سندھ ریونیو بورڈ کا اہم اعلامیہ ۔ٹیکس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع ۔

سندھ ریونیو بورڈ کا اہم اعلامیہ ۔ٹیکس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع ۔تفصیلات کے مطابق ایس ار بی سندھ ریونیو بورڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ( سرکلر نمبر ،04/2023) ٹیکس جمع کرانے کی تاریخ میں اس مہینے توسیح کی گئی ہے سندھ گورنمنٹ ہیڈ اکاؤنٹ B_ 02384 کے لیے اخری تاریخ پیر 21 اگست 2023 مقرر کی گئی ہے جبکہ ای فائلنگ ٹیکس ریٹرنز (برائے جولائی 2023 )کے لیے اخری تاریخ 24 اگست بروز منگل مقرر کی گئی ہے ۔
سندھ ریونیو بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق یہ توسیع ایس ار بی کے ای پورٹل کے نان فنکشن ہونے کی وجہ سے کی گئی ہے جسے ایف بی ار اور پرال اپریٹ کرتے ہیں ۔

============================

خطے میں اقتصادی خوشحالی، جمہوریت اور استحکام کے لئے امریکی عزم قابل قدر ہے۔نگران وزیراعظم
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا امریکی وزیر خارجہ کے تہنیتی پیغام پر شکریہ ۔۔۔۔عبوری حکومت آئین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابی عمل کو آسان بنانے کے لیے پوری تندہی سے کام کرے گی۔۔۔پاکستان امریکہ کے ساتھ شراکت داری کو اہمیت دیتا ہے ۔۔۔خطے میں اقتصادی خوشحالی، جمہوریت اور استحکام کے لئے امریکی عزم قابل قدر ہے۔۔۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کا ٹویٹ
====

متحدہ عرب امارات کے سفیرحماد عبید ابراہیم کی نگران وزیراعظم سے ملاقات
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے متحدہ عرب امارات کے سفیرحماد عبید ابراہیم کی ملاقات۔۔۔دونوں برادر ملکوں کے درمیان تجارت ،سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبے میں تعاون کا فروغ چاہتے ہیں ۔۔۔ وزیر اعظم کا یو اے ای میں کوپ28سمٹ کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار ۔۔۔

==