سابق چیف سیکریٹری سندھ سعید احمد صدیقی انتقال کرگئے۔ نمازِ جنازہ 8 جو ن برو ز جمعرا ت کراچی میں ادا کی جا ئے گی

مور خہ 7جون  2023
سابق چیف سیکریٹری سندھ سعید احمد صدیقی انتقال کرگئے۔ نمازِ جنازہ 8 جون  برو ز جمعرا ت کراچی میں ادا کی جا ئےگی
کراچی۔ 07 جون ۔سابق چیف سیکریٹری سندھ سعید احمد صدیقی آج بدھ 7 جو ن کورضائے الٰہی سے  انتقال کرگئے۔ اُن کینمازِ جنازہ جمعرات 08 جون کو بعد نماز ظہر مسجدِ طارق، نیوی ہاؤسنگ اسکیم، زمزمہکلفٹن میں ادا کی جائے گی۔تعزیت کے لئے مرحوم سعید احمد صدیقی کے صاحبزادے فیصل صدیقیسےفون نمبر0336-4224400یا B-49  نیوی ہاوسنگ اسکیم زمزمہ کلفٹنکراچی، پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
                                                                    ہینڈآؤٹ نمبر 512۔۔۔
 
 
 
 
 
 
محکمہ اطلاعات حکومت سندھ                                                                 فون۔99204401
کراچی
مور خہ 7جون  2023
کراچی07جون ۔سندھ کے وزیر برائے اقلیتی امور گیان چند ایسرانی نے محکمہ کےافسران و ملازمین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے فرائض ، ایمانداری ، محنت ، لگن اورجانفشانی سے ادا کریں تاکہ صوبائی حکومت کی کارکردگی اور اقدامات سے اقلیتی برادریبروقت مستفید  ہو سکیں ۔ فرائض سے غفلتبرداشت نہیں کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ اقلیتی امور حیدرآباد ریجنکے دفتر  کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔دورے کے دوران انہوں نے صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور غیر حاضرافسران و ملازمین کو وارننگ دینے کی ہدایت دی،صوبائی وزیر نے کہا کہ افسران پربھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام خصوصاً اقلیتی برادری کے مسائل کواجاگرکرنے کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح وبہبودکےلئے حکومتی اقدامات کو بروقت پایہء تکمیل تکپہنچائیں تاکہ عوام ان سے بھرپور طریقے سے مستفید ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہاقلیتی امور حکومت سندھ کا انتہائی اہم محکمہ ہے جس کے ذریعے اقلیتی برادری سےتعلق رکھنے والے افراد کی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبے زیر تکمیل ہیں ۔ انہوں نےافسران کو ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ دفاتر میں غیر ضروری فائلیں نہ رکھیں جائیں اورفائلیں تین دن سے زیادہ نہ روکی جائیں اور ریکارڈ کو محفوظ رکھا جائے ڈیڈ اسٹاکرجسٹر ،اور ریکارڈ غائب ہونے پر متعلقہ افسر ذمہ دار ہوگا میں اچانک دورے کرتارہوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ فرائض سے غفلت ، قانون کی خلاف ورزی اور بدعنوانی کو کسیصورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ بطور افسران ان پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریںاور اپنے فرائض قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اداکریں۔ انہوں نے افسران کو یقیندلایا کہ اگر انہوں نے مل کر ایمانداری سے کام کیا تو محکمہ کا تشخص بحال رہے گا۔گیانچند ایسرانی نے کہا کہ وہ محکمہ کے مسائل کے حل کےلئے پر عزم ہیں لیکن اس کےلئےافسران کو اپنی کارکردگی سے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ اس ضمن میں سنجیدہ ہیں۔
ہینڈ آؤٹ مبر513۔۔۔ اے ایم کے
محکمہ اطلاعات حکومت سندھ                                                                 فون۔99204401
کراچی
مور خہ 7جون  2023
سندھ فوڈاتھارٹی کی ٹیم کی ماڑی پور کیماڑی میں کارروائی
کراچی ۔ 7 جون۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع کیماڑی بشیر خانکی  سربراہی میں ماڑی پور کے علاقے میںکارروائی کی۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ پولیس موبائل اور موبائل ٹیسٹنگ لیببھی ہمراہ تھیں۔ٹیم نے پکوان سینٹرز، ریسٹورنٹس، بیکریوں اور کھانے پینے کی اشیاءکے دیگر مراکز پر چھاپے مارے۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے صفائی ستھرائی کے ناقصانتظامات پر جرمانے بھی عائد کیے۔  سندھفوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کھانے پینے کی اشیاء کے مراکز کے مالکان کو لائسنس لینے کیبھی ہدایت کی۔معتدد پکوان سینٹرز، ریسٹورنٹس اور بیکریوں کو امپرؤمنٹ نوٹسز بھی دئیے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد بشیر خان نے کہا کہ کھانے پینے کیاشیاء کے مراکز حفظان صحت کے اصولوں کا خیال رکھیں۔ بصورت دیگر  سندھ فوڈ اتھارٹی ایکٹ پر عمل نہ کرنے والوں کےخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔
                                                            ہینڈآؤٹ نمبر 514۔۔۔ایم یو
 
 
 
 
 
محکمہ اطلاعات حکومت سندھ                                                                 فون۔99204401
کراچی
مور خہ 7جون  2023
 
کراچی 07 جون ۔صوبا ئی وزیر  توانائیسندھ امتیا ز احمد شیخ کی زیر صدارت گرین ہائیڈروجن پروجیکٹ کے قیام کے حوالےسے  اجلاس ۔گرین ہائیڈروجن پروجیکٹ چائنااسٹیٹ  گرڈ  اور اوریکل انرجی کے اشتراک سے قائم کیا جارہاہے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر امتیا ز احمد شیخ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہپروجیکٹ پورے پاکستان میں اپنی نوعیت کا واحد پروجیکٹ ہے جس سے 400 میگاواٹ گرینہا ئیڈرو جن  کی پیداوار ممکن ہوگی اور یہپروجیکٹ ونڈ اور سولر انرجی سے آپریٹ کیا جائے گا۔صوبائی وزیر توانائی امتیاز احمدشیخ نے کہا کہ پچیس ملین ڈالر کی لاگت سے قائم کئے جانے والے گرین ہائیڈروجن پروجیکٹکے قیام سے چھ ہزار افراد کو بلا واسطہ جبکہ دو ہزار افراد کو بلواسطہ روزگار کے مواقع  مہیاہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ کے قیام کےلیے سندھ حکومت نے LOI لیٹر آف  انٹینٹ جاری کردیا ہے اور گرین ہائیڈروجن پروجیکٹکے قیام کے لئے ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ گھا رو  کےمقام پر سات ہزار ایکڑ زمین مختص کر دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومتعوام کی فلاح و بہبود اور روزگار کی فراہمی کے لیے اپنے ویژن کے مطابق کام کر رہیہے۔متبادل توانائی کے حصول کے لیے متعدد پروجیکٹس کا قیام سندھ حکومت کی کاوشوں کوظاہر کرتا ہے ۔اجلا س میں چا ئنا اسٹیٹ گر ڈ کی سی ای او میڈم  زینگ لی ٹو (Madam ZHENG LEI TO ) ،اوریکل انرجی کی سی ای او نا ہید میمن ،سیکریٹری انر جی ابو بکر مدنی ،ڈائریکٹر الٹر نیٹوانر جی امتیا ز شا ہ سمیت متعلقہ افسرا ن  نےشرکتکی ۔
                                                            ہینڈآؤٹنمبر 515۔۔۔ڈو گر