امتحانات انٹر بورڈ کراچی نے سمندری طوفان کے پیش نظر ملتوی کیے جانے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا۔

کراچی انٹر بورڈ امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان
امتحانات طوفان کے باعث ملتوی ہوئے تھے
امتحانات انٹر بورڈ کراچی نے سمندری طوفان کے پیش نظر ملتوی کیے جانے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا۔

نئے شیڈول کے تحت 14 جون کا ملتوی پرچہ 19 جون، 15 جون کا پرچہ 20 جون اور 16 جون کا ملتوی پرچہ 21 جون کو ہوگا۔

ناظم امتحانات انٹر بورڈ کراچی کا کہنا تھا کہ پریکٹیکل امتحانات 20 جون سے 20 جولائی تک ہوں گے۔

یاد رہے کہ سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر 14، 15 اور 16 جون کو ہونے والا پرچہ ملتوی کردیا تھا۔

اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ نے کراچی نے اعلان کیا تھا کہ کمشنر کراچی کی جانب سے سمندری طوفان کے باعث شہر میں امتحانات اور تعلیمی سرگرمیاں ملتوی کے نوٹیفکیشن کی روشنی میں انٹرمیڈیٹ کے پرچے ملتوی کردیے گئے ہیں۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے کراچی کے پریس ریلیز کے مطابق ملتوی کیے جانے والے پرچوں کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
==============================

بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنس کیمپس میں 5 ویں عالمی کانفرنس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنس کیمپس میں دو روزہ 5 ویں انٹرنیشنل کانفرنس ابن سینا آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی، کالج آف فیزیشن اینڈ سرجنز پاکستان کے صدر ڈاکٹر خالد گوندل بطور مہمان خاص شریک ہوئے، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، ڈی جی بحریہ یونیورسٹی وائس ایڈمرل (ر) اطہر مختار ہلال نے دوران خطاب علم دوستی اور ریسرچ کو فوقیت دینے پر شرکاء کی خدمات کو سراہا، WHO کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر پالیتھا گنارتنا نے نئی تحقیق کے حصول پر زور دیا۔

کانفرنس میں ملکی، غیر ملکی اسکالرز نے تحقیقی مقالات پیش کئے جبکہ سائینٹفک پیپرز، ورکشاپس اور پوسٹر کامپٹیشن کا انعقاد کیا گیا اور عمدہ کارکردگی پر انعامات تقسیم کئے گئے، ڈین ہیلتھ سائنسس میجر جنرل (ر) ڈاکٹر شہلا بقائی نے کانفرنس کے بنیادی اغراض و مقاصد کے بارے میں شرکاء کو آگاہی فراہم کی۔ اختتام پر ڈی جی یونیورسٹی نے مہمان خصوصی کو سووینئر پیش کیا۔
==========================
سندھ کے تمام کالجز میں اسکاؤٹ یونٹس کا قیام یقینی بنایا جائیگا، پروفیسر شاداب

کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ کے ڈائریکٹر جنرل کالجز ، اور سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے نائب صوبائی کمشنر پروفیسر شاداب حسین نے کہا ہے کہ سندھ کے تمام کالجز میں اسکاؤٹ یونٹس کے قیام کو یقینی بنا کر تعلیمی اداروں میں اسکاؤٹس کے ذریعہ بہتر معاشرہ تشکیل دینے کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی، کیونکہ اسکاؤٹنگ کے ذریعہ نوجوانوں کو ملک کا مفید اور با کردار شہری بنا کر تعلیمی اداروں کے ماحول کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار صوبائی اسکاؤٹ ہیڈ کوارٹرز میں کالج ڈسٹرکٹ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ 10سے16جولائی گلستان اسکاؤٹس کراچی میں روور لیڈر کورس منعقد کی جائے گا۔ اگست میں کالجز کھلنے کے ساتھ اسکاؤٹس یونٹس قائم کر دئے جائیں گے اور ابتدائی تربیت کے بعد رواں سال ہی سندھ کالجز روور موٹ کا انعقاد کیا جائے گا ۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ کے ۔ اس موقع پر صوبائی سیکریٹری سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن سید اختر میر، ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی سلیمان سیال، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ کمشنر ڈاکٹر قاسم راجپر، پرنسپلز پروفیسر یوسف رحمانی، ڈسٹرکٹ سیکریٹری ارشد آرائیں و دیگر نے خطاب کیا۔ اجلاس میں فرقان احمد یوسفی، عبدالحئ خاں، سلیم سومرو، عقیل احمد، توحید فاطمہ، زرقا روبی، عظمی وقار، اقبال احمد سمیت تمام ریجن کے نمائندوں نے شرکت کی۔
========================
فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان برائے 2022کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔

ایف پی ایس سی اعلامیے کے مطابق سی ایس ایس 2022کے تحریری امتحان میں 20262امیدواروں نے حصہ لیا، تحریری امتحان میں 393امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ کامیابی حاصل کرنے والوں میں 223مرد اور151خواتین شامل ہیں، سی ایس ایس کے امتحان میں کامیابی کی شرح1.85فیصد رہی۔

ایف پی ایس سی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ منتخب امیدواروں کو میرٹ پر سروس گروپس بھی تفویض کر دیے گئے ہیں، کمیشن نے گریڈ 17میں تقرری کے لیے 374امیدواروں کی سفارش کی، گریڈ 17میں تقرری کے لیے 146مرد اور 91خواتین امیدواروں کی سفارش کی گئی۔

===========================