جنت سویٹ ہومز کے ننھے فرشتوں کا فری ماھانہ میڈیکل چیک اپ


رپورٹ ۔۔۔۔۔شہزاد بھٹہ
=======
تندرستی دنیا کی سب سے بہترین نعمت ھے صحت مند بندہ خوش قسمت ھوتا ھے کیونکہ صحت ھو تو سب کچھ اچھا لگتا ھے دنیا کے سارے رنگ بہار دکھاتے ہیں اور جب کسی بندہ کی طبیعت میں کچھ خرابی ھو جائے تو یہی خوبصورت رنگ پھیکے پڑ جاتا ھے
یتیم و بے سہارا بچوں کے ادارے جنت سویٹ ہومز حسین آباد علی رضا آباد رائے ونڈ روڈ لاھور کی انتظامیہ نے ہمیشہ کوشش کی ھے کہ اپنے رھائشی پزیر بچوں بچیوں کی تعلیم و تربیت اور دیگر ضروری سہولیات کے ساتھ ساتھ صحت کا بھی خیال رکھا جائے اور ایسے اقدامات کیے جائیں جن سے ادارے کے معصوم فرشتے کو کبھی بھی طبی مساہل کا سامنا نہ کرنے پڑے
جنت سویٹ ہومز کی منیجنگ ڈائریکٹر مس صائمہ محسن نے بتایا کہ جنت الفردوس ٹرسٹ کی جانب سے ھر ماہ باقاعدگی سے طبی معائنہ کیا جاتا ھے اس مقصد کے لیے لاھور کے مایہ ناز طبی ماہرین کی خدمات حاصل کی جاتی ھیں انہوں نے زندگی کا سارا حسن صحت اور عزت میں پنہاں ہے انسان صحت مند نہ ہو تو دولت کے انبار اور تاج و تخت کے اختیار مل کر بھی اسے خوشی عطا نہیں کرسکتے۔
جنت سویٹ ہومز میں رھائش پذیر طلبہ و طالبات کو ماھانہ میڈیکل چیک اپ پروگرام کے تحت ڈاکٹر ماریہ ابرار ماھر جلد dermatologist، ڈاکٹر عاصم ممتاز چلڈرن اسپشلسٹ،ڈاکٹر رضوان گوھر چلڈرن اسپشلسٹ اور ڈاکٹر عتیقہ ارشد چلڈرن اسپشلسٹ نے فرداً فرداً تمام بچوں کا فری تفصیلی معائنہ کیا اور ضروری ہدایات دیں اس موقع پر سینئر میڈیکل ٹیم نے جنت سویٹ ہوم کا تفصیلی وزٹ بھی کیا اور بچوں کو اعلی سہولیات فراہم کرنے پر خراج تحسین بھی پیش کیا اور اپنی طرف سے بچوں کی صحت سے متعلقہ امور بارے بھر پور تعاون کا یقین
صحت ہی سب سے بڑی دولت اور عزت سب سے بڑی نعمت ہے۔ انسان کی صحت درست ہو اور عزت کے ساتھ زندگی گزر رہی ہو تو یہی سب سے بڑی نعمت ہے اور انسان کو ہر لمحہ اس کے لئے شکر گزار رہنا چاہئے ایک پیار آدمی کو زندگی کے کسی گوشے میں خوشی اور راحت نہیں ملتی
خوشی کا تعلق دل اور صحت سے ہے دل خوش ہوتا ہے تو خزاں بھی بہار ہے اور ایک بیمار انسان کا دل ہمیشہ پریشان رہتا ہے اسے ہر شے اداس نظر آتی ھے
جنت الفردوس ٹرسٹ کی نائب صدر ڈاکٹر پروفیسر شاھدہ خورشید، مس صائمہ محسن ، محمد ثاقب ایڈمن منیجر نے ڈاکٹر ماریہ ابرار، ڈاکٹر عاصم ممتاز، ڈاکٹر رضوان گوھر اور ڈاکٹر عتیقہ ارشد کی آمد اور معصوم بچوں کو فری میڈیکل سہولیات فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا
====================