)نجی ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ پر دل کے مریضوں کیلئے مفت علاج بند ہونے کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں بھی مریضوں کو لمبی لمبی لسٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

لاہور ( جنرل رپورٹر)نجی ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ پر دل کے مریضوں کیلئے مفت علاج بند ہونے کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں بھی مریضوں کو لمبی لمبی لسٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق جناح ہسپتال کے کارڈیک سرجری یونٹ میں دل کے آپریشن نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں۔گذشتہ دو ماہ میں صرف 5 مریضوں کے آپریشن کیے جا سکے ہیں، گذشتہ ایک ماہ میں صرف چار مریضوں کے آپریشن کیے گئے رواں مہینہ میں اب تک صرف ایک آپریشن کیا جا سکا ہے، سیکڑوں مریض بائی پاس آپریشن کے منتظر ہیں۔جناح ہسپتال میں کروڑوں روپے کی لاگت سے دو ماڈیولر آپریشن تھیٹر بنائے گئے ہیں مگر دل کے مریضوں کو جدید ترین آپریشن تھیٹر میں علاج معالجہ کی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں۔ جناح ہسپتال میں مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں کی بجائے نجی ہسپتالوں میں منتقل کیے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ جناح ہسپتال کے کارڈیک یونٹ میں دل کے آپریشن نہ ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، ہیلتھ کارڈ پر مفت علاج معالجہ بند ہونے سے مریض خوار ہو رہے ہیں۔
=======================