محمد بلال شیخ نے آخری دم تک ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ، سرنڈر سے انکار ان کے موقف کی سچائی کو ثابت کرتا رہا ۔


محمد بلال شیخ نے آخری دم تک ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ، سرنڈر سے انکار ان کے موقف کی سچائی کو ثابت کرتا رہا ۔

پاکستان کے ممتاز بینکر محمد بلال شیخ 10 ستمبر کو رضائے الہی سے انتقال فرما گئے پروردگار عظیم ان کے درجات بلند فرمائے اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور مرحوم کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے امین ۔

چھ دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط ان کا طویل اور شاندار بینکنگ کیریئر انہیں پاکستان میں بینکنگ کے شعبے میں ایک منفرد اور ممتاز حیثیت کا مالک بناتا ہے اور وہ اخری دم تک ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے رہے انہوں نے کسی بھی دباؤ کے سامنے سرنڈر کرنے سے انکار کیا اور ہر طرح کے حالات کا جرات بہادری اور دلیری سے سامنا کیا یہی بات ان کے موقف کی سچائی کو ثابت کرتی ہے ۔
زندگی کے اخری ایام انہوں نے بینکنگ کی دنیا سے دور رہ کر اپنی فیملی اور اپنے بچوں کی پیاری اولاد کے ساتھ گزارے اور اسی میں خوشی محسوس کرتے رہے ۔

جیوے پاکستان ڈاٹ کام سے وہ اکثر بات چیت کرتے رہتے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر سابق صدر اصف علی زرداری کے خلاف بیان دینے کے لیے بہت دباؤ ڈالا گیا لیکن میں نے ہمیشہ یہی کہا کہ اگر ساری دنیا ایک طرف ہو جائے پھر بھی میں یہی بتاؤں گا کہ اصف زرداری نے سندھ بینک کو کھڑا کرنے اور اس کو چلانے کے معاملات میں مجھے فری ہینڈ دیا اور کسی قسم کی مداخلت اور دباؤ سے ازاد رکھا یہی وجہ ہے کہ میں سندھ بینک کے قیام سے لے کر اس کو استحکام دلانے تک مختلف مشکلات اور مسائل کا کامیابی سے مقابلہ کر سکا اور مشکل ترین حالات میں ایک ایسا بینک کھڑا کر دیا جو اج اپنی اب و تاب سے کام کر رہا ہے ۔محمد بلال شیخ سندھ بینک کے بانی صدر اور سی ای او رہے ان کے کریڈٹ پر صرف سندھ بینک نہیں بلکہ اور بہت سے مالیاتی اداروں کی کامیابی کا سہرا سجا اور انہیں قریب سے جاننے والے گواہی دیتے ہیں کہ وہ اپنے شعبے میں بلا کے ذہین قابل انتہائی باصلاحیت اور تجربہ کار شخصیت کے مالک تھے اور ان کا پورا کیریئر شاندار کامیابیوں سے عبارت ہے ۔
اب جب کہ وہ اس دنیا میں نہیں ہیں اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں تو ان کی ثابت قدمی اور ان کی دلیری اور بہادری کو یاد کرنا اور ان کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرنا لازم ہے ۔
===============================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC