دعوت اسلامی امریکہ کی اسلامک یونیورسٹی جامعات المدینہ کی پہلی گریجویشن تقریب ہیوسٹن میں منعقد ہوئی جامعات المدینہ سے فارغ التحصیل ہونے والے پہلے 8 نوجوان اسلامک اسکالرز کی دستار بندی بھی کی گئی اور انہیں تعریفی اسناد سے نوازا گیا

دعوت اسلامی امریکہ کی اسلامک یونیورسٹی جامعات المدینہ کی پہلی گریجویشن تقریب ہیوسٹن میں منعقد ہوئی

جامعات المدینہ سے فارغ التحصیل ہونے والے پہلے 8 نوجوان اسلامک اسکالرز کی دستار بندی بھی کی گئی اور انہیں تعریفی اسناد سے نوازا گیا

‏Stafford center میں منعقدہ تقریب میں قونصل جنرل ہیوسٹن آفتاب چودھری اور ڈسٹرکٹ اٹارنی برائن مڈلٹن سمیت عمائدین کمیونٹی نے بھی شرکت کی

ہیوسٹن رپورٹ نمائندہ خصوصی

دعوت اسلامی امریکہ کی اسلامک یونیورسٹی جامعات المدینہ کی پہلی گریجویشن تقریب ہیوسٹن کے معروف stafford center میں منعقد ہوئی جس میں جامعات

المدینہ سے فارغ التحصیل ہونے والے پہلے 8 نوجوان امریکی اسلامک اسکالرز محمد افضل حقانی ،جاوید جمیل ،محمد صبیح حقانی ،محمد خضامہ،محمد قواعد الدین،محمد صہیب حقانی اور جواد جمیل کو اسناد سے نوازا گیا اور ان کی دستار بندی بھی کی گئی

تقریب میں قونصل جنرل ہیوسٹن آفتاب چودھری اور ڈسٹرکٹ اٹارنی برائن مڈلٹن سمیت دعوت اسلامی کے کارکنوں اور دنیا بھر سے آئے ہوئے علماء دین نے بھی شرکت کی

تقریب میں دعوت اسلامی کے تحت امریکہ میں اسلامی تعلیم کے فروغ کیلے کی جانے والی کاوشوں پر پریزینٹیشن بھی دی گئی جس میں بتایا گیا کہ امریکہ سمیت دنیا بھر میں دعوت اسلامی کے تحت دعوت مدینہ کی 1300 شاخیں کام کررہی ہیں اور اس کے 142 کیمپس قائم ہیں جس میں 34 ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں جبکہ آئن لائن فیضان اکیڈمی سے 21 ہزار طلبہ فیضیاب ہورہے ہیں
امریکہ میں جامعات المدینہ کے 16 مراکز ہیں
خواتین اسکالرز کیلے پہلی جامعات المدینہ شگاگو میں قائم کی گئی ہے

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعات المدینہ امریکہ کے اسلامک اسکالرز پروگرام کے سربراہ مولانا محمد کاشف مدنی کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ سال میں امریکہ سمیت دنیا بھر میں دعوت اسلامی کی جامعات کی تعداد 1300 تک پہنچ گئی ہے

کلپ کاشف مدنی

تقریب سے دعوت اسلامی امریکہ کے سربراہ حافظ انصار احمد اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا
======================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC