)شعبہ گیسٹرو انٹالوجی اور ہیپٹالوجی جناح ہسپتال کے زیر اہتمام عالمی یوم تدارک ہیپاٹائٹس کی مناسبت سے سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا

لاہور(مدثر قدیر)شعبہ گیسٹرو انٹالوجی اور ہیپٹالوجی جناح ہسپتال کے زیر اہتمام عالمی یوم تدارک ہیپاٹائٹس کی مناسبت سے سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ندیم حفیظ بٹ, پروفیسر آف میڈیسن پروفیسر خالد محمود خان سمیت طبی ماہرین, پیرا میڈکس اور نرسز نے شرکت کی اس موقع پر سیمینار سے خطاب کے دوران طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ جگر کی سوجن کو ہیپاٹائٹس کہتے ہیں۔ ہیپاٹائٹس جگر کے کام کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے۔ جگر جسم کا وہ حصہ ہے جو خوراک ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ ٹاکسن اور فاضل مادہ کا اخراج کرتا ہے اور طاقت پیدا کرتاہے۔ ہیپاٹائٹس وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے جن
کی بہت سی اقسام ہیں۔ وائیرل ہیپاٹائیٹس BاورC سے دنیا بھر میں 325ملین لوگ متائثر ہیں اور اس کی وجہ سے ہر سال تقریباً 14لاکھ افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ جان لیوا بیماریوں کی مد میں ٹی بی کے بعد یہ دوسری بڑی بیماری ہے جس کے متاثرہ افراد کی تعداد ایچ آئی وی کے متائثرہ افراد سے 9گنا ذیادہ ہے۔ یہ ایک ایسی بیماری ہے جس سے مناسب احتیاطی تدابیر کے ذریعے بچا جا سکتا ہے، اگر کسی کو یہ ہو جائے تو اس کا علاج بھی ممکن ہے لیکن بد قسمتی سے اس کا شکار 80فیصد سے زائد افراد نہ تو کسی قسم کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ ہیں اور نہ ہی ان کے پاس تشخیص و علاج کی مناسب سہولیات دستیاب ہیں
ان کا کہنا تھا کہ ہیپاٹائٹس کی علامات میں شدید تھکاوٹ
زکام, بُخار، سر درد اور کمزوری
اُلٹیاں,
معدے کی خرابی
پسلیوں کے نیچے جگر کے سیدھی طرف درد
بھُوک نہ لگنا
گہرا پیشاب
پَٹھوں میں درد
خارش
جلِد اور آنکھوں کا پیلا ہونا شامل ہیں جبکہ اس کی وجوہات میں آلودہ پانی اور خوراک جیسا کہ لوگ ایسا کھانا کھا لیں یا ایسا پانی پی لیں جس میں فضُلاتی مادہ شامل ہو تو لوگ اکثر ہیپاٹائٹس کا شکار ہو جاتے ہیں۔سیمینار کے اختتام پر ہونے والی آگاہی واک پرنس آفس سے شروع ہوئی اور آڈیوٹوریم پر ختم ہوئی جس میں شامل طبی ماہرین نے آگاہی بینرز اور فیلکس اٹھا رکھی تھیں جن پر ہیپاٹائٹس سے بچاؤ اور تحفظ کے حوالے سے آگاہی درج تھی اس موقع پر نمائندہ اومیگا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر خالد محمود خان نے بتایا کہ ہیپاٹائٹس لاعلاج نہیں
حفاظتی ٹیکوں اور مناسب خوراک کے ذریعے ہیپاٹائٹس سے بچاو ممکن ہے جبکہ
ہیپاٹائٹس اے اور بی سے بچاو کے لیے اب حفاظتی ٹیکے موجود ہیں۔
صحیح ادویات کے استعمال سے آپ اپنے خاندان کو ہیپاٹائٹس اے اور بی سے بچا سکتے ہیں۔
==========================

لاہور(جنرل رپورٹر)یوم عاشور کے انتظامات کے سلسلے میں لاہور جنرل ہسپتال میں آج پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفرکی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں عاشورہ پر جنرل ہسپتال میں کئے جانے والے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم سمیت تمام انتظامی شعبوں کے انچارج صاحبان نے شرکت کی۔ اجلاس میں پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ عاشور کے موقع پر محکمہ صحت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عاشور پر ہسپتال کی ایمرجنسی میں جان بچانے والی ادویات وافر مقدار میں سٹاک کی جائیں، طبی الات مکمل طور پر فنکشنل رکھے جائیں اور ملازمین الرٹ رہیں۔ ڈاکٹر الفرید ظفر نے کہا کہ زنجیر زنی سے متاثرہ افراد کے لیے الگ بیڈز مخصوص کیے جائیں گے تاکہ ایمرجنسی میں آنے والے دیگر مریضوں کا علاج بلا تعطل جاری رہ سکے۔
نویں دسویں محرم کو ہر شفٹ میں ایڈیشنل ایم ایس ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔
پرنسپل نے ہدایت کی کہ اے ایم ایس ورکس، الیکٹریکل انجینیئرز اور متعلقہ سٹاف اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔ہسپتال کے جنریٹرز فعال اور ایمبولینسز سٹینڈ بائی رکھی جائیں۔
ہسپتال کے مختلف شعبوں میں باہمی رابطے کے لیے ٹیلی فون ایکسٹینشن کی درستگی یقینی بنائی جائے۔ انچارج بلڈ بینک مختلف بلڈ گروپس کے بیگز کی دستیابی یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی سٹاف کا کوئی رکن 30 جولائی تک ایم ایس کی اجازت کے بغیر چھٹی نہیں کر سکے گا۔علاوہ ازیں
نرسنگ طالبات بھی نویں دسویں محرم کو ایمرجنسی میں معاونت کے لیے موجود رہیں گی۔
ایم ایس تمام معاملات کی براہ راست مانیٹرنگ کریں گے، ڈی ایم ایس یا سٹاف ممبرز اگلی شفٹ کو چارج دیے بغیر نہ جائیں۔ پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ تمام انتظامی شعبوں کے انچارج صاحبان اپنی ڈیوٹی ذمہ داری سے نبھائیں تاکہ محرم کے تقدس کے تقاضے پورے ہو سکیں۔
===============

لاہور(جنرل رپورٹر)اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی انتظامیہ نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئرپروفیسرڈاکٹراطہر محبوب کی ہدایات پر یونیورسٹی کے دو افسران کے منشیات کے استعمال اور فروخت کے الزام میں گرفتاری کے بعدایک اعلی اختیاراتی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے۔اس کمیٹی کے سربراہ پروفیسرڈاکٹر راؤسعید احمد،چئیرمین ڈیپارٹمنٹ آف فارماسیوٹیکل کیمسٹری جبکہ ممبران میں پروفیسرڈاکٹر محمد امجد،ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ،پروفیسرڈاکٹر سعیداحمد بزدار،ڈائریکٹرانسٹیٹیوٹ آف فزکس،محمد بلال ارشاد،ایڈیشنل رجسٹرار لٹیگیشن شامل ہیں۔یہ کمیٹی دونوں افسران کے خلاف الزامات کی جامع تحقیق کرائے گی اور تمام دستیاب ڈیجیٹل،فزیکل اور دیگر گواہیوں پر مبنی مواد کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی ممبران تمام امور کا شفاف اور غیرجانبدارانہ جائزہ لے کر تفصیلی رپورٹ پیش کریں گے اور الزامات ثابت ہونے پر انضباطی کاروائی کی سفارش کریں گے۔کمیٹی نوٹیفیکیشن کے مطابق خزانہ دار پروفیسرڈاکٹر ابوبکراور چیف سیکیورٹی آفیسرمیجر سید اعجاز حسین شاہ کو فوری طورپرتحقیقات مکمل ہونے تک معطل کر دیا گیا ہے۔دریں اثناء ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ پنجاب نے بھی یونیورسٹی انتظامیہ سے رابطہ کر کے ایک مشترکہ تحقیقی کمیٹی تشکیل دید ی ہے۔ جس کے سربراہ ڈاکٹرفرید شریف،ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز کالجز ساؤتھ پنجاب ہیں دیگر ممبران میں پروفیسرڈاکٹر محمد امجد،ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ،پروفیسرڈاکٹر سعیداحمد بزدار،ڈائریکٹرانسٹیٹیوٹ آف فزکس،محمد بلال ارشاد،ایڈیشنل رجسٹرار لٹیگیشن شامل ہیں۔یہ کمیٹی تین دن میں سفارشات سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب کو پیش کرے گی۔
===============================

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی ایڈمنسٹریٹو اینڈ ٹیکنیکل سٹاف ایسوسی ایشن اور نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے عہدیداران چوہدری بشارت محمود اور طیب اعجاز خان نےپنجاب کابینہ کا ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں وفاق کے برابر اضافے کی منظوری خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کے برابر تنخواہوں و پنشن میں اضافہ 15 لاکھ ملازمین کی جیت ہے اور
ملازمین وزیراعظم ،مشیر وزیراعظم ملک محمد احمد خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے شکر گزار ہیں ۔جبکہ اپنے وعدے کے مطابق ایل۔پی۔ار
کے کالے قانون کو بھی جلد ختم کریں گئے.نیشنل لیبر فیڈریشن اور آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کی قیادت تاریخی کامیابی پر مبارکباد کی مستحق ہے ۔
ملازمین کا 5 دن شدید گرمی و حبس میں سول سیکرٹریٹ کے سامنے پرامن دھرنا تاریخی کامیابی بنا۔
تاریخی کامیابی پر ملازمین مبارکباد کے مستحق ہیں۔
نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان ملازمین کا مؤثر اور مضبوط پلیٹ فارم ہے ۔
============================