چیئرمین مورڑو میربحر ٹاؤن علی اکبر نے کہا ہے کہ ہم سب کی یہ ذمہ داری ہے کہ عوام الناس کو بہترین سہولیات فراہم کریں

ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کراچی(کیماڑی)
(محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ)
پریس ریلیز
تاریخ26-06-2023
کراچی( )چیئرمین مورڑو میربحر ٹاؤن علی اکبر نے کہا ہے کہ ہم سب کی یہ ذمہ داری ہے کہ عوام الناس کو بہترین سہولیات فراہم کریں ان خیالات کا اظہار چیئرمین نے میونسپل کمشنر سالک احمد بھٹوکے ہمراہ بلدیاتی افسران سے تعارفی میٹنگ کرتے ہوئے کیا اس موقع پرچیئرمین نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مورڑو میربحر ٹاؤن میں عیدالاضحی اور مون سون برسات کے انتظامات کے ساتھ ساتھ بلدیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل سے استفادہ حاصل کیا جائے دیانتداری سے فرائض انجام دینے والے ملازمین کے مسائل اور دیگر مراعات میں فوقیت دی جائے گی بلدیاتی افسران نے چیئرمین کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ مورڑو میربحر ٹاؤن عیدالاضحی اور مون سون برسات کے انتظامات کے ساتھ ساتھ کاموں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے افسران و عملہ پوری تندہی سے فرائض انجام دیئے جائیں گے قبل ازیں چیئرمین نے میونسپل کمشنر کے ہمراہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مورڑومیر بحر میں موجود تمام محکموں کا وزٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مورڑومیر بحرٹاؤن میں سہولیات کی فراہمی کے عمل میں لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں حاضری رجسٹر چیک کرکے غیر حاضر اور دیر سے آنے والے ملازمین کیلئے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں کے سربراہان ملازمین کی حاضری اور دفتری اوقات کار کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کریں۔

انفار میشن آفیسر