ہماری نسلوں کی بقا داؤ پر ہے، ڈاکٹر سروش لودھی


ہماری نسلوں کی بقا داؤ پر ہے، ڈاکٹر سروش لودھی

ماحولیاتی معاملات کو نصاب میں شامل کیا جائے، ڈاکٹر ذیشان شاکر

موسمی تبدیلیوں کے اثرات سے IOT، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور مشین لرننگ کے ذریعے بہتر طور پر نمٹا جاسکتا ہے، مقررین

جامعہ این ای ڈی اور یونی ورسٹی آف ویسٹ آف اسکاٹ لینڈ کے اشتراک سے دو روزہ عالمی کانفرنس CLIMTECH 2023 کا انعقاد

کراچی() جامعہ این ای ڈی اور یونی ورسٹی آف ویسٹ آف اسکاٹ لینڈ کے اشتراک سے دو روزہ عالمی کانفرنس بعنوان “CLIMTECH 2023ُ” کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی نے کی۔ استقبالی سیشن سے کی نوٹ اسپیکر یونی ورسٹی آف ویسٹ آف اسکاٹ لینڈ کے پروفیسر ذیشان شاکر اور ڈین پوسٹ گریجویٹ اسٹڈیز یونیورسٹی آف گلاسگو یو کے کے ڈاکٹر علی عمران، ریجنل ڈایریکٹر ایچ ای سی/ ڈائریکٹر جزل اسپورٹس جاوید علی میمن، کانفرنس چیئر/ چیئرمین فزکس ڈاکٹر عرفان احمد، چیئرمین ٹیلی کمیونیکیشن انجئینرنگ ڈاکٹر عمران اسلم اور مس لیلی جمیل نمایندہ برٹش کونسل بھی نے خطاب کیا۔ جامعہ ترجمان فروا حسن کے مطابق اس دو روزہ عالمی کانفرنس میں شیخ الجامعہ ڈاکٹر سروش لودھی سمیت ماحولیاتی ماہرین کا کہنا تھا کہ ماحولیات پر عمیق نگاہ اور تحقیق سے مسائل کا حل ممکن ہے جب کہ ماحول کے تمام مسائل، عمل کرکے بہتر کیے جاسکتے ہیں۔ شیخ الجامعہ نے طالب علموں سے خطاب میں کہاکہ موسموں کی تبدیلی، آب و ہوا میں فرق، فضائی آلودگی یہ ایسےخطرناک مسائل ہیں جنہوں نے ہماری نسلوں کی بقا داؤ پر لگادی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ماحولیاتی معاملات کو نصاب میں شامل کیا جائے تو بہتری ممکن ہے۔ کانفرنس کے ٹیکنیکل سیشن کے مقررین عباس ساجد، پروینشل چیف سمیڈا سندھ مکیش کمار، پروفیسر قمر عباسی یونی ورسٹی آف گلاسگو، زہرا انیق(ernst n young) ، ایس ڈی جی سپورٹ یونٹ سندھ نوید شیخ، چئیرمین انوارمینٹل انجیئرنگ ڈاکٹر عاطف مصطفے، کوچیئر کانفرنس ڈاکٹر غوث بخش ناریجو نے زور دیاکہ موسمی تبدیلیوں کے اثرات سے IOT، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور مشین لرننگ کے ذریعے بہتر طور پر نمٹا جاسکتا ہے۔اختتامی سیشن میں پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، ڈین ای سی ای پروفیسر ڈاکٹر سعد احمد قاضی، ڈاکٹر کیشو دہل یونی ورسٹی آف اسکاٹ لینڈ کا کہنا تھا کہ ماحولیات کے حوالے سے آگہی و شعور کی بیداری کے لیے طالب علموں، سول سوسائٹی اور میڈیا کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، سب ایک پیج پر ہوں تو معاملات جلد بہتر ہوسکتے ہیں۔ اختتامی کلمات ادا کرتے ہوۓ کانفرنس سیکریٹری ڈاکٹر سندس علی نے ملکی اور بین الاقوامی ماہرین ماحولیات کا شکریہ ادا کیا جب کہ کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مبارک باد کے ساتھ سوینئرز بھی تقسیم کیے گئے۔
=========================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC