حکومت سندھ کے تعاون سے فیڈرل بی ایریا واٹر پمپ پر شہریوں کیلئے 400 کروڑ روپے کی لاگت سے سینٹرل اسپتال کراچی تعمیر کیا جائے گا، سید ناصر حسین شاہ

  حکومت سندھ کے تعاون سے فیڈرل بی ایریا واٹر پمپ پر شہریوں کیلئے 400 کروڑ روپے کی لاگت سے سینٹرل اسپتال کراچی تعمیر کیا جائے گا، سید ناصر حسین شاہ ================

کراچی
مور خہ04 جون  2023
 
حکومت سندھ کے تعاون سےفیڈرل بی ایریا واٹر پمپ پر شہریوں کیلئے 400 کروڑ روپے کی لاگت سے سینٹرل اسپتالکراچی تعمیر کیا جائے گا، سید ناصر حسین شاہ
کراچی(04جون) :حکومت سندھ کے تعاون سےفیڈرل بی ایریا واٹر پمپ پر شہریوں کیلئے 400 کروڑ روپے کی لاگت سے سینٹرل اسپتالکراچی تعمیر کیا جائے گا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے وژن پر عملدرآمد کرتےہوئے حکومت سندھ شہر کراچی کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کو بنیادی حقوق کی فراہمیکے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر بلدیات سندھسید ناصر حسین شاہ نے گزشتہ روز سینٹرل اسپتال کراچی کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سینیٹر وقار مہدی، منسٹر لیبر اینڈ ہیومن ریسورسس سعید غنی، سیکریٹریبلدیات نجم احمد شاہ، ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید محمد علی شاہ، پاکستانپیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر عاصم، وزیراعلیٰ سندھ کوآرڈی نیٹر شہزاد میمن،صدرڈسٹرکٹ سینٹرل پیپلز پارٹی مسرور احسن،جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ سینٹرل دل محمد، سیاسیرہنما نجمی عالم اور ایم سی کے ایم سی سید شجاعت حسین موجود تھے۔صوبائی وزیر نےکہا کہ   سینٹرل اسپتال میں علاج و معالجہکی سہولیات پاکستان میڈیل ایسوسی ایشن کی نگرانی میں فراہم کی جائے گی۔سینٹرلاسپتال کراچی 6 منزلہ اور چار ٹاورز سمیت بیسٹمنٹ پر مشتمل ہوگا۔ سینٹرل اسپتال میںشہریوں کو جدید طرز کی بنیاد پر ٹراما سینٹر، جنرل اسپتال،کارڈیالوجی وارڈ، ایمرجنسی،گائنی، چلڈرن ایمرجنسی کی طبی سہولیات مہیا کی جائیں گی جبکہ سینٹرل اسپتال میں کمیونٹیسینٹر اور نرسنگ اسکول کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں فیز I کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔فیز I کی تعمیر پر 100 کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ بعدازاںڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید محمد علی شاہ نے کہا کہ واٹر پمپ پر قائم کےڈی اے اراضی پر تجاوزات کا خاتمہ کرکے شہریوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئےحکومت سندھ کے تعاون سے سینٹرل اسپتال کراچی مختصر وقت میں تعمیر کیا جائے گا۔حکومت سندھ کے مکمل تعاون و حمایت کے باعث ادارہ ایک بار پھر نہ صرف مالی طور پرمستحکم ہوا بلکہ ترقی کی جانب رخ موڑنے میں وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نےکلیدی کردار ادا کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر قاضی واثق، ڈاکٹر غفور، ڈاکٹر سونیانقوی، ڈاکٹر فیصل سجاد،ممبر فنانس کے ڈی اے محمد کاشف خان، سیکریٹری کے ڈی اے خالدظفر ہاشمی، ڈائریکٹر آئی ٹی شمس الحق صدیقی، ڈائریکٹر ریکوری رضا قائم خانی، ڈائریکٹراسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ شکیل صدیقی، ڈائریکٹر کو آرڈی نیشن اینڈ ایمپلی منٹیشن محمدارشد، پیپلز لیبر یونین کے سربراہ محمد اشرف،سیاسی رہنما ودیگر افسران موجود تھے۔
 
ہینڈآؤٹ نمبر 509۔۔۔ایم ایس ایس