یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کا ڈرامہ ‘ تیرے بن ‘ مقبولیت کی دوڑ میں سب سے آگے ۔ جیو ٹی وی پر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی یہ پیشکش ڈیجیٹل میڈیا پر بارہ گھنٹے میں ایک کروڑ لوگوں کی دلچسپی کا مرکز رہا ۔

یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کا ڈرامہ ‘ تیرے بن ‘ مقبولیت کی دوڑ میں سب سے آگے ۔ جیو ٹی وی پر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی یہ پیشکش ڈیجیٹل میڈیا پر بارہ گھنٹے میں ایک کروڑ لوگوں کی دلچسپی کا مرکز رہا ۔تفصیلات کے مطابق نوران مخدوم کا تحریر کردہ سراج الحق کی الیکشن میں تیار ہونے والا یہ مشہور ڈرامہ ” تیرے بن ‘ شروع دن سے مقبولیت کی نئی منازل طے کررہا ہے اور اس ڈرامے کی ہر آنے والی قسط ناظرین

کی تعداد میں پچھلی قسط کے ناظرین سے کئی گنا اضافہ کر دیتی ہے نہ صرف ٹی وی پر بلکہ ڈیجیٹل میڈیا اور سوشل میڈیا پر اس ڈرامے

کو دیکھنے والوں کی بہت بڑی تعداد نے اس ڈرامے کی کاسٹ کہانی اور ڈائریکشن کو بے حد سراہا ہے اس ڈرامے کی پسندیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سوشل میڈیا پر محض بارہ گھنٹوں میں ایک کروڑ کے قریب ناظرین اس ڈرامے کو دیکھتے ہیں اور پسند کرتے ہیں

اور اس ڈرامے میں آگے کیا ہونے والا ہے اس کا شدت سے انتظار کیا جاتا ہے اس ڈرامے میں مرکزی کردار یمنی زیدی اور وہاج علی نبھا رہے ہیں اور دونوں نے باکمال اداکاری سے ناظرین کے دل جیت لئے ہیں ڈرامے کی پوری ٹیم بہت عمدہ اداکاری کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔ ہر لحاظ سے یہ ایک کامیاب پروڈکشن ہے جس طرح عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی مبارکباد کے حقدار ہیں ۔
====================================