نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی چین کی کمیونسٹ پارٹی (CPC) کی پولیٹبیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور CPC کے مرکزی کمیشن برائے ڈسیپلن انسپیکشن کے سیکرٹری، لی شی (Li Xi) سے آج بیجنگ میں ملاقات ہوئی.


بیجنگ: 18 اکتوبر، 2023.

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی چین کی کمیونسٹ پارٹی (CPC) کی پولیٹبیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور CPC کے مرکزی کمیشن برائے ڈسیپلن انسپیکشن کے سیکرٹری، لی شی (Li Xi) سے آج بیجنگ میں ملاقات ہوئی. وزیرِ اعظم نے لی شی کو چین کی جانب سے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے شاندار انعقاد پر مبارکباد پیش کی. وزیرِ اعظم نے لی شی کو پولیٹبیورو قائمہ کمیٹی کا رکن منتخب ہونے پر بھی مبارکباد دی.

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے مابین سیاسی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے اہم امور پر بلامشروط تعاون پر اتفاق کیا. انہوں نے اقتصادی تعاون بالخصوص چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کی تعمیر پر نئے جوش و جذبے سے بھر پور توجہ مرکوز کرنے پر بھی اتفاق کیا.

ملاقات میں چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے حجم کو بڑھانے کئے اقدامات پر گفتگو ہوئی. ان شعبوں میں انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، کان کنی و معدنیات، انفراسٹرکچر اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافے کے ساتھ ساتھ صنعتی تعاون اور خصوصی سرمایہ کاری زونز کی تعمیر شامل ہیں.

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اور لی شی نے انسدادِ کرپشن اور مالی نظم و ضبط پر بھی تبادلہ خیال کیا. وزیرِ اعظم نے لی شی کو حکومتِ پاکستان کے شفافیت اور شراکتی گورننس کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور چین کے اس حوالے سے تجربات سے مستفید ہونے میں دلچسپی کا اظہار کیا.

==============================

بیجنگ: 18 اکتوبر، 2023.

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی پاکستان اور چینی کمپنی کے مابین پیٹرولیم کی صنعت میں 1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب میں شرکت. نگران وفاقی وزیرِ توانائی محمد علی بھی اس موقع پر موجود تھے.

یونائیٹڈ اینرجی گروپ اور پاکستان ریفائنری لمیٹد کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے.

ریفائنری سے حاصل ہونے والا پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل نہ صرف مہنگے درآمدی ایندھن کا متبادل ہوگا بلکہ ریفائینری کی پیٹرول کی کل پیداواری استعداد اڑھائی لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھ کر 16 لاکھ میڑک ٹن اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی پیداوار 6 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھ کر 20 لاکھ میٹرک ٹن ہو جائے گی.
=============================

اہم ترین—نگراں وزیراعظم۔۔۔بی آر ایف خطاب
سی پیک پاکستان کی پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، نگراں وزیر اعظم کا بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب

بیجنگ۔18اکتوبر ):نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بدھ کو بیجنگ میں منعقد ہونے والے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم (بی آر ایف) برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کی۔بی آر ایف کے اعلیٰ سطح کے فورم سے “آزاد عالمی معیشت میں روابط کی اہمیت” کے موضوع پر فورم سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے تیسرے بی آر آئی فورم کے کامیاب انعقاد پر چینی قیادت کو مبارکباد دی۔انہوں نے مشترکہ مستقبل اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے عالمی کمیونٹی کےصدر شی کے وژن کو سراہا جو عالمی رابطے، مشترکہ ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔انہوں نے صدر شی جن پنگ کے منظر عام پر آنے والے آٹھ نکاتی ایجنڈے کی حمایت بھی کی۔بی آر آئی کے فلیگ شپ منصوبے کے طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اپنی 10ویں سالگرہ منا رہی ہے۔نگران وزیراعظم کاکڑ نے پاکستان میں نئے اقتصادی مواقع پیدا کرنے میں سی پیک کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔پاکستان کی مضبوط اقتصادی ترقی کے لیے اس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے سی پیک کو ترقی، جدت، ذریعہ معاش، سبز معیشت، آزادانہ اور جامعیت کی راہداری کی چینی تجویز کی توثیق کی۔وزیراعظم نے بنی نوع انسان کو درپیش پیچیدہ بین الاقوامی چیلنجوں سے نمٹنے اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف اور 2030 کے ایجنڈے کے تحت حاصل ہونے والی کامیابیوں میں رکاوٹیں دور کرنے کے لیے متفقہ عالمی ردعمل کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے نقل و حمل، توانائی اور ڈیجیٹل معیشت میں سرمایہ کاری کرکے ترقی پذیر دنیا میں بنیادی ڈھانچے کے خلاء کو دور کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC