سندھ حکومت کی خصوصی ہدایات پر واٹر بورڈ فراہمی و نکاسی آب سے متعلق تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہا ہے اس ضمن میں واٹر بورڈ کے تمام افسران و ملازمین شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے دن رات اپنے فرائض سر انجام دینے میں مصروف عمل ہے

 سندھ حکومت کی خصوصی ہدایات پر واٹر بورڈ فراہمی و نکاسی آب سے متعلق تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہا ہے اس ضمن میں واٹر بورڈ کے تمام افسران و ملازمین شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے دن رات اپنے فرائض سر انجام دینے میں مصروف عمل ہے =====================

کراچی:- ( ) سندھ حکومت کی خصوصی ہدایات پر واٹر بورڈ فراہمی و نکاسی آب سے متعلق تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہا ہے اس ضمن میں واٹر بورڈ کے تمام افسران و ملازمین شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے دن رات اپنے فرائض سر انجام دینے میں مصروف عمل ہے کیونکہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، ان خیالات کا اظہار سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین نے سینئر رہنما پی پی و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر محمد عاصم حسین سے ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر پی پی رہنما ڈاکٹر محمد عاصم حسین نے سی ای او واٹر بورڈ کو ڈسٹرکٹ سینٹرل میں درپیش فراہمی آب کے مختلف مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام غیر قانونی کنکشن فوری طور پر منقطع کیے جائیں، ہائیڈرنٹ کو طے شدہ وقت پر چلایا جائے اور تمام لائنوں میں موجود رساؤ کا خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، اس موقع پر سی ای او واٹر بورڈ نے پی پی رہنما کو ملاقات دوران پیش کردہ تمام شکایات کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کرتے ہوئے پابند کیا کہ تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں، سی ای او واٹر بورڈ کا ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی خصوصی ہدایات پر واٹر بورڈ فراہمی و نکاسی آب سے متعلق تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہا ہے تاکہ شہریوں کو کسی دشواری یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے تھے، اس موقع پر ڈی سی سینٹرل طلحہ سلیم، حنیف بلوچ، منصور صدیقی، سکندر زرداری، شاہ رخ، غلام مصطفیٰ سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔ جاری کردہ:- عبدالقادر شیخپبلک ریلیشنز آفیسر (پی۔آر۔او)کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ