گلوکارہ صنم ماروی نے تیسرے شوہر سے بھی علیحدگی اختیار کر لی

پاکستان کی معروف گلوکارہ صنم ماروی نے تیسرے شوہر حبیب قریشی سے بھی علیحدگی اختیار کرلی۔

گلوکارہ نے تیسرے شوہر سے علیحدگی کی وجوہات پر مؤقف دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ میں ایک شادی کروں یا چار، یہ میری مرضی ہے۔

خیال رہے کہ گلوکارہ صنم ماروی نے تیسرے شوہر حبیب قریشی سے خفیہ نکاح کیا تھا، لاہور کی مقامی عدالت نے خلع کی ڈگری 7 جولائی کو جاری کی۔

اس سے قبل صنم ماروی نے اپنے دوسرے شوہر حامد علی بہلوال پر تشدد کا الزام لگا کر خلع لی تھی، دوسرے شوہر سے صنم ماروی کے 3 بچے ہیں جبکہ ان کی پہلی شادی آفتاب احمد سے ہوئی تھی جن کا 2009ء میں کراچی میں قتل ہو گیا تھا۔
https://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Entertainment/741802
=========================

کبریٰ خان نے اداکاروں کے کردار پر سوشل میڈیا صارفین کے گھناؤنے الزامات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اداکار آسان ہدف ہوتے ہیں اس لیے لوگ ہمارے خلاف ہر طرح کی باتیں کرنے کو اپنا حق سمجھتے ہیں،سوشل میڈیا پر میں نے اپنے خلاف ایسی چیزیں دیکھی جس کی وجہ سے مجھے شدید گھبراہٹ ہونا شروع ہوگئی اور مجھے اسپتال جانا پڑا۔‘

اداکارہ کبریٰ خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اگر اپنے حق کے لیے نہیں لڑسکتی تو دوسروں کےلیے بات بھی نہیں کرسکتی، میرے خلاف پہلے بھی سوشل میڈیا کئی باتیں پھیلائی گئیں لیکن نظرانداز کیا ،مگر حالیہ الزامات پر چپ نہیں بیٹھ سکی، ہر سال کسی نہ کسی اداکار پر الزام لگا کرذلیل کرنا معمول بن گیا ہے۔

کبریٰ خا ن نے کہا کہ میرے کام اور فن پر تنقیدکی جاسکتی ہے لیکن کسی کو میری ذاتی زندگی اور کردار پر بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ، سوشل میڈیا پر اپنے اوپر لگنے والے الزمات دیکھ کر ذہنی حالت بہت خراب ہوگئی تھی،معاملے کو سمجھنے میں دودن لگ گئے کہ آخر کیا ہورہا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ معاملے کو گزرے کافی وقت ہوگیا لیکن آج بھی سوشل میڈیا پر تصویر اپلوڈ کرنے پر10 میں سے ایک شخص لازمی مذکورہ معاملے کو ہوا دینے کی کوشش کرتا ہے،’سوشل میڈیا پر میں نے اپنے خلاف ایسی چیزیں دیکھی جس کی وجہ سے مجھے شدید گھبراہٹ ہونا شروع ہوگئی اور مجھے اسپتال