نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے جنرل ہسپتال میں زیر علاج رضوانہ کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرسردارظفرالفرید،ایم ایس ڈاکٹرخالد بن اسلم ودیگرڈاکٹرزموجودتھے۔

لاہور ( جنرل رپورٹر )نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے جنرل ہسپتال میں زیر علاج رضوانہ کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرسردارظفرالفرید،ایم ایس ڈاکٹرخالد بن اسلم ودیگرڈاکٹرزموجودتھے۔ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے رضوانہ اور اس کے والدین سے ملاقات کی۔ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اس موقع پر میڈیاسے گفتگو بھی کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رضوانہ کو جنرل ہسپتال کے پرائیویٹ روم میں شفٹ کردیاگیاہے۔ اللہ پاک کے کرم سے رضوانہ کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔ رضوانہ کی پلاسٹک سرجری کی جائے گی۔ رضوانہ کے کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ ملزمہ نے رضوانہ بیٹی پر بڑابہیمانہ تشددکیاہے۔ رضوانہ ہماری بچی ہے،اس کو ہر قسم کی سپورٹ مہیاکریں گے۔ رضوانہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ رضوانہ کا علاج کرنے والے تمام ڈاکٹرزکوشاباش دیتے ہیں۔ محکمہ صحت سے ڈاکٹرعمرکے واقعہ کی رپورٹ طلب کررہے ہیں۔ دنیامیں کہیں بھی انسانی حقوق کی پامالی نہیں ہونی چاہئے۔اغوا ء کر کے تشددکے واقعہ کی پرزورمذمت کرتے ہیں۔ ڈاکٹرعمرکے معاملہ پرابھی ایڈووکیٹ جنرل سے بھی بات کی جائے گی۔ محکمہ صحت پنجاب ڈاکٹرعمرکے ساتھ کھڑاہے۔
=============================