں 6 ٹیمیں کراچی گلیڈی ایٹرز، حیدرآباد بہادرز، سکھر پیٹریاٹ ، بینظیر آباد لالز، خیر پور رائلز اور لاڑکانہ چیلنجرز حصہ لیں گی۔
=================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC