لڑکی کی لاش اسپتال میں چھوڑ کر جانے والے ملزم جبران کو ڈیفنس سے حراست میں لیا گیا

لڑکی کی لاش اسپتال میں چھوڑ کر جانے والے ملزم جبران کو ڈیفنس سے حراست میں لیا گیا

جناح اسپتال کراچی میں خاتون کی لاش چھوڑ کر جانے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) جنوبی سید اسد رضا کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش اسپتال میں چھوڑ کر جانے والے ملزم جبران کو ڈیفنس سے حراست میں لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم کو سی سی ٹی وی ویڈیو کے ذریعے شناخت کیا گیا تھا۔


کراچی: جناح اسپتال میں مردہ حالت میں لائی گئی لڑکی کا شوہر زیر حراست

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا والد بھی پنجاب سے کراچی پہنچ گیا ہے، جس کا بیان ریکارڈ کیا جا رہا ہے، والد کے بیان کی روشنی میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ لڑکی کی لاش ملنے کا واقعہ ہفتے کی صبح پیش آیا تھا، جہاں کار میں سوار ایک مرد اور ایک عورت لڑکی کی لاش جناح اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ لاش کو اسپتال لانے والی خاتون کی تلاش جاری ہے، مذکورہ کار کرائے پر حاصل کی گئی تھی، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
https://jang.com.pk/news/1241270
=========================